وزارت دفاع

پی ایم کیئرس فنڈ نے ڈی آر ڈی او کے ذریعہ تیار کئے گئے ایس پی او2 پر مبنی آکسیجن سپلائی نظام کی 1.5 لاکھ اکائیوں کے خرید کو منظوری دی

Posted On: 12 MAY 2021 2:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  12/مئی2021 ۔ پی ایم کیئرس فنڈ نے دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ 322.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار ’آکسی کیئر‘ نظام کی 150000 اکائیوں کی خرید کو منظوری دی ہے۔ آکسی کیئر ایک ایس پی او2 پر مبنی آکسیجن سپلائی نظام ہے جو محسوس کی گئی ایس پی او2 کی سطح کی بنیاد پر مریضوں کو دی جارہی آکسیجن کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس منظوری کے تحت نان- ری بریتھر ماسک کے ساتھ ایک لاکھ دستی اور 50000 خودکار آکسی کیئر نظامات کی خرید کی جارہی ہے۔

آکسی کیئر نظام ایس پی او2 کی سطح کی بنیاد پر اضافی آکسیجن ڈیلیور کرنے کا کام کرتا ہے اور مریض کو ہائیپوکسیا کی حالت میں پہنچنے سے روکتا ہے، جو کہ جان لیوا ہوسکتی ہے۔ یہ نظام زیادہ بلندی والے علاقوں میں تعینات فوجیوں کے لئے ڈی آر ڈی او کی ڈیفنس بایو- انجینئرنگ اینڈ الیکٹرو میڈیکل لیباریٹری (ڈی ای بی ای ایل) بنگلورو کے ذریعہ ڈیولپ کیا گیا تھا۔ یہ نظام میدانی علاقوں میں استعمال کرنے کے لئے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور مضبوط ہے۔ اس کا استعمال کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے موثر طریقے سے کیا جاسکتا ہے۔

نظام کی دو شکلوں کو جوڑا گیا ہے۔ بنیادی ورژن میں 10 لیٹر آکسیجن سلنڈر، ایک پریسر ریگولیٹر نیز فلو کنٹرولر، ایک ہیومیڈیفائر اور ایک ناسل کینولا شامل ہے۔ آکسیجن کے بہاؤ کو ایس پی او 2 کی ریڈنگ کی بنیاد پر مینول طریقے سے ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ دوسرے کنفگریشن میں آکسیجن سلنڈر الیکٹرانک کنٹرول سے لیس ہے، جو خودکار طریقے سے کم دباؤ والے ریگولیٹر اور ایس پی او2 جانچ کے توسط سے آکسیجن کے بہاؤ کو کنٹرول کرتا ہے۔

ایس پی او2 پر مبنی آکسیجن سپلائی نظام مریض کی ایس پی او 2 ریڈنگ کی بنیاد پر آکسیجن کی کھپت کو آپٹیمائز کرتا ہے اور مؤثر طریقے سے پورٹیبل آکسیجن سلنڈر کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ نظام سے آکسیجن کے بہاؤ کا آغاز کرنے کے لئے تھریشولڈ ایس پی او2 کی مقدار صحت اہلکاروں کے ذریعہ ایڈجسٹ کی جاسکتی ہے۔ ایس پی او2 کی سطح کی مسلسل نگرانی کے لئے ایک ڈسپلے فراہم کیا جاتا ہے۔ صحت خدمات فراہم کرنے والے ملازمین کا کام اور ایکسپوزر مسلسل پیمائش اور آکسیجن کے بہاؤ کے مینول ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت کو ختم کرنے سے کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

خودکار نظام کم ایس پی او2 ویلیو اور پروب ڈسکنکشن سمیت ناکامی کی مختلف صورتوں کے لئے مناسب آڈیو انتباہ دیتا ہے۔ نان- ری بریتھر ماسک کو آکسیجن کے ہنرمندانہ استعمال کے لئے آکسی کیئر نظام کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے، اس کے نتیجے میں 30 سے 40 فیصد آکسیجن کی بچت ہوتی ہے۔ ہر مریض کے لئے نان- ری بریتھر ماسک بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان آکسی کیئر نظامات کا استعمال گھروں، قرنطینہ مراکز، کووڈ کیئر مراکز اور اسپتالوں میں کیا جاسکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او نے اس تکنیک کو بھارت میں کئی صنعتوں کو منتقل کیا ہے، جو آکسی کیئر نظامات کا پروڈکشن کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PYD2.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J128.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AQHB.jpg

 

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4429


(Release ID: 1718130) Visitor Counter : 326