بجلی کی وزارت
کووڈ وبا سے مقابلے میں توانائی سیکٹر کی سی پی ایس یو کمپنیوں نے کمیونٹی سے ہاتھ ملایا
Posted On:
16 MAY 2021 12:15PM by PIB Delhi
کووڈ-19 وبا سے مقابلے کے لئے بجلی کی وزارت کے تحت آنے والی پبلک سیکٹر کی مرکزی کمپنیوں سی پی ایس یو نے کثیر جہتی حکمت عملی پر کام کرنا شروع کیا ہے اور ملک بھر میں موجود اپنے دفتروں یا اکائیوں میں تعینات ملازمین اور آس پاس کی کمیونٹیز تک رسائی یقینی بنارہی ہیں۔
سی پی ایس یو نے ایک ساتھ مل کر ملک کے 200 سے زیادہ مقامات پر آئیسولیشن مرکز قائم کئے ہیں جو سی پی ایس یو کے ملازمین ، کنٹریکچوئل ملازمین اور ان کے خاندان کو سروس فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ زیادہ انفیکشن والے علاقوں میں آکسیجن کی سہولت والے کووڈ دیکھ بھال مراکز بھی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ اوسطاً متاثرہ لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت پوری کی جاسکے اور سرکاری صحت دیکھ بھال ڈھانے پر بڑھتے دباؤ کو کچھ حدتک کم کیا جاسکے۔ سی پی ایس یو سرگرمی کے ساتھ کئی پہل کررہی ہیں جن میں آئیسولیشن مراکز کا قیام ، ماسک اور سینی ٹائزر کی تقسیم ، آکسیجن سہولت والے بستر دستیاب کرانا، قومی راجدھانی خطے این سی آر میں مختلف مقامات پر ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد اور آکسیجن کنسنٹریٹر دستیاب کرانا اور آکسیجن پلانٹ قائم کرنے مدد وغیرہ شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ توانائی کے شعبے کی سی پی ایس یو کمپنیوں نے پی ایم کیئر فنڈ میں 925 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے۔
نیشنل ہائیڈور الیکٹرک پاور کارپوریشن (این ایچ پی سی) ، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت 41.89 لاکھ روپئے کی لاگت سے اترپردیش کے سدھارتھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کو سدھارتھ نگر ضلع اسپتال میں آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ قائم کرنے میں مدد کی۔ سی ایس آر کے تحت ہی این ایچ پی سی اترپردیش کے دیوریا میں واقع ایل -2 کووڈ سہولت والے گورنمنٹ ضلع اسپتال کے لئے دیوریا کے ضلع مجسٹریٹ کو 5ایل پی ایم صلاحیت والے 60 آکسیجن کنسنٹریٹر دستیاب کرائے ہیں۔ این ایچ پی سی ، فریدآباد میں واقع بادشاہ خان ضلع اسپتال میں سلنڈر بھرنے کی سہولت والا 1000 ایل پی ایم صلاحیت کا آکسیجن پیدا کرنے والا پلانٹ نصب کررہا ہے۔ اس کی خرید کا عمل شروع ہوگیا ہےاور جلد ہی اس پلانٹ کو نصب کردیا جائے گا۔ یہ پلانٹ 8 ہفتوں میں مقررہ مدت میں نصب ہوجائے گا۔
توانائی شعبے کی ایک دیگر اہم سی پی ایس یو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی ) نے این سی آر کے لئے 11 آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ کی خرید کا آرڈر دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ دو بڑے آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ بھی لگائے جائیں گے جہاں چھوٹے سلنڈروں میں آکسیجن بھرنے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ این ٹی پی سی ، سی ایس آر مدد سے الگ بھی ملک کے الگ الگ مقامات پر 8 آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ نصب کررہا ہے۔
اسی طرح توانائی کی وزارت کے تحت ایک دیگر سی پی ایس یو ، آر ای سی ایل نے بھی سی ایس آر ذمہ داریوں کے تحت پونے میں واقع دلوی اسپتال میں 1700 لیٹر فی منٹ آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ اور 150 کے وی جنریٹر پلانٹ قائم کرنے کے لئے 2.21 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ ایک دیگر پہل کے تحت آر ای سی فاونڈیشن نے اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر میں رودرپور میں واقع پنڈت رام سومیر شکلا میموریئل گورنمنٹ میڈیکل کالج کو مدد دی ہے، جسے کووڈ دیکھ بھال مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس مرکز میں کل 300 بستر دستیاب ہیں جس میں 36 بستر آئی سی یو وارڈ کے ہیں۔ اس کے علاوہ آئیسولیشن سنٹر اور جانچ سنٹر وغیرہ کی سہولت بھی یہاں پر دستیاب ہے۔ اس پروجیکٹ سے ضلع کے حفظان صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی ملی ہے اور مقامی انتظامیہ کو وبا کے اس دور میں بروقت متعلقہ طبی علاج فراہم کرانے میں مدد ملی ہے۔
آر ای سی ایل سی ایس آر پہل کے تحت ملک کے دیگر سات مقامات پر آکسیجن پیدا کرنے والے پلانٹ نصب کرنے میں مدد کررہا ہے جس میں اتراکھنڈ کا پتھورا گڑھ، بیس اسپتال (1000 ایل پی ایم صلاحیت) ، کھگڑیا ، چھترہ ضلع اسپتال ( 600 ایل پی ایم صلاحیت) ، ہنٹرگنج سی ایچ سی ، چمبا (600 ایل پی ایم) ، سول اسپتال بارن (400 ایل پی ایم ) ، ضلع اسپتال ملاپورم (1200 ایل پی ایم ) شامل ہیں۔
سی ایس آر پہل کے تحت پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پی جی سی آئی ایل) جیسلمیر (راجستھان میں 50 این ایم 3) اور گروگرام (ہریانہ ) کے تاؤدیوی لال اسٹیڈیم میں 2 x 50 این ایم 3 کے قیام میں مدد کررہا ہے۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
16-05-2021
(U: 4533)
(Release ID: 1719239)
Visitor Counter : 147