عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور کٹھوا ڈوڈا کے اپنے لوک سبھا حلقے کے لیے کووأڈ سے متعلقہ ساز و سامان روانہ کیا


وزیر موصوف نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ایک ساتھ مل کر کووڈ19 کے خلاف لڑائی کا مطالبہ کیا

Posted On: 09 MAY 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نارتھایسٹرنریجن کی ترقی (ڈیاواین ای آر)، ایم اوایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت (آزاد چارج)، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج اپنے لوک سبھا حلقے ادھم پور- کٹھوا- ڈوڈا کے لیے کووڈ سے متعلقہ سامانوں کی پہلی کھیپ روانہ کی۔

کووڈ عالمی وبا میں استعمال ہونے والے سامان اور امدادی اشیا بشمول فیس ماسک کٹ، سینیٹائزر، اینٹی سپٹک، ٹائلیٹ کے سامان، امیونٹی بوسٹر کو لے جانے والی گاڑی کو باضابطہ طور پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ وہ کووڈ19 کا شکار ہونے کے تین ہفتے کے بعد آج ہی نگیٹو ہوئے ہیں اور انھوں نے سب سے پہلے جو کام کرنے کا فیصلہ کیا وہ اپنے انتخابی حلقے کے لوگوں کے لیے کووڈ19 سے متعلقہ ساز و سامان بھیجنے کی شروعات کرنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے گذشتہ ماہ ہی ان سامانوں کی ترسیل کا بندوبست کیا تھا، لیکن کووڈانفیکشن کے بعد انھیں مشورہ دیا گیا تھا کہ جب تک اس کا منفی ٹیسٹ نہ ہو اس وقت تک کسی سے نہ ملیں۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ قرنطینہ میں رہنے کے باوجود، انھوں نے اپنے لوک سبھا حلقے، ادھم پور، کٹھوا، ڈوڈا، ریاسی، رامبن اور کشتواڑ کے چھ اضلاع میں سے ہر ایک کے انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے تفصیلی جائزہ لیا اور بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان تمام علاقوں میں نہ صرف انتظامیہ بلکہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ بھی مستقل رابطے میں ہیں اور جب بھی ضرورت پیش آتی ہے وہ دستیاب رہتے ہیں۔ انھوں نے نوجوانوں اور کچھ رضاکار تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی کی خدمت کے لیے کیے گئے کاموں کی بھی تعریف کی۔

آج پہلی کھیپ بھیجنے کے بعد، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایک باقاعدہ سہولت بننے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وقتاً فوقتاً ہم ضرورت اور تقاضے کی بنیاد پر مختلف ذرائع سے اس طرح کے مواد کا بندوبست کریں گے اور انھیں خطے کے مختلف حصوں میں بلاک اور پنچایت کی سطح تک پہنچائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جموں، کٹھوا اور دیگر مقامات پر پارلیمانی دفاتر مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں کے ساتھ بھی رابطہ کریں گے تاکہ ضرورت اور طلب کے مطابق سامان کی منصفانہ اور بروقت تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے سینیر ممبروں سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میںہر طرح کے اختلافات سے بالاتر ہوکرکووڈ-19 سے متحد ہو کر مقابلہ کریں۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تباہی ہے جو پوری صدی میں ایک بار آتی ہے لہذا دیگر تمام امور، ترجیحات یا ایجنڈوں کو الگ رکھنا ہوگا تاکہ مستقبل میں بھی انسانیت زندہ رہ سکے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4331



(Release ID: 1717711) Visitor Counter : 151