بجلی کی وزارت
کووڈ 19 وبائی مرض کے خلاف لڑائی میں این ٹی پی سی کے چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسٹیشن آگے آئے
Posted On:
08 MAY 2021 2:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 08 مئی ملک کی بجلی پیدا کرنے والی اہم کمپنی این ٹی پی سی لمیٹڈ ، وزارت بجلی کے ماتحت ایک مرکزی پبلک سیکٹر اکائی ہے جو کووڈ 19 وبائی مرض کی دوسری لہر کے خلاف جنگ میں اپنی مدد فراہم کررہا ہے۔ اس کے تحت کمپنی کے ڈبلیو آر II کے تمام اسٹیشنوں اور پروجیکٹ سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سرگرم عمل تعاون کر رہے ہیں۔
مارچ 2020 میں کورونا وائرس وبا کے پھیلنے کے بعد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بھی کمپنی کے ملازمین نے بجلی کی پیداوارکو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانب سے انتھک کوششیں کی ہیں، جس کے باعث قومی گرڈ میں بجلی کی مناسب فراہمی جاری رہے اور لوگوں کے مکانات روشن رہیں اور کسی ہنگامی صورتحال میں بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔
پی پی ای کٹس اور وینٹیلیٹر خریدنے کے علاوہ مستوری میں کووڈ کیئر سینٹر قائم کرنے کے لیے این ٹی پی سی سپت ضلع انتظامیہ کو مالی اعانت فراہم کرے گا۔
اسی طرح کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں مدد کرنے کے لیے کوربا میں ضلع کووڈ اسپتال کے لیے سٹی اسکین مشین این ٹی پی سی کوربا اسٹیشن فراہم کرے گا۔ ساتھ وہ ارد گرد کے گاؤں میں باقاعدگی سے صفائی ستھرائی کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔
این ٹی پی سی لارنے بھی آگے آ کر کلکٹر ، رائے گڑھ کو سارس سی او وی – 2 کے پیش نظر وینٹیلیٹر کی خریداری کے لئے مالی امداد فراہم کی ہے۔ آرای ڈی (مغربی II) جناب سنجے مدان نے کہا کہ" یہ مشکل گھڑی ہیں اور ہم سب مل کر اس میں شریک ہیں۔ این ٹی پی سی اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے دل سے پرعزم ہے اور ایسے وقت میں ہم وہ کام کر رہے ہیں جو ہم کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدد کے طور پر کر سکتے ہیں ۔
ایم پی گاڈرواڑہ اور کھارگون کے ڈبلیو آر II اسٹیشن بھی کووڈ – 19 کے خلاف جنگ میں سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ کھارگون گورنمنٹ سول اسپتال سناود میں 20 بستروں کے لئے آکسیجن سنٹرل لائن کے کام میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ این ٹی پی سی ڈبلیو آر II کے تمام اسٹیشنوں کے ذریعہ ماسک ، پی پی ای کٹ ، دستانے ، ہیڈ کورز ، سینیٹائزرز ، تھرمامیٹر تقسیم کیے جارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ ج ا (
(08.05.2021)
U-4294
(Release ID: 1717153)
Visitor Counter : 223