ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے 6000 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی شروع کیا


پانچ برسوں میں ایک سے 6000 اسٹیشن تک، بھارتی ریلوے نے اس مسافر سہولت کی توسیع میں غیرمعمولی پیش رفت کا مظاہرہ کیا

بھارتی ریلوے ڈیجیٹل انڈیا پہل میں مسلسل تعاون دے رہا ہے اور بھارت کے مختلف حصوں کو اعلیٰ معیار کی وائی فائی سہولت کے ساتھ جوڑ رہا ہے

پندرہ مئی 2021 کوہزاری باغ ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی شروع ہونے کے ساتھ بھارتی ریلوے نے 6000 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی لگانے کا کام مکمل کیا

ساتھ ہی، اسی دن اڑیسہ کے انگول ضلع میں واقع جاراپاڑا ریلوے اسٹیشن پر بھی وائی فائی کی سہولت دستیاب کرائی گئی

Posted On: 16 MAY 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  16/مئی2021 ۔ بھارتی ریلوے نے 6000 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی شروعات کی ہے۔

بھارتی ریلوے مسافروں اور عام لوگوں کو ڈیجیٹل نظامات کے ساتھ جوڑنے کے لئے دور دراز کے علاقے میں واقع ریلوے اسٹیشنوں پروائی فائی کی سہولت کی مسلسل توسیع کررہا ہے۔

پندرہ مئی 2021 کو مشرقی مرکزی ریلوے کے دھنباد ڈویژن میں جھارکھنڈ میں واقع ہزاری باغ ضلع کے تحت ہزاری باغ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن پر وائی فائی کی شروعات کی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتی ریلوے نے 6000 ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی لگانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

بھارتی ریلوے نے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت دینے کے اپنے سفر کا آغاز جنوری 2016 میں کیا تھا۔ اس کے تحت ممبئی ریلوے اسٹیشن پر سب سے پہلے وائی فائی کی سہولت دستیاب کرائی گئی۔ اس کے بعد مغربی بنگال کا مدناپور ریلوے اسٹیشن یہ سہولت حاصل کرنے والا 5000واں اسٹیشن بنا اور 15 مئی 2021 کو ہزاری باغ 6000واں۔ ساتھ ہی اسی دن اڑیسہ کے انگول ضلع میں واقع جاراپاڑا ریلوے اسٹیشن پر بھی وائی فائی کی سہولت دستیاب کرائی گئی۔

ریلوے اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت بھارت سرکار کے طول العزمانہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے مقاصد کی تکمیل کرتی ہے۔ یہ دیہی اور شہری باشندوں کے درمیان ڈیجیٹل خلا کو ختم کرنے کا کام کرے گا، جس سے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل فٹ پرنٹ میں اضافہ ہونے کے ساتھ استعمال کرنے والوں کا تجربہ بھی بہتر ہوگا۔ اب بھارتی ریلوے کے ذریعہ 6000 اسٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت دی جارہی ہے۔

ریلوے اسٹیشنوں پر سیلف سسٹینبل (خودپائیداری) کی بنیاد پر وائی فائی کا التزام کرتا ہے تاکہ ریلوے پر کوئی اقتصادی بوجھ نہ آئے۔ یہ سہولت ریلوے کی وزارت کے تحت ایک پی ایس یو ریل ٹیل کی مدد سے دی جارہی ہے۔ یہ کام گوگل، ڈی او ٹی (یو ایس او ایف کے تحت)، پی جی سی آئی ایل اور ٹاٹا ٹرسٹ کے ساتھ شراکت داری سے انجام دیا گیا۔

پندرہ مئی 2021 کو ریلوے اسٹیشنوں پر ریاست وار وائی فائی سہولت کی تفصیل حسب ذیل ہے:

پندرہ مئی 2021 کو اسٹیشنوں پر ریاست وار وائی فائی کی سہولت

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

اسٹیشنوں کی تعداد

1

آندھرا پردیش

509

2

اروناچل پردیش

3

3

آسام

222

4

بہار

384

5

یوٹی چنڈی گڑھ

5

6

چھتیس گڑھ

115

7

دہلی

27

8

گوا

20

9

گجرات

320

10

ہریانہ

134

11

ہماچل پردیش

24

12

جموں و کشمیر

14

13

جھارکھنڈ

217

14

کرناٹک

335

15

کیرالہ

120

16

مدھیہ پردیش

393

17

مہاراشٹر

550

18

میگھالیہ

1

19

میزورم

1

20

ناگالینڈ

3

21

اوڈیشہ

232

22

پنجاب

146

23

راجستھان

458

24

سکم

1

25

تمل ناڈو

418

26

تلنگانہ

45

27

تری پورہ

19

28

اترپردیش

762

29

اتراکھنڈ

24

30

مغربی بنگال

498

 

کل

6000

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4535

16.05.2021



(Release ID: 1719242) Visitor Counter : 270