صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ راحتی امداد سے متعلق تازہ جانکاری
کووڈ سے لڑائی کے لئے آنے والی بین الاقوامی امداد کی لگاتار جلد سے جلد منظوری ، تقسیم اور اسے ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بھیجا جارہا ہے
ابھی تک 11000 سے زیادہ آکسیجن کنسنٹریٹرس ، تقریباً 16000آکسیجن سلنڈرز ، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ،7000 سے زیادہ وینٹی لیٹر/بی آئی پی اے پی، تقریباً 5.5لاکھ ریمیڈیسیور انجیکشن فراہم / بھیجے گئے
Posted On:
17 MAY 2021 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 مئی .2021
کووڈ-19 کے خلاف جاری لڑائی میں پیش پیش رہنے والی بھارتی حکومت مختلف ممالک / تنظیموں سے 27 اپریل 2021 سے کووڈ -19 ریلیف میڈیکل سپلائی اور سازوسامان کے طور پر بین الاقوامی تعاون حاصل کررہی ہے۔ ایک بہتر اور باقاعدہ نظام کے ذریعہ بھارتی حکومت کی مختلف وزارتیں اور محکموں نے آنے والی عالمی امداد کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں تک تیزی سے پہنچانے کے لئے ‘‘مکمل سرکار’’ کے نظریہ کے تحت ایک منظم میکانزم کے توسط سے تعاون کیا ہے ۔
ابھی تک کل ملاکر 11321 آکسیجن کنسنٹریٹرس ، 15801 آکسیجن سلنڈرز، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 7470 وینٹی لیٹرس/ بی آئی پی اے پی، تقریباً 5.5 لاکھ ریمڈی سیور انجیکشن کو 27 اپریل 2021 سے 16 مئی 2021 تک سڑک اور فضائی روٹ سے فراہم /بھیجے گئے ۔
اہم کھیپ جو کہ 16/15 مئی 2021 کو آسٹریلیا، رومانیہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، قزاخستان ، برطانیہ، یورپی یونین (جرمنی ، پرتگال، سلووینیا)، قطر ، کویت، آئی سی بی ایف (قطر) ، برٹش آکسیجن کمپنی (یو کے) ، میڈیکل ایڈ (یو کے) سے موصول ہوئی ہیں، مندرجہ ذیل ہیں:
کھیپ
|
مقدار
|
آکسیجن کنسنٹریٹر
|
263
|
وینٹی لیٹر / بی آئی پی اے پی / سی پی اے پی
|
105
|
آکسیجن سلنڈر
|
2,332
|
ریمڈی سیور
|
30,753
|
کیسریوی میب / امڈیوی میب
|
20,000
|
موثر اور فوری تخصیص اور حصول کنندہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظا م علاقوں اور اداروں کو بہتر فراہمی ایک جاری عمل ہے۔ مرکزی وزارت صحت باقاعدہ طور پر اس کی نگرانی کررہی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت میں ایک ڈیڈیکیٹڈ کوآرڈی نیشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد گرانٹس ، گرانٹس ، امداد اور عطیات کی شکل میں غیر ملکی کووڈ راحتی سازو سامان کو وصول کرنے اور مختص کرنے میں کوآرڈی نیٹ کرنا ہے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا تھا۔وزارت صحت نے 02 مئی 2021 سے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر وضع کرکے اسے نافذ کیا ہے۔

تصویر1 : انچیون سے آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹی لیٹر لے کر تقریباً 16.10 بجے اے آئی 1313 یہاں پہنچی
} ڈی ڈی نیوز ٹویٹر لنک : https://twitter.com/DDNewslive/status/1393913009727172610?s=08 {
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U: 4562)
(Release ID: 1719450)