ریلوے کی وزارت
ریلوے کی وزارت نے مال بھاڑا چارجز کے لئےآن لائن ادائیگی نظام کے لئے رہنما اصول جاری کر کے کاروباری سہولت کو ایک بہت بڑی سوغات بخشی
یہ رہنما اصول یکم جون 2021 سے نافذ ہوں گے
ایف بی ڈی کے توسط سے آن لائن ادائیگی نظام 24x7 دستیاب ہوں گے
آن لائن ادائیگی نظام مال بھاڑا اور سبھی طرح کے ضمنی چارجیز کی وصولی میں سہولت فراہم کرے گا
یہ آن لائن ادائیگی نظام ایس بی آئی کے ادائیگی گیٹ وے کے ذریعے فریٹ بزنس ڈیولپمنٹ (ایف بی ڈی) پورٹل کے توسط سے فراہم کرایا جائے گا
آن لائن ادائیگی، نیٹ بینکنگ؍ آر ٹی جی ایس ؍ این ای ایف ٹی ، صارف کے ڈیش بورڈ کے توسط سے کریڈٹ کارڈ ؍ ڈیبٹ کارڈ ؍ یو پی آئی جیسے سبھی طریقوں سے دستیاب ہوگی
رہنمااصول میں گڈس کلرک ڈیش بورڈ، ای - رجسٹرڈ صارف ڈیش بورڈ، آن لائن رقم کی واپسی کے لئے عمل، مِلان کا عمل وغیرہ جیسے التزامات کے شعبے بھی شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 APR 2021 4:42PM by PIB Delhi
اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی میں غیر معمولی ترقی سے ویب کے توسط سے آن لائن ادائیگی نظام کو متعارف کرانا آسان ہو گیا ہے، جس سے مال بھاڑا اور ضمنی چارج سمیت سبھی طرح کے چارجز کی ادائیگی ممکن ہونے کی توقع ہے، جس سے ادائیگی معاملات آسان، مناسب، تیز اور شفاف ہو جائیں گے۔ ایسا صارف کےذریعے ادا کئے جانے والے مختلف چارجز کی ادائیگی کے لئے ویب کو ایک متبادل کے طور پر ممکن بنا کر کیا جا سکتا ہے۔
ریلوے کی وزارت نے اِس سمت میں آج یعنی 30؍ا پریل، 2021 سے مال بھاڑا چارجز کے لئے آن لائن ادائیگی نظام کے لئے رہنما اصول جاری کی ہیں۔ یہ آن لائن ادائیگی نظام ، ایس بی آئی کے ادائیگی گیٹ کے ذریعے فریٹ بزنس ڈیولپمنٹ ( ایف بی ڈی) کے توسط سے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس پر مال بھاڑا اور سبھی طرح کے ضمنی چارجز جیسے پریمیئم چارج، (پریمیئم انڈینٹ کے معاملے میں)، ویگن رجسٹریشن فیس، مال کو بروقت نا چھڑانے پر تاوان، مال اتارنا چڑھانا ( وَہار فیج)،سائڈنگ چارج، شنٹنگ چارج، دوبارہ بُک کرنے کا چارج، ڈائورژن چارج وغیرہ وصولی کے لئے سہولیات فراہم کرائی جائیں گی۔ ایف بی ڈی کے توسط سے آن لائن ادائیگی نظام چوبیس گھنٹے ساتوں دن میسر رہیں گی۔ یہ رہنما اصول یکم جون 2021 سے نافذالعمل ہوں گے۔
مال بھاڑا چارج کے لئے آن لائن ادائیگی نظام کے لئے ریلوے کی وزارت کے ذریعے جاری رہنما اصول میں درج ذیل اہم خصوصیات شامل ہیں:
آن لائن ادائیگی نظام:
- آن لائن ادائیگی نظام ، ایس بی آئی پیمنٹ گیٹ کے توسط سے فریٹ بزنس ڈیولپمنٹ (ایف بی ڈی) پورٹل کے ذریعے فراہم کرایا جائے گا۔ اس پر مال بھاڑا اور سبھی طرح کے ضمنی چارجز جیسے پریمیئم چارج، (پریمیئم انڈینٹ کے معاملے میں)، ویگن رجسٹریشن فیس، مال کو بروقت نا چھڑانے پر تاوان، مال اتارنا چڑھانا ( وَہار فیج)،سائڈنگ چارج، شنٹنگ چارج، دوبارہ بُک کرنے کا چارج، ڈائورژن چارج وغیرہ۔
- ایف بی ڈی کے توسط سے آن لائن ادائیگی نظام24x7 دستیاب رہےگا۔
- اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند گاہک ؍ سکنڈری کسٹمر کو ، مانگ کے الیکٹرانک رجسٹریشن ( ای-آر ڈی)، کی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے لئے مقررہ عمل کے تحت ایف بی ڈی پورٹل پر خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔
- مال بھیجنے والے ؍ مال حاصل کرنے والے کسٹمر کے طور پر اور اِنڈورسی ؍ ہینڈلنگ ایجنٹ کا سیکنڈری کسٹمر کے طورپر شمار کیا جائے گا۔
- ای-آر ڈی میں پہلے سے رجسٹر گاہک کو اس سہولت کے لئے دوبارہ رجسٹر کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- گاہک اپنے انڈورسی ؍ہینڈلنگ ایجنٹ کا سکنڈری گاہک کے طور پر رجسٹریشن کر سکیں گے اور چارجیز ( جیسے مال بھاڑا، پریمیئم انڈینٹ کے معاملے میں پریمیئم چارج، ویگن رجسٹریشن چارج، ڈِیمیوریج، وہار فیج، سائڈنگ چارج، شنٹنگ چارج، وغیرہ) کے نام کا ذکر کر سکیں گے، جس کی ادائیگی ایسےسکنڈری کسٹمر کے ذریعےکسٹمر کی طرف سے کیا جائے گا۔ حالانکہ ، رہنما اصولوں کے تحت ریلوے کے بقائے کی ادائیگی کی ذمہ داری گاہک (مال بھیجنے والے ؍ مال حاصل کرنے والے) پر ہوتی ہے اور یہی سبھی طرح کی ادائیگی کے لئے جوابدہ ہوں گے۔
- آن لائن ادائیگی نیٹ بینکنگ ؍ آر ٹی جی ایس ؍ این ای ایف ٹی جیسے سبھی طریقوں، ٹی ایم ایس لوکیشن پر گاہک کے ڈیش بورڈ کے توسط سے کریڈٹ کارڈ ؍ ڈیبٹ کارڈ؍ یوپی آئی جیسے سبھی ذرائع سے دسیتاب ہوں گے۔
گڈس کلرک ڈیش بورڈ:
ای -رجسٹرڈ کسٹمرز کیلئے:
- گڈس کلرک کو ایک ڈیش بورڈ فراہم کرایا جائے گا۔ یوزر آئی ڈی کے ساتھ لاگ -اِن کرنے پر گڈس کلرک سبھی رجسٹرڈ گاہکوں اور سکنڈری گاہکوں کی تفصیلات دیکھنے پر قادر ہوجائے گا، جس میں ان کے کوڈ اور جی ایس ٹی آئی این نمبر وغیرہ شامل ہیں۔
- ڈیش بورڈ گڈس پر مال بھاڑا چارجزپریمیئم چارج ( پریمئم انڈینٹ کے معاملے میں )، ایف او آئی ایس ؍ ٹی ایم ایس کے توسط سے فی کیلکولیٹیڈ ویگن رجسٹریشن فیس دیکھ سکیں گے اور گاہک کے لئے سائڈنگ چارج، شنٹنگ چارج، وہار فیج، مال کو بروقت نہ چھڑانے پر تاوان، (اگر مینوولی شمار کیا جاتا ہے)، ری-بکنگ چارج، ڈائورژن چارج وغیرہ بھرا جائے گا۔
- سسٹم ، گاہک اور سکنڈری گاہک ( جس کے لئے وہ گاہک کے ذریعے ادائیگی کرنے کے لئے رجسٹرڈ ہے اور مجاز ہے) کے خلاف چارج میں اضافہ کرے گا۔
- ایک بار آن لائن ادائیگی نظام کے تحت پیمنٹ ہونے پر، یہ گڈس کلر ک کے ڈیش بورڈ پر نظر آنے لگے گا۔ادائیگی کی توثیق کے بعد سسٹم گڈس کلرک ڈیش بورڈ میں ادائیگی دکھنے لگے گی اور اس سسٹم پر محصول کی تفصیلات اپڈیٹ ہو جائے گی۔
- ایک بار پیمنٹ کی تصدیق ہونے کے بعد ریلوے رسید ؍ منی رسیپٹ ؍ جی ایس ٹی انوائس کی وضاحت ہونے پر، جیسی صورتحال ہو، گڈس کلرک کے ذریعے رسید جاری کی جا سکتی ہے۔
- ایک بار آن لائن پیمنٹ ہونے پر، گڈس کلرک کے ریکارڈ کے لئے ہر پیمنٹ کے بعد سسٹم پیمنٹ کنفرمیشن سلپ جاری کرے گا۔
- سسٹم میں جیسے ہی تفصیلات درج ہوتی ہیں، یہ براہ راست بیلنس شیٹ میں نظر آنے لگے گا۔
- کسی گاہک یاسکنڈری گاہک کے معاملے میں ، ای رجسٹریشن کے باوجود، وہ گڈس کلرک کو ڈرافٹ ؍چیک ؍ نقد میں براہ راست ادائیگی کا متمنی ہے، تو گڈس کلرک پیمنٹ لے سکتا ہےاور اس کے پاس خود ٹرمنل پر پیمنٹ وصولی کی اطلاع کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اسے درج کرنے کی سہولت ہوگی۔ اس معاملے میں، گڈس کلرک کے ذریعے رہنما اصول کے تحت ریلوے رسید ؍ منی رسید ؍ جی ایس ٹی انوائس جاری کی جا سکتی ہے۔
غیر ای-رجسٹرڈ گاہکوں کےلئے:
- غیر ای- رجسٹرڈ گاہک کے معاملے میں، گڈس کلرک کے پاس گاہک کی تفصیلات درج کرنے اور مانگ درج کرتے وقت اور ا س کے انڈینٹ نمبر شناخت کا آپشن دیا جائے گا۔ حسب حال، ویگن رجسٹریشن چارج، پریمئم انڈینٹ کے معاملے میں پریمئم چارج اور مال بھاڑا چارج کا شمار ایف او آئی ایس ؍ ٹی ایم ایس کے توسط سے کی جائے گی اور گڈس کلرک ایسے گاہک کے سائڈنگ چارج، شنٹنگ چارج، وہار فیج، تاخیر کی صورت میں چارج(اگر مینوئل شمار کیا گیا ہے)، ری بکنگ چارج، ڈائورژن چارج وغیرہ بھریں گے۔ ایسی صورت میں،گڈس کلرک کے ذریعے رہنما اصول کے تحت ریلوے رسید؍ منی رسید ؍ جی ایس ٹی انوائس جاری کی جا سکتی ہے۔
- او پر دی گئی تفصیلات اور سسٹم میں جس طرح بھرے گئے ہیں، اسے براہ راست بیلینس شیٹ میں اٹھا لیا جائے گا۔
ای-رجسٹرڈ گاہک ڈیش بورڈ:
- گاہک ؍ سکنڈری گاہک کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے سلسلے میں اس کے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای -میل آئی ڈی پر ایک پیغام موصول ہوگا۔
- ریلوے کی واجب الادا رقم موجود رہنما اصولوں کے تحت ہوگی اور اگر موزوں ہو، تو لیٹ پیمنٹ بھی ادا کرنی ہوگی۔
- گاہک ؍ سکنڈری گاہک اپنی یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈکی مدد سے ایف بی ڈی پورٹل کے ذریعے آن لائن پیمنٹ سسٹم پر لاگ اِن کرے گا۔
- گاہک ؍ سکنڈری گاہک پر لگائے گئےچارج گاہک ؍ سکنڈری گاہک کے کھاتے میں نظر آئے گا، جیسا نافذ ہو۔
- گاہک دیگر چارجز کی ادائیگی سمیت تمام چارج کی ادائیگی کا اہل ہوگا، جو اس نے سکنڈری گاہک سے وصولے ہیں۔
- سکنڈری گاہک ایسے چارجز کی ادئیگی کا اہل ہوگا، جن کے لئے گاہک کے ذریعے اسے اختیار دیا گیا ہے۔
- گاہک کو ہر مد میں انفرادی طور پر چارج کو چننے اور ادائیگی کی اجازت دی جائے گی۔ گاہک انفرادی طور پر چارج منتخب کرے گا اور پیمنٹ کی کارروائی کے لئے تفصیلات فراہم کرائے گا۔
- سسٹم موجودہ مختلف طریقوں سے ادائیگی کا انتخاب یا با اختیار بنانے کے لئے گاہک کو پیمنٹ گیٹ وے پیج پر لے جائے گا۔
- ایک بار اختیار ملنے پر گاہک ادائیگی کرتا ہے اور کامیابی سے ادائیگی ہونے پر گاہک سیدھے پیمنٹ ا یپلیکشن پر پہنچ جائے گا، اور سسٹم ایف او آئی ایس ؍ ٹی ایم ایس ایپلیکیشن میں ادائیگی کی تفصیلا ت درج ہو جائے گی اور وہ دیگر پیمنٹ کی جا سکتی ہے۔
- ایک بار کامیاب ادائیگی ہونے پر کسٹمر کے ڈیش بورڈ پر وہی چیز درج ہو جائے گی۔
- سکنڈری کسٹمر کے ذریعے کامیاب ادائیگی کی صورت میں گاہک ڈیش بورڈ میں بھی ادائیگی نظر آئے گی۔
- ریلوےرسید / منی رسید اور اس سےمتعلق جی ایس ٹی انوائس جاری ہو جائے گی اور رہنما اصولوں کے تحت ایپلیکیشن کے ساتھ ہی رجسٹرڈ ای-میل پر پی ڈی ایف فائل کی شکل میں اِسے گاہک کے ساتھ مشترک کر دیا جائے گا۔
- سسٹم میں ایسا التزام ہونا چاہئے، جہاں گاہک اپنے سامنے آئی پریشانی کو اجاگر کر سکے اور مقررہ وقت کے اندر ان کا ریلویز زونل ؍ سی آر آئی ایس ؍ ایف او آئی ایس کے ذریعے حل نکالا جا سکے۔
شدید ہنگامی صور ت میں:
- کسی بھی طرح کی شدید ہنگامی صورتحال میں، جہاں کامیاب ادائیگی اور گاہک کے کھاتے سے پیسے کٹنے اور وصولی ایف او آئی ایس ؍ ٹی ایم ایس میں نظر نہیں آنے پر، گاہک ادائیگی کے لئے دوبارہ کوشش کرے گا۔
- دوبارہ ادائیگی کی کوشش کرنے پر ، کارروائی سے پہلےسسٹم، پیمنٹ گیٹ وے سے گزشتہ لین دین کی جانچ کر ے گا۔
- گزشتہ لین دین کامیاب ہونے کی صورت میں، سسٹم متعلقہ لین دین کو کامیاب لین دین کے طور پر درج کرے گا اور ادائیگی کے لئے آگے کارروائی کئے بغیر ریلوے رسید ؍ منی ریسیپٹ ؍ جی ایس ٹی انوائس جاری کر دے گا۔
- اگر پچھلا لین دین کامیاب نہیں ہوا تھا، تو سسٹم دوبارہ وصولی لین دین کے ساتھ آگے بڑھے گا۔
- ملان کے بعد، اگر ایف او آئی ایس ؍ ٹی ایم ایس میں کوئی لین دین نا کام درج ہوتا ہے، لیکن گاہک کے کھاتے سے پیسہ کٹ جاتا ہے، تو پھر لین دین کی رقم سسٹم کے ذریعے خود ہی واپس ہو جاتی ہے۔
- گاہک ؍ سکنڈری گاہک کے آن لائن پیمنٹ نظام کے توسط سے ادائیگی میں کامیاب نہ ہونے یا کسی ہنگامی صورتحال میں آن لائن پیمنٹ نظام کے ذریعے ادائیگی کی صورتحال ؍ ادائیگی کی پوزیشن میں نہ ہونے پر، وہ ڈرافٹ ؍ چیک ؍ نقد جیسے طریقوں سے ادائیگی کر سکتے ہیں ، کیونکہ ٹرمنل پر بھی یہ صورت ہو سکتی ہے۔
***
ش ح۔ ک ا
U. No. 4409
(ریلیز آئی ڈی: 1717862)
وزیٹر کاؤنٹر : 263