بجلی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے اور این ایچ پی سی نے 300 سے زیادہ ملازمین کی ٹیکہ کاری کی

Posted On: 09 MAY 2021 8:53AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N0V0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C3JA.jpg

 

وزارت بجلی کے تحت مرکزی پبلک سیکٹر اکائیوں جیسے ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) اور این ایچ پی سی لمیٹڈ کے  ذریعہ مشترکہ طور پر اپنے گروپ کے 18 سے 44 سال کی عمر والے ملازمین کے لیے 7 اور 8 مئی کو آئی آر ای ڈی اے کے نئی دہلی میں واقع صدر دفتر  میں ایک دو روزہ کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ کام وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) برائے بجلی ، جدید اور قابل تجدید توانائی اور وزیر مملکت برائے ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار جناب آر کے سنگھ کی ہدایت کے مطابق کیا گیا۔ انفیکشن کی دوسری لہر کے درمیان تمام اہل ملازمین کو تیزی سے ٹیکہ لگانے کے مقصد اور اسے پورا کرنے کے لیے آئی آر ای ڈی اے، این ایچ پی سی، وزارت بجلی ، جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت،ایم ایچ اے، پی ایف سی ، آر ای سی، بی ایچ ای ایل، بی بی ایم بی، ایم ایم ٹی سی، این ای ای پی سی او، پی ٹی سی، این ایس پی سی ایل اور سی ای اے کے کل 317 ملازمین کو کیمپ میں ٹیکہ لگایا گیا۔ ٹیکہ کاری کیمپ میں سبھی حفاظتی پروٹوکول پر پوری طرح عمل درآمد کیا گیا۔ اس موقع پر ، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے اس بات پر زور دیا کہ "حفاظت اور اعتماد کو یقینی بنانے کی یہ ایک کوشش ہے تاکہ صحت کارکنان کو اس قابل بنایا جاسکے۔ یہ عام زندگی کی طرف لوٹنے میں معاون ہوگا، جس سے معیشت تیزی سے بہتر ہوگی ۔ جناب داس نے این ایچ پی سی اور اپولو اسپتال کے تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آئی آر ای ڈی اے نے کووڈ – 19 کی پہلی اور دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس نے ایک مثالی ‘کوویڈ کیئر رسپانس ٹیم’ تشکیل دی جو جون 2020 سے مسلسل کووڈ – 19 سے متاثر ملازمین اور ان کے کنبہ کے  ممبروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ اس ٹیم نے اب تک 77 ملازمین ، ان کے خاندان کے 27 افراد اور 17 دیگر افراد کی باقاعدگی سے مشاورت کرکے مدد کی ہے جس میں ان کو تمام ضروری امداد جیسے خوراک اور دوائیوں کی باقاعدہ فراہمی ، اسپتال میں داخل ہونا ، پلازما عطیہ ، آکسیجن کنسنٹریٹروغیرہ شامل ہیں۔

ٹیکہ کاری مہم بجلی کے شعبے کے اہلکاروں کی حفاظت کے لئے کی گئی تھی تاکہ وہ  24گھنٹے اور سات دن  کی بنیاد پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کی اہم ضرورت کو یقینی بناسکیں ۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

 (09.05.2021)

U-4317


(Release ID: 1717305) Visitor Counter : 303