بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جی پی ایل فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس لمیٹیڈ کے ذریعہ یس اسیٹ منیجمنٹ (انڈیا) لمیٹیڈ اور یس ٹرسٹی لمیٹیڈ کی خرید کو منظوری دی
Posted On:
18 MAY 2021 6:03PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے آج جی پی ایل فائنانس اینڈ انویسٹ منٹس لمیٹیڈ (جی پی ایل) کے ذریعہ یس اسیٹ منیجمنٹ (انڈیا) لمیٹیڈ (یس اے ایم سی) اور یس ٹرسٹی لمیٹیڈ (یس ٹرسٹی ) کی خرید کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ کمبی نیشن جی پی ایل کے ذریعہ یس اے ایم سی اور یس ٹرسٹی کے 100 فیصد اکویٹی شیئرز کی خریداری کا تصور پیش کرتا ہے۔ اس خریداری کے توسط سے جی پی ایل ، یس میچوئل فنڈ کی خریداری کرے گا اور اس کا اکلوتا اسپانسر بن جائے گا۔
جی پی ایل ، بھارتی ریزرو بینک میں رجسٹر نان ڈیپوزٹ لینے والی اور غیرمرتب اہم غیر بینکنگ مالی کمپنی ہے۔ اس کی درجہ بندی ایک انویسٹمنٹ کمپنی کے طور پر کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر میچوئل فنڈز میں سرمایہ کاری کے کاروبار سے جڑی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی وائٹ اوک کیپیٹل کو ریفرل اور سپورٹ خدمات فراہم کرارہی ہے ۔ جی پی ایل وائٹ اوک گروپ کا حصہ ہے ۔ وائٹ اوک گروپ جناب پرشانت کھیمکا کے ذریعہ قائم ایک انویسٹمنٹ منیجمنٹ اور سرمایہ کاری سے متعلق ایک ایڈوائزری گروپ ہے۔
یس اے ایم سی ، یس بینک لمیٹیڈ گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ یس میچوئل فنڈ کے لئے ایک اسیٹ بندوبست کمپنی / سرمایہ کاری کے بندوبست کی شکل میں کام کرتی ہے۔
یس ٹرسٹی ، یس بینک لمیٹیڈ گروپ سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ یس میچوئل فنڈ کے ٹرسٹ فنڈ کے لئے مخصوص مالک ہے اور یونٹ ہولڈرز کے فائدے کے لئے اس ٹرسٹ کو چلاتی ہے ۔
سی سی آئی کا اس سے متعلق تفصیلی آرڈر بعد میں جاری ہوگا۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
18-05-2021
(U: 4601)
(Release ID: 1719814)
Visitor Counter : 162