وزارت دفاع

ایک سو دس کیڈٹ کو طبی افسران کے طور پر مسلح افواج کی طبی خدمات میں شامل کیا گیا

Posted On: 15 MAY 2021 2:25PM by PIB Delhi

مسلح افواج کے میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) کے 55ویں (سی 3) بیچ کی 21 خواتین کیڈٹس سمیت 110 میڈیکل کیڈٹس کو مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) میں طبی افسران کے طور پر کمیشن فراہم کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیڈٹس کو اے ایف ایم سی کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نردیپ نیتھانی نے 15 مئی، 2021 کو اے ایف ایم سی میں ایک مختصر تقریب میں کمیشن کیا۔ 94 کیڈٹوں کو ہندوستانی فوج، 10 کو ہندوستانی فضائیہ میں اور چھ کیڈٹس کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن کیا گیا۔ کمیشن کیے گئے طبی افسران کو اے ایف ایم سی کے کرنل ٹریننگ، کرنل اے کے شاکیہ کے ذریعے ہندوستانی آئین کے تئیں وفاداری کا حلف دلایا گیا۔ کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات کے مدنظر اس بار 1982 کے بعد سے پہلی بار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

اپنے کمیشننگ خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل نیتھانی نے نئے کمیشنڈ افسران کو اے ایف ایم ایس میں شامل ہونے کے لیے مبارکباد دی جو کہ ملک کی بہترین متحدہ طبی تنظیم ہے۔ انہوں نے ان طلباء کی کامیابی کے لیے ان کے والدین کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سی 3 بیچ کو 2016 میں اے ایف ایم سی میں داخل کرنے والا ایک ایسا پورا بیچ ہونے کا انوکھا امتیاز حاصل ہے جس نے 100 فیصد کامیابی کے ساتھ ایک ساتھ گریجویشن مکمل کیا ہے، جو کہ اپنے آپ میں اے ایف ایم سی کے ٹیچروں کے تئیں سب سے اعلیٰ اعزاز ہے۔ کمانڈنٹ نے گریجویٹ ہونے والے بیچ کو یاد دلایا کہ وہ ایسے وقت میں طبی پیشہ سے جڑ رہے ہیں جب ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وہ مریضوں کو حتی الامکان سب سے بہتر نگہداشت فراہم کرنے کے لیے اے ایف ایم سی میں حاصل کیے گئے اپنے علم اور مہارت کا استعمال کریں کیوں کہ وہ کووڈ جانبازوں کے طور پر کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں شامل ہو رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نردیپ نیتھانی نے اعتماد ظاہر کیا کہ اکیڈمک پختگی اور ٹریننگ کو دیکھتے ہوئے نئے کمیشن حاصل کردہ طبی افسران ہمیشہ فوجی ڈاکٹروں سے توقع کیے جانے والے اعلی معیاروں پر کھرا اتریں گے۔

اے ایف ایم سی کے اس گریجویشن بیچ کو کمیشن کیے جانے کی مدت پہلے کے چار سے پانچ ہفتے کے مقابلے صرف دو ہفتے کر دی گئی ہے۔ ان دو ہفتوں کا استعمال پوری طرح سے ان نوجوان ڈاکٹروں کو کووڈ کیئر سیٹنگز میں کام کرنے کے لیے خاص طور سے تیار کرنے کے لیے گہری ٹریننگ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ میڈیکل کیڈٹس نے امریکن ہائی کورٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) سرٹیفائیڈ کورس اِن بیسک لائف سپورٹ (بی ایل ایس) اور ایڈوانسڈ کارڈیئک لائف سپورٹ (اے سی ایل ایس) کو بھی پورا کیا ہے۔ کمیشن حاصل کردہ طبی افسران ملک بھر کے 31 اے ایف ایم ایس اسپتالوں میں ٹرینی کے طور پر شام ہونے کے لیے فوراً روانہ ہوں گے، جنہیں مسلح افواج کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کووڈ دیکھ بھال کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نردیپ نیتھانی، جو کہ خود کالج کے 17ویں (کیو) بیچ کے نامور سابق طالب علم رہے ہیں، نے ماہرین تعلیم میں شاندار حصولیابیوں اور ہمہ گیر کارکردگی کے لیے میڈیکل کیڈٹس کو ٹرافیاں، تمغے اور انعامات بھی عطا کیے۔ بہترین آل راؤنڈ گریجویشن کیڈٹ کے ساتھ ساتھ ایم بی بی ایس کورس کے دوران بہترین اکیڈمک کے لیے میڈیکل کیڈٹ ونیتا ریڈی کو کلنگ ٹرافی اور ڈی جی اے ایف ایم ایس گولڈ میڈل کے لیے صدارتی گولڈ میڈل عطا کیا گیا۔ میڈیکل کیڈٹ نکیتا دتہ کو ایم بی بی ایس کے آخری سال کے امتحان میں ٹاپ کرنے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل تھاپر گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4500



(Release ID: 1718991) Visitor Counter : 146