ریلوے کی وزارت

ریلوے نے گردابی طوفان تاؤتے کا سامنا کرنے کے لئے قدم اٹھایا



انجینئرنگ ونگ کے ذریعہ سبھی حساس علاقوں اور اہم پلوں کی لگاتار نگرانی کی جارہی ہے

فوری کارروائی کے لئے راحت سازوسامان کو ایسی جگہوں پر رکھا گیا ہے جہاں آسانی ہو

حفاظتی وجوہات سے جہاں بھی عارضی منسوخی ہوتی ہے ، وہاں کسی بھی ریلوے آپریشن میں کم سے کم وقفے کا خلل اور جلد سے جلد دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں

Posted On: 17 MAY 2021 4:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17 مئی  .2021

ریلوے تاؤتے گردابی طوفان کا سامنا کرنے کے لئے سبھی اقدامات کررہا ہے اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے:

  1. زونل اور ڈویژنل کنٹرول صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں  اور جنوبی ریلوے ، جنوب مغربی ریلوے ، کونکن ریلوے، سنٹرل ریلوے اور مغربی ریلوے کے سبھی ریلوے اسٹیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی نگرانی اور منصوبہ بنانے کے لئے ڈویژن اور زون ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
  2. ایکسیڈینٹ ریلیف  ٹرینس (اے آر ٹی) ، میڈیکل ریلیف وینس (ایم آر وی)  اور ٹاور ویگنس جیسی ریلوے کی سبھی ایمرجنسی کارروائی کے لئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پتھر کی دھول اور بولڈر (پتھر کے حصے ) وغیرہ کے ذخیرے کو کسی بھی طرح کی دراڑوں سے نمٹنے کے لئے تیار رکھا گیا ہے۔
  3. حساس  سیکشن پر اسی طرح سے خصوصی گشت کیا جارہا ہے ، جس طرح مانسوس کے موسم میں کیا جاتا ہے ۔
  4. حساس سیکشن پر ہوا کی رفتار پر مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے اور ہدایات کے مطابق ٹرینوں کی رفتار پر بندشیں لگائی جارہی ہیں۔
  5. موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ لمبی دوری اور کم دوری کی مسافر ٹرینوں کی عارضی منسوخی یا پہلے ہی ٹرمینیشن۔
  6. 14 مئی 2021 کو دوپہر بعد 4 بجے ایک آفات کے بندوبست سے متعلق سیل کھولا گیا ہے ۔
  7. گوا بندرگاہ، وی ایس جی  اور دیگر اسٹیشنوں کی ریلوے لائنوں کو مناسب اعلانات کے ساتھ آپریٹ کیا جارہا ہے۔ اگر گردابی طوفان کی شدت زیادہ ہوتی ہے تو بیشتر ٹرینیں روک دی جائیں گی حالانکہ ابھی کافی کم ٹرینیں چل رہی ہیں ۔
  8. بندرگاہوں پر ریلوے ریکوں کے لئے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کو گردابی طوفان کی شدت کے مطابق ٹھیک  اور ترتیب دیا جارہا ہے اور سبھی متعلقہ محکموں کو آپریشن کو ترتیب دینے کے ساتھ یہ یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اور املاک کا نقصان نہ ہو۔
  9. سبھی حساس سیکشن اور اہم پلوں کی انجینئرنگ شاخ کے ذریعہ مسلسل نگرانی کی جارہی ہے اور فوری کارروائی کے لئے راحتی سازو سامان کو معقول جگہوں پر رکھا گیا ہے ۔
  10. ریلوے ریاست کے محکمہ موسمیات کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور اس کے مطابق کارروائی کررہا ہے ۔

سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے زندگی اور املاک کے نقصان کو روکنے کے لئے آفات بندوبست کے رہنما اصول کو بھی دوہرایا ہے۔ حفاظتی وجوہات سے جہاں بھی عارضی منسوخی ہوتی ہے ، وہاں کسی بھی ریلوے آپریشن میں کم از کم وقت کا خلل  اور جلد سے جلد دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

*******

ش ح۔ ف  ا- م ص

(U: 4564)


(Release ID: 1719498) Visitor Counter : 144