سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے قومی درج فہرست ذات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور قومی پس ماندہ ذات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) کی مشترکہ سی ایس آر کووڈ – راحت پہل

Posted On: 11 MAY 2021 2:46PM by PIB Delhi

کووڈ-19 وبائی مرض کی دوسری لہر (اپریل-مئی 2021) کے دوران سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والے پبلک سیکٹر کے دو پی ایس یو – قومی درج فہرست ذات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور قومی پس ماندہ ذات مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) نے اپنی مشترکہ سی ایس آر پہل کے تحت کووڈ-19 وبائی مرض سے متاثر مریضوں کو راحت پہنچانے اور لاک ڈاؤن کے سبب متاثرہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لیے درج ذیل پہل کی ہے:

کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام:

لاک ڈاؤن کے دوران دہلی، ممبئی اور بنگلورو میں مہاجر مزدوروں، یومیہ مزدوروں، سینئر شہریوں، بے مددگار لوگوں اور دیگر ضرورت مندوں کو کھانا مہیا کرانے کے لیے کھانے کی تقسیم کو منظوری دی گئی ہے۔ کھانے کی تقسیم کے پروگرام کے تحت ضرورت مند لوگوں کے درمیان 15 دنوں تک 39000 کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام 08 مئی، 2021 سے ممبئی میں شروع کیا گیا تھا۔ بنگلورو اور دہلی میں آج 11 مئی، 2021 سے کھانے کے پیکٹ کی تقسیم شروع ہوگی۔ کھانے کی تقسیم کا یہ پروگرام مقامی رضاکار تنظیموں کے ذریعے این ایس ایف ڈی سی اور این بی سی ایف ڈی سی کے اشتراک سے نافذ کیا جائے گا۔

کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لیے طبی آلات کا انتظام:

دہلی میں سرکاری اسپتالوں – آچاریہ شری بھکشو اسپتال اور سوامی دیانند اسپتال اور ایک رضاکار تنظیم کو طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ ان میں 39 آکسیجن سیلنڈر، 01 آکسیجن کنسنٹریٹر اور بائی پیپ مشین شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4384

 



(Release ID: 1717838) Visitor Counter : 160