وزارات ثقافت
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نے میوزیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر آڈیو-وژوئل گائیڈ ایپ لانچ کیا
Posted On:
18 MAY 2021 3:45PM by PIB Delhi
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے)، نئی دہلی نے میوزیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر این جی ایم اے کے آڈیو-وژوئل گائیڈ ایپ کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔ ایپ کے ذریعے میوزیم کے ناظرین کے لیے گیلری میں پیش کردہ بیش قیمتی ہندوستانی ماڈرن آرٹ سے متعلق حکایتوں اور کہانیوں کو اسمارٹ فون پر، کہیں بھی، کبھی بھی سننا ممکن ہوگا۔ ایپ میوزیم کی گیلری میں نمائش کردہ جدید آرٹ کی بیش قیمتی دریافت کے لیے ایک آڈیو-وژوئل گائیڈ کی شکل میں کام کرے گا۔
ایپ گوگل، پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہے۔ حکایتوں کو سننے کے لیے، صارفین کو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا اور دیے گئے نمبروں کا استعمال کرکے اشیاء کو نیوی گیٹ کرنا ہوگا۔ یہی نمبر میوزیم میں آرٹ ورک کی دوسری طرف دکھایا جائے گا۔ ایپ کا ایک ویب ایڈیشن اُن لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے جو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں اور وہ صرف کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے میوزیم سے جڑ سکیں گے۔ این جی ایم اے ایپ اور ٹور تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔
میوزیم کے پاس تصاویر، ویڈیو اور آوازوں کی ایک بیش قیمتی آمیزش ہے۔ ان کا مقصد میوزیم میں ناظرین کے دیکھنے کے تجربہ کو دلچسپ بنانا ہے اور ورچوئل طریقے سے میوزیم کے بیش قیمتی خزانے تک لوگوں کی پہنچ بڑھانا ہے۔
اس کے علاوہ موضوعات کو ایک دلچسپ کہانی کی شکل میں کہنے کے فارمیٹ میں پیش کیا گیا ہے، جس میں فنکار کے بارے میں، فن کے پیچھے کی فکر اور اسے تیار کرنے میں استعمال کی گئی تکنیک کی بھی جانکاری شامل ہے۔
لانچ کے بارے میں این جی ایم اے کے ڈی جی جناب ادویت گڑنائک نے کہا، ’’این جی ایم اے کے آڈیو-وژوئل گائیڈ ایپ کا لانچ ایک میل کا پتھر ہے۔ یہ لوگوں کو فن کی گہری شکل سے جڑنے میں مدد کرے گا۔ میں خاص طور سے امید کرتا ہوں کہ ہمارے بچے اور نوجوان ایپ کا بھرپور استعمال کریں گے، فن کو انسانی جذبات کے ایک اہم اظہار کے طور پر تجربہ کریں گے۔‘‘
میوزیم نے میوزیم کے بین الاقوامی دن 2021 کے موقع پر آج (18 مئی، 2021) ایپ لانچ کیا ہے۔
نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے بارے میں
1954 میں قائم، ایک نئے آزاد ملک کے جدید فن کے اہم میوزیم کے طور پر، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی، 150 سے زیادہ برسوں میں پھیلے جدید ہندوستان کے بدلتے فن کی شکلوں کی شاندار تخلیقات کی نمائش کرتا ہے۔ میوزیم جدید اور عصری منظر، پلاسٹک اور نئے میڈیا سے متعلق فنون کے ذخیرہ کے طور پر اپنا رول جاری رکھے ہوئے ہے۔
تفصیلی معلومات کے لیے براہ کرم دیکھیں
این جی ایم اے ویب سائٹ: http://ngmaindia.gov.in/
ایس او ایچ اے ایم: https://so-ham.in
این جی ایم اے فیس بک: https://www.facebook.com/ngmadelhi
این جی ایم اے ٹوئٹر: https://twitter.com/ngma_delhi
این جی ایم اے انسٹاگرام: @ngma.delhi
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4594
(Release ID: 1719774)
Visitor Counter : 216