بھارتی چناؤ کمیشن
قانون ساز اسمبلی کے ممبران (ایم ایل اے) کے ذریعے بالترتیب آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی قانون ساز کونسل کے دو سالہ انتخابات – انتخابات کا التوا
Posted On:
13 MAY 2021 4:02PM by PIB Delhi
آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے 03 (تین) ممبران اور تلنگانہ قانون ساز کونسل کے 06 (چھ) ممبران، جو کہ متعلقہ قانون ساز اسمبلیوں کے ممبران کے ذریعے منتخب کیے گئے تھے، کی مدت کار بالترتیب 31 مئی، 2021 اور 03 جون، 2021 کو نیچے دی گئی تفصیلات کے مطابق ختم ہو رہی ہے:
حلقہ انتخاب کا زمرہ
|
ریٹائرمنٹ کی تاریخ
|
سیٹوں کی تعداد
|
منتخب کنندگان
|
آندھرا پردیش
|
ایم ایل اے کے ذریعے
|
31.05.2021
|
03
|
قانون ساز اسمبلی کے ممبران
|
تلنگانہ
|
ایم ایل اے کے ذریعے
|
03.06.2021
|
06
|
قانون ساز اسمبلی کے ممبران
|
- عوام کی نمائندگی کے قانون، 1951 کی دفعہ 16 کے التزامات کے مطابق، ریاستی قانون ساز کونسل کی سیٹوں، جو ممبران کی مدت کار کے خاتمہ پر خالی ہونے والی ہیں، کو مذکورہ مدت کار کے خاتمہ سے پہلے دو سالہ انتخابات کراکر بھرے جانے کی ضرورت ہے۔
- الیکشن کمیشن نے آج اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے اثرات کے سبب بالترتیب آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی قانون ساز کونسل کے لیے دو سالہ انتخابات منعقد کرنا تب تک مناسب نہیں ہوگا، جب تک کہ وبائی مرض کی حالت میں قابل ذکر بہتری نہیں ہوتی اور حالات ان دو سالہ انتخابات کے لیے موافق نہیں ہو جاتے۔
- کمیشن متعلقہ ریاستوں سے اِن پٹ لینے اور این ڈی ایم اے / ایس ڈی ایم جیسے حکام سے وبائی مرض کی حالت کا اندازہ لگانے کے بعد مستقبل میں مناسب وقت پر اس سلسلے میں فیصلہ کرے گا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4457
(Release ID: 1718468)
Visitor Counter : 155