ارضیاتی سائنس کی وزارت
انتہائی شدید سمندری طوفان’’تاؤتے‘‘،مشرقی وسطی بحرہ عرب میں انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کررہا ہے: گجرات اور دیو کے ساحلوں کے لئے سمندری طوفا ن کی وارننگ اور طوفان آنے سے قبل کا منظر نامہ(ریڈ میسج)
Posted On:
17 MAY 2021 9:19AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17 مئی 2021: ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی )، موسمیات کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز : (اجرا کا وقت: صبح 08.15 آئی ایس ٹی ، بتاریخ : 17.05.2021، ہندوستانی محکمہ موسمیات )
مشرقی وسطی بحرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’’تاؤتے ‘‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران تقریباََ 20کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کے ساتھ شمال – شمال – مغرب کی جانب بڑھ گیا اور انتہائی شدید سمندری طوفان کی صورت اختیار کرگیا نیز یہ 17مئی 2021 کی صبح ساڑھے پانچ بجے ، آئی ایس ٹی ، مشرقی وسطی بحرہ عرب میں مرکوز ہوگیا جوکہ افقی ° 18.5 این اور عمودی 71.5 ° ای کے قریب ہے ،جو ممبئی سے تقریباََ 160 کلومیٹر مغر ب – جنوب مغرب ، ویراول (گجرات ) سے 290 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرقی ، دیوسے 250 کلومیٹر جنوب – جنوب مشرق اور کراچی ( پاکستان ) سے 840 کلومیٹر جنوب - جنوب مشرق میں ہے۔
توقع ہے کہ یہ شمال –شمال – مغرب کی جانب حرکت کرے گا اور 17تاریخ کی شام کے وقت گجرات ساحل تک پہنچے گا نیز 17 مئی کی رات کے دوران ( 2000-2300 بجے ) ، انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرکے پوربندر اور مہوا کے دوران گجرات کے ساحل کو پار کرلے گا ،جس کی زیادہ سے زیادہ پائیدار ہوائی رفتار 155-165 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
درج ذیل ٹیبل میں پیش گوئی کا ٹریک اور شدت دی گئی ہے:
تاریخ /وقت
(آئی ایس ٹی )
|
پوزیشن
(افقی 0N/ عمودی 0E)
|
زیادہ سے زیادہ پائیدارسطحی ہوا کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)
|
سمندری طوفان کا زمرہ
|
17.05.21/0530
|
18.5/71.5
|
سے لے کر 210 تک 180-190
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/1130
|
18.9/71.4
|
سے لے کر 210تک180-190
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/1730
|
20.2/71.1
|
سے لے کر 200تک170-180
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
17.05.21/2330
|
21.0/71.1
|
سے لے کر تک 175150-160
|
انتہائی شدید سمندری طوفان
|
18.05.21/0530
|
21.9/71.3
|
سے لے کر 130تک110-120
|
شدید سمندری طوفان
|
18.05.21/1730
|
23.5/71.9
|
سے لے کر 90تک70-80
|
سمندری طوفان
|
19.05.21/0530
|
25.2/72.8
|
سے لے کر60تک40-50
|
ہوا کا دباؤ
|
وارننگ :
(i) بارش :
- کانکن اور مدھیہ پردیش کے متصل علاقے: 17 مئی کو اکثر مقامات پر ہلکی سے تیز بارش ہونے جبکہ کہیں کہیں بہت زیادہ شدید اور بھاری بارش ہونے کا امکان ہے علاوہ ازیں 18 مئی کو شمالی کونکن کے علاقے پر کہیں کہیں بھاری بارش ہوسکتی ہے۔
- گجرات: 17 اور 18 مئی کو بہت سے مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہونے جبکہ چند مقامات پر بہت زیادہ شدید بارش ہوسکتی ہے نیز سوراشٹر ، دیو اور گجرات کے جنوبی اضلاع میں کہیں کہیں انتہائی شدید بارش ہوسکتی ہے۔ اسی مدت کے دوران کَچھ میں بھی توقع ہے کہ بعض بعض مقامات پر بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
- راجستھان: 18 تاریخ کو جنوبی راجستھان میں بہت سے مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے جبکہ 19 مئی کو کہیں کہیں بہت زیادہ بھاری بارش سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
(ii) ہوا سے متعلق وارننگ :
- آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی بحرہ عرب میں 180-190 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 210 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
- 17تاریخ کو مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ اور مہاراشٹر سے دور 80-90 کلومیٹر فی گھنٹےسے لے 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور اس میں بتدریج ، بعد میں، کمی ہونے کا امکان ہے۔
- شمال مشرقی بحرہ عرب میں 90-100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 110 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار کی شدید طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔توقع ہے کہ ان تندہواؤں کی رفتار میں ،سہ پہر سے لے کر آئندہ بارہ گھنٹوں تک، بتدریج اضافہ ہوکر یہ 170-180 کلومیٹر فی گھنٹے سے لےکر 200 کلومیٹر فی گھنٹےکی خوفناک رفتار پکڑسکتی ہیں اور اس کے بعد ان کی رفتار میں بتدریج آنے کی توقع ہے۔
- جنوبی گجرات کے ساتھ ساتھ اور اس سے دورنیز دمن اور دیو کے ساحلوں پر 70-80 کلومیٹر فی گھنٹے کی طوفانی رفتار سے لے کر 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک کے طوفانی جھکڑ چل رہے ہیں۔ان کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے جو انتہائی شدید طوفانی ہوا کا روپ اختیار کرسکتے ہیں اور یہ گجرات کے ساحل سے دور اور گجرات کےساتھ ساتھ (جونہ گڑھ ، گرسومناتھ ، امریلی ، بھاونگر )،155سے 165 کلومیٹر فی گھنٹے کی طوفانی رفتار سے لے کر 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی طوفانی رفتار پکڑسکتی ہیں۔یہ بھڑوچ ، آنند ، جنوبی احمدآباد ، بوتاڈ ، پوربندر پر 120-140 کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 165 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار جبکہ گجرات کے دیو بھومی دوارکا ، جام نگر ، راجکوٹ ، موربی ، کھیڑا کے اضلاع میں 90- 100کلومیٹر فی گھنٹے سے لے کر 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار، آج رات سے لے کر 18 تاریخ کی علی الصبح کے اوقات میں چل سکتی ہیں۔ 80-90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے لے کر 100 کلومیٹر کی رفتار کی طوفانی ہوائیں ، 17 کی شام سے لے کر 18 کی صبح تک ، دادرا ، ناگر حویلی ،دمن ، ولساڈ ، نوساری ،سورت ، سندر نگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اور ان سے دور کے علاقوں میں چلنے کا امکان ہے۔
(iii) سمندر کی صوتحال :
- مشرقی وسطی اور متصل شمال مشرقی بحرہ عرب میں 18 تاریخ کی صبح تک سمندر کی صورتحال غیر معمولی رہے گی اور اس کے بعد اس میں بتدریج بہتری آئے گی۔
- آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ اور اس سے دور ، سمندرکی صورتحال میں بہت زیادہ شدت سے انتہائی شدت رہے گی اوراس کے بعد اس میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
- اس بات کا بہت زیادہ امکا ن ہے کہ آئندہ 6 گھنٹوں کے دوران جنوبی گجرات ، دمن ، دیو ، دادر اور ناگر حویلی کے ساتھ ساتھ اور ان کے ساحلوں سے دور سمندر کی صورتحال میں شدت رہے گی اور اس کے بعد 18 تاریخ کی صبح تک یہ غیر معمولی رہے گی۔ بعد میں اس میں بتدریج بہتری آنے کی توقع ہے ۔
(iv) طوفان میں تناؤ کی وارننگ :
- سمندری معمول کی لہروں میں مدوجزر کے باعث شدت پانے کی توقع ہے ،جس سے درج ذیل دی گئی تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں:
- طوفان کی آمد کے وقت کے دوران ،امریلی ، گیر سومناتھ ،دیو ، بھاؤنگر میں تقریباََ 3 میٹر ( ایم ) اونچی ، بھڑوچ ، آنند ، احمد آباد کے جنوبی حصوں میں 2-3 میٹر اور سور ت ، نوساری ، ولساڈ میں 1-2 میٹر نیز گجرات کے باقیماندہ ساحلی اضلاع میں 0.5 -1 میٹر اونچی لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔
(v) ماہی گیروں کے لئے وارننگ :
- مشرقی وسطی بحرہ عرب ، شمال مشرقی بحرہ عرب اور گجرات ،دمن ، دیو ، دادرا اور ناگر حویلی کے ساتھ ساتھ اور ان سے دورکے سمندروں میں 18تاریخ کی دوپہر تک کے لئے ماہی گیری کی تمام کاررائیاں کلی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
- ماہی گیر وں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ 18 مئی تک مشرقی وسطی بحرہ عرب مہاراشٹر کے ساتھ اور اس سے دور –گوا کے ساحلوں اور گجرات، دمن ،دیو ،دادرا اور ناگر حویلی کے ساتھ اور ان کے ساحلوں سے دور شمال مشرقی بحرہ عرب اور ان سے دور کے سمندروں میں ماہی گیری کے لئے قطعی نہ جائیں ۔
- وہ لوگ جو شمالی بحرہ عرب میں سمندر میں ماہی گیری کے لئے پہلے سے موجود ہیں ، انہیں ساحل واپس آنے کی صلاح دی گئی ہے۔
(vi) (اے ) پوربندر ، امریلی ،جونہ گڑھ ، گیر سومناتھ ، بوتاڈ اور بھاؤ نگر نیز احمد آباد کے ساحلی علاقوں میں ہونےو الے متوقع نقصانات :
- چھپر والے مکانات مجموعی طور پر تباہ ، کچے مکانوںکو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔ پکے مکانوں کو کچھ نقصان ہوگا۔ ہوا میں تیرتی ہوئی اشیا سے زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
- بجلی اور ٹیلی مواصلات کے کھمبوں کے مڑنے نیز جڑسے اکھڑنے کی امکانات ۔
- کچی اور پکی سڑکوں کو بڑ انقصان پہنچے گا۔ باہری راستوں میں سیلاب ۔ ریلویز اوپر کی بجلی کی لائنوں اور سگنلنگ کے نظاموں میں معمولی خلل پڑسکتا ہے۔
- نمک کی جھیلوں اور کھڑی فصلوںکو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچے گا۔ چھوٹے پیڑوں کے جڑ سے اکھڑنے کی توقع۔
- چھوٹی کشتیاں اور ،دیسی ساخت کی ناؤ کے لنگر ٹوٹ سکتے ہیں۔
- بصری صورتحال بہت زیادہ متاثر ہوگی ۔
(بی) دیوبھومی دوارکا ، کچھ ، جام نگر ،راجکوٹ اور موربی ، ولساڑ ،سورت ، وڈودرا ، بھڑوچ ، نوساری ، آنند ، کھیڑا اور گجرات کے احمدآباد اضلاع کے اندرونی حصوں میں نقصان ہونے کا خدشہ :
- چھپر والے گھروں نیز جھونپڑیوں کو بڑا نقصان ۔مکانوں کی چھتیں ہوا کی شدت سے اُڑ سکتی ہیں۔ بنا نصب کی ہوئی میٹل کی شیٹیں بھی ہوا میں اُڑ سکتی ہیں۔
- بجلی اور مواصلاتی لائنوں کو معمولی نقصان ہونے کا خدشہ ۔
- کچی سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ پکی سڑکوں کو کچھ کم نقصان ہوگا۔ باہر جانے والے راستوں میں سیلاب کی توقع ۔
- پیڑوں کی شاخیں ٹوٹنے نیز لمبے ،سیدھے درختوں کے جڑوں سے اکھڑنے کا امکان ۔ کیلے اور پپیتے کے درختوں کو کچھ کم نقصان ۔درختوں سے موٹی موٹی شاخوں کے ٹوٹ کے گرنے کا امکان۔
- ساحلی فصلوں کو بہت زیادہ نقصان ۔
- کنارے اور نمک کے ذخیروں کو نقصان
(vii) مجوزہ ایکشن :
- طوفان سے امکانی طور پر زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے انخلاء میں استحکام ۔
- ماہی گیری کی کارروائیاں کلی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ ریل اور سڑک ٹریفک صورتحال کے مطابق باضابطہ بنانا۔
- متاثرہ علاقوں میں رہنے والے عوام الناس کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
- موٹر بوٹوں اور چھوٹے جہازوںمیں نقل وحرکت کرنا غیر محفوظ ہے۔
*************
ش ح۔اع۔رم
U- 4550
(Release ID: 1719311)
Visitor Counter : 275