ریلوے کی وزارت

مہاراشٹر،مدھیہ پردیش، دہلی ، راجستھان، تلنگانہ اور اترپردیش کو آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے ذریعہ تقریبا 3400 ایم ٹی آکسیجن فراہم کی گئی


اس وقت ایل ایم او کی 417 ایم ٹی مقدار کے ساتھ 26 ٹینکرس اپنے اپنے سفر پر گامزن ہیں

220 ٹینکر سے زیادہ لوڈ کی ترسیل

52 سے زیادہ سفروں کی تکمیل

مہاراشٹر کے لئے چوتھی آکسیجن ایکسپریس اور ناگپور کے لئے تیسری آکسیجن ایکسپریس منزل کے سفر پر گامزن

ابھی تک مہاراشٹر میں 230 ایم ٹی ، اترپردیش میں 968 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش میں 249 ایم ٹی ، ہریانہ میں 355 ایم ٹی، تلنگانہ میں 123 ایم ٹی، راجستھان میں 40 ایم ٹی اور دہلی میں 1427 ایم ٹی آکسیجن فراہم کی جاچکی ہے

Posted On: 08 MAY 2021 5:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی 8 مئی دہلی 2021: تمام مشکلات کو دور کرتے ہوئے اور نئے حل تلاش کرتے ہوئے ، ہندوستانی ریلویز ملک بھر میں مختلف ریاستوں کو مائع طبی آکسیجن (ایل ایم او) فراہم کرکے راحت پہنچانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ ابھی تک ہندوستانی ریلوے نے 220 سے زیادہ ٹینکروں میں ،ملک بھر میں مختلف ریاستوں کو تقریبا ایل ایم او کی 3400ایم ٹی  آکسیجن فراہم کرائی ہے۔

ابھی تک 54 آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں اپنا سفر پہلے ہی مکمل کرچکی ہیں۔

یہ ہندوستانی ریلویز کی مہم ہے کہ درخواست کنندہ ریاستوں کو کم سے کم ممکنہ وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او فراہم کی جائے۔

اس ریلیز کے وقت تک ، مہاراشٹر میں 230 ایم ٹی ، اترپردیش میں 968 ایم ٹی ، مدھیہ پردیش  میں 249 ایم ٹی، ہریانہ میں 355 ایم ٹی، تلنگانہ میں 130 ایم ٹی، راجستھان میں 40 ایم ٹی اور دہلی میں 1427 ایم ٹی آکسیجن فراہم کرائی جاچکی ہے۔

 اس وقت 26 ٹینکرس ، ایل ایم او کی 417 ایم ٹی مقدار کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں جو توقع ہے کہ جلد ہی مہاراشٹر ، اترپردیش ، ہریانہ اور دہلی پہنچ جائیں گے۔ نئی آکسیجن کی ترسیل ایک انتہائی پرجوش مشق ہے اور اس کے اعدادوشمار میں ہمہ وقت تازہ ترین اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ توقع ہے کہ  آکسیجن سے لدی مزید آکسیجن ایکسپریس ٹرینیں اپنا سفر رات دیر گئے شروع کریں گی۔

****

 

U.No. 4305

ش ح۔ ا ع ۔س ا

 



(Release ID: 1717159) Visitor Counter : 212