ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس نے مختلف ریاستوں کو 161 ٹینکروں میں 2511 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او)کی سپلائی کی


راجستھان (کوٹہ) کے لئے  پہلی آکسیجن ایکسپریس ہاپا سے روانہ

اب تک 40 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر مکمل کیا

مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن ، اترپردیش کو 689 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 190 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 259 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 123 میٹرک ٹن اور دلی کو 1053 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی

Posted On: 06 MAY 2021 7:16PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے چیلنجوں کو عبور کرتے ہوئے اور نئے اقدامات کی تلاش کے ساتھ ملک کے مختلف ریاستوں کو رقیق طبی آکسیجن (ایل ایم او)،  کی سپلائی کی اپنی مہم کو مسلسل جاری رکھ کر لوگوں کو راحت پہنچا رہا ہے۔ریلوے نے اب تک ملک کے مختلف ریاستوں میں 161 ٹینکروں میں لگ بھگ 2511 میٹرک ٹن طبی استعمال کی آکسیجن کی سپلائی کی ہے۔ 40 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر پہلے ہی مکمل کر لیا ہے۔

 

بھارتی ریلوے ریاستوں کی مانگ پر ممکنہ مقدار میں رقیق طبی آکسیجن کی سپلائی کو پورا کرنے کےلئے  اپنی پوری  عہد بستگی کے ساتھ  لگاتار کام کر رہا ہے۔

 

اب تک مہاراشٹر کو 174 میٹرک ٹن، اترپردیش کو 689 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش کو 190 میٹرک ٹن، ہریانہ کو 259 میٹرک ٹن، تلنگانہ کو 123 میٹرک ٹن اور دلی کو 1053 میٹرک ٹن آکسیجن کی سپلائی کی گئی ہے۔

 

اس وقت آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 22 ٹینکروں میں 400 ٹن سے زیادہ  رقیق طبی آکسیجن اپنے سفر پر ہے، جن کی ڈلیوری مدھیہ پردیش، ہریانہ، راجستھان اور دلی میں ہونی ہے۔ ریلوے کے ذریعے کی جا رہی ہے آکسیجن کی ڈھلائی ایک مشکل عمل ہے ا و ر ڈھلائی سے منسلک اعداد و شمار لگاتا راپڈیٹ کئے جا رہے ہیں۔

*************

ش ح ۔م ع۔  ک ا

U. No. 4374



(Release ID: 1717630) Visitor Counter : 130