ریلوے کی وزارت

آنے والے گردابی طوفان کے باوجود، تیز ہواؤں کو شکست دیتے ہوئے ملک کو 150 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچانے کے لئے ریلوے نے آج صبح گجرات سے 2 آکسیجن ایکسپریس روانہ کی


آکسیجن ایکسریس نے 10000 میٹرک ٹن ایل ایم او کی تقسیم سے متعلق حصول یابی حاصل کی

دو ٹینکروں میں 41.07 میٹرک ٹن آکسیجن راحت کے ساتھ پہلی آکسیجن ایکسپریس آج بوکارو سے پنجاب پہنچے گی

مہاراشٹر میں 521 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 2652 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 431 میٹرک ٹن ہریانہ میں 1290 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 564 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 361 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 231 میٹرک ٹن، پنجاب میں 40 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور دہلی میں تقریباً 3734 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی

Posted On: 17 MAY 2021 4:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/مئی2021 ۔ سبھی رکاوٹوں پر عبور حاصل کرتے ہوئے اور نئے حل کی تلاش کے ساتھ، بھارتی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں مائع طبی گیس (ایل ایم او) کی سپلائی برقرار رکھتے ہوئےراحت رسانی کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک بھارتی ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 600 سے زیادہ ٹینکروں میں 10300 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او تقسیم کی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے آکسیجن ایکسپریس ہر دن تقریباً 800 میٹرک ٹن ایل ایم او دیش میں پہنچا رہی ہے۔

آنے والے گردابی طوفان کے باوجود تیز ہواؤں کو شکست دیتے ہوئے، ریلوے نے آج صبح گجرات سے 2 آکسیجن ایکسپریس چلائی، تاکہ ملک کو 150 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی جاسکے۔

وڈودرا سےایک آکسیجن ایکسپریس 2آر او آر او ٹرکوں اور 45 میٹرک ٹن ایل ایم او کے ساتھ دہلی خطے میں سپلائی کے لئے صبح 4 بجے روانہ ہوئی۔

اترپردیش اور دہلی خطے میں تقسیم کے لئے دوسری آکسیجن ایکسپریس 106 میٹرک ٹن آکسیجن ریلیف سے لدے 6 ٹینکروں کے ساتھ صبح 5:30 بجے ہاپا سے روانہ ہوئی۔

بوکارو سے پنجاب کے لئے پہلی آکسیجن ایکسپریس بھی آج شام 7 بجے 2 ٹینکروں کے ساتھ 41.0 میٹرک ٹن آکسیجن ریلیف کے ساتھ فلور پہنچنے کے لئے تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے 23 دن قبل 24 اپریل 2021 کو مہاراشٹر میں 126 میٹرک ٹن آکسیجن کی تقسیم کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

23دنوں سے کچھ زیادہ ہی وقت میں ریلوے نے 13 ریاستوں کو 10300 میٹرک ٹن سے زیادہ میڈیکل آکسیجن دینے کے لئے اپنے آکسیجن ایکسپریس کے آپریشنز میں اضافہ کیا ہے۔

ملک بھر میں اپنے آپریشنز کو جاری رکھتے ہوئے، بھارتی ریلوے مغرب میں ہاپا اور مندرا، اور مشرق میں راوڑکیلا، درگاپور، ٹاٹانگر، انگول جیسی جگہوں سے آکسیجن لے کر پھر اسے اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اترپردیش ریاستوں میں اہم سپلائی منظرنامہ کے مطابق سپلائی کررہا ہے۔

آکسیجن ریلیف کی سپلائی کو کم سے کم وقت میں پہنچانے کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیوں کے آپریشنز میں نئے معیار اور غیرمعمولی حصول یابی حاصل کررہا ہے۔ لمبی دوری کے زیادہ تر معاملات میں ان اہم مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 55 سے اوپر ہے۔ اعلیٰ ترجیح والے گرین کوریڈور پر دوڑتے ہوئے، اعلیٰ ترین ضرورت کے ساتھ، مختلف علاقوں کی آپریشنز ٹیمیں سب سے چیلنجنگ حالات میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں تاکہ یہ یقینی ہوسکے کہ آپریشن سب سے تیز ممکن وقت میں پہنچے۔ مختلف سیکشنوں میں ریلوے ملازمین کی تبدیلی کے لئے تکنیکی اسٹاپیج کو کم کرکے ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

پٹریوں کو کھلا رکھا جاتا ہے اور یہ یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ احتیاط برتی جاتی ہے کہ آکسیجن ایکسپریس بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل آگے بڑھتی رہے۔

یہ سب اس طرح سے کیا جاتا ہے کہ دیگر مال ڈھلائی کی رفتار بھی کم نہ ہو۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک تقریباً 160 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر مکمل کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

بھارتی ریلوے درخواست کرنے والی ریاستوں کو ممکنہ حد تک کم از کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

اب تک جاری اس مہم کے تحت مہاراشٹر میں 521 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 2652 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 431 میٹرک ٹن ہریانہ میں 1290 میٹرک ٹن، تلنگانہ میں 564 میٹرک ٹن، راجستھان میں 40 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 361 میٹرک ٹن، اتراکھنڈ میں 200 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 231 میٹرک ٹن، پنجاب میں 40 میٹرک ٹن، کیرالہ میں 118 میٹرک ٹن اور دہلی میں تقریباً 3734 میٹرک ٹن آکسیجن فراہم کی گئی۔

آکسیجن کی سپلائی کے لئے ریلوں کا آپریشن انتہائی فعال مشق ہے اور اس کے اعداد و شمار کو ہر وقت اپڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ڈیلیوری کے لئے تیار دیگر آکسیجن ایکسپریس کے رات میں اپنا سفر شروع کرنے کی امید ہے۔

ریلوے نے آکسیجن سپلائی خالی جگہوں کے ساتھ مختلف روٹوں کی میپنگ کی ہے اور ریاستوں کی کسی بھی ہنگامی ضرورت کے ساتھ خود کو تیار رکھا ہے۔ ایل ایم او کو لانے کے لئے ریاستیں بھارتی ریل کو ٹینکر دستیاب کراتی ہیں۔

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4569

17.05.2021


(Release ID: 1719519)