جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایس ای سی آئی نے ملازمین کے لئے آن لائن یوگا ورکشاپ کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAY 2021 5:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 مئی .2021
کووڈ-19 وبا کے مدنظر سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا ، جو کہ نئی اور قابل جدید توانائی کی وزارت کے تحت ایک سنٹرپبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ہے،نے اپنے سبھی ملازمین کے لئے ایک یوگا ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ یوگا کے فوائد کو قوت مدافعت بڑھانے اور مجموعی صحت میں بہتری کے لئے جانا جاتا ہے۔ ملازمین کی صحت کو بہتر بنانے ، تناؤ کو قابو کرنے اور انہیں فٹ نیس فراہم کرتے ہوئے ایک اجتماعی سرگرمی سے منسلک کرنے کے مقصد سے خصوصی آن لائن یوگا سیشن کا بندوبست کیا گیا ۔

سولرانرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ ( ایس ای سی آئی) جدید اور قابل جدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک سی پی ایس یو ہے جسے جواہر لال نہرو قومی شمشی مشن جے این این ایس ایم کے نفاذ اور اس میں مقررہ اہداف کے حصول کی سہولت کے لئے 20 ستمبر 2011 کو قائم کیا گیا تھا۔
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U: 4512)
(ریلیز آئی ڈی: 1718914)
وزیٹر کاؤنٹر : 196