ریلوے کی وزارت

ریلوے (این۔ایف۔ ریلوے) نے آسام کے گواہاٹی میں 21 اور سلچر کے پاس واقع بدرپور میں 20 علیحدگی کوچ فراہم کرائے


اس سے پہلے اس ہفتے ریلوے نے گجرات ریاستی حکومت کی مانگ پر سابرمتی اور چنڈلوڈیا میں 19 علیحدگی کوچ تعینات کیے

پالگھر میں 378 بستروں والے 21 علیحدگی کوچ اور جبل پور میں 70 بستروں والے 5کووڈ دیکھ بھال کوچ پہلے ہی تعینات کیے جا چکے ہیں

اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں 17 اسٹیشنوں پر 298 علیحدگی کوچ تعینات کیے جا چکے ہیں جن کی کل بستر کی گنجائش تقریباً 4700 ہے

ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ اب تک 4400 سے زیادہ کووڈ دیکھ بھال کوچ تیار کیے گئے ہیں، جن میں 70,000 علیحدگی بستر دستیاب ہیں

ریلوے کے ذریعہ فراہم کی جانے والی کھانے پینے کی سہولت اور حفظان صحت سے متعلق مریضوں کی مثبت آراء موصول ہو رہی ہیں

Posted On: 07 MAY 2021 3:37PM by PIB Delhi

کووڈ عالمی وبا سے جاری ہندوستان کی لڑائی میں ریلوے کی وزارت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ اس میں ریاستوں کی مانگ پر کووڈ دیکھ بھال کے ڈبوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے سے لے کر افرادی قوت اور سامانوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر تیز رفتاری سے پہنچانا شامل ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے اب تک 4400 ریل ڈبوں کو علیحدگی کوچ میں تبدیل کیا ہے جن میں تقریباً 70,000 علیحدگی بستر تیار کیے گئے ہیں۔

تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق آسام حکومت کی مانگ پر ریلوے (نارتھفرنٹیر ریلوے) نے گواہاٹی میں 21 اور آسام کے سلچر کے پاس واقع بدر پور میں 20 علیحدگی کوچ پہنچائے ہیں۔ اس سے پہلے اس ہفتے کے شروعات میں سابرمتی، چنڈلوڈیا اور دیما پور میں بھی علیحدگی کوچ تعینات کیے گئے تھے۔

اب تک مختلف ریاستوں کو ان کی مانگ کے مطابق کل 298 کوچ فراہم کرائے گئے ہیں جن کی کل بستر کی گنجائش 4700 سے زیادہ ہے۔ حال ہی میں گجرات حکومت کی مانگ پر ریلوے نے سابرمتی میں 10چنڈلوڈیا میں 6کووڈ دیکھ بھال ڈبوں کو فراہم کرایا۔ ریلوے نے ناگالینڈ ریاستی حکومت کے مطالبے پر دیما پور میں 10 علیحدگی کوچ تعینات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ جبل پور میں فراہم کردہ 5 علیحدگی کوچوں کی خدمات بھی شروع کردی گئیں ہیں، جن میں بستر کی کل گنجائش 70 ہے۔پالگھر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قواعد و ضوابط کے معاہدوں کے مطابق، پالگھر میں 21 کووڈکیئر کوچوں کی خدمات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت کی مدد کے لیے ہنگامی صورتحال میں استعمال کے لیے دو سیٹ آکسیجن سلنڈر بھی مہیا کرائے گئے ہیں۔

 

دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں تعینات کیے گئےکووڈدیکھ بھال ڈبوں کی تازہ ترین حیثیت درج ذیل ہے:

گذشتہ دو دن کے دوران، مہاراشٹر کے نندروبار میں 10 نئے مریض داخل کیے گئے جبکہ پہلے داخل کیے گئے مریضوں میں سے 10 کو چھٹی دے دی گئی۔ اس وقت کوویڈدیکھ بھال کی سہولت سے 26 مریض فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہاں کل 114 مریض داخل ہوئے ہیں، جن میں سے 88 مریضوں کو ریاستی صحت کے حکام کے ذریعہچھٹی دے دی گئی۔ ریلوے نے اجنی، ان لینڈکنٹینر ڈپو میں بھیکووڈدیکھ بھال کے 11 کوچ تعینات کیے ہیں، جن میں سے 1 کوچ طبی عملے اور طبی سامان کے لیے مختص ہے۔ اس سہولتی مرکز کوناگپور میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ اب تک یہاں 9 مریض داخل ہوئے ہیں اور 6 کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

مدھیہ پردیش ریاستی حکومت کے مطالبے کے سلسلے میں، مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور کے قریب تیہی میں 22 کووڈدیکھ بھال کوچ فراہم کیے جن کی مجموعی گنجائش 320 بستر ہے۔ اب تک 19 مریض داخل کیے جا چکے ہیں اور ایک مریض کو چھٹی دی گئی ہے۔ بھوپال میں کووڈدیکھ بھال کے 20 کوچ فراہم کیے گئے ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 28 متاثرہ افراد کو داخل کیا گیا ہے اور 10 مریضوں کو علاج کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔ اس وقت یہاں 18 مریض داخل ہیں۔ اس مرکز میں کل 302 مریضوں کو علیحدگی میں رکھا جاسکتا ہے۔

دہلی میں ہندوستانی ریلوے نے ریاستی حکومت کے 75 کووڈدیکھ بھال ڈبوں کا مطالبہ پورا کیا جن کی کل گنجائش 1200 بستروں کی ہے۔ ان میں سے 50 ڈبوں کو شکوربستی میں جبکہ 25 ڈبے آنند وہار ریلوے اسٹیشن پر تعینات کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 5 مریضوں کو دہلی کووڈدیکھ بھال ریل کوچوں میں داخل کیا گیا ہے اور ان سبھی کو چھٹی دی جا چکی ہے۔ دہلی کے ان دیکھ بھال کوچوں میں فی الحال تمام 1200 بستر دستیاب ہیں۔

مذکورہ ریاستوں میں اب تک فراہم کی جانے والی کووڈدیکھ بھال ٹرین کوچوں میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کل 177 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جن میں سے 117 کو چھٹی دی گئی۔ اس وقت 60 مریض اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آسام میں گواہاٹی اور بدر پور میں شمال فرنٹیئر ریلوے کے ذریعہ حال ہی میں فراہم کردہ کووڈدیکھ بھال کوچوں سمیت، زیادہ تر ریل علیحدگی مراکز میں قریب 4700 بستر استعمال کے لیے دستیاب ہیں۔

ابھی تک اتر پردیش کی ریاستی حکومت کی طرف سے کووڈدیکھ بھال کوچوں کا مطالبہ نہ کیے جانے کے باوجود، ریلوے نے فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد میں ہر ایک جگہ پر پہلے سے ہی 10 ڈبے فراہم کردیے گئے ہیں۔ ان 50کووڈ دیکھ بھال کوچوں کی مجموعی گنجائش 800 بستروں کی ہے۔

                                          **************

ش ح۔ف ش ع-م ف

U: 4285



(Release ID: 1717071) Visitor Counter : 173