صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کی عید الفطر کی ماقبل شام مبارک باد
Posted On:
13 MAY 2021 7:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13/مئی2021 ۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے عید الفطر کی ماقبل شام شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’عید الفطر کے موقع پر، میں تمام شہریوں بالخصوص مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور مبارک باد دیتا ہوں۔
رمضان المبارک کے دوران لوگ روزہ رکھتے ہیں اور مسلسل دعاؤں اور اللہ کی عبادت کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان کے اختتام پر منایا جانے والا عیدالفطر کا یہ مقدس تہوار اخوت اور ہم آہنگی کے جذبے کو تقویت دینے والے ایک موقع کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عیدالفطر خود کو ایک مرتبہ پھر انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرنے اور ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے وقف کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم کووڈ-19 کی اس وبا سے نمٹنے کے لئے سبھی ضابطوں اور رہنما ہدایات پر عمل کریں گے اور سماج و ملک کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔‘‘
******
شح۔ م م۔ م ر
U-NO.4470
(Release ID: 1718439)
Visitor Counter : 237