قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی

نیشنل فائنانشیل رپورٹنگ اتھارٹی کے انضباطی دائرے میں آنے والی کمپنیوں کے لئے عبوری ڈیٹا بیس کی اشاعت

Posted On: 07 MAY 2021 5:23PM by PIB Delhi

نیشنل فائنانشیل رپورٹنگ اتھارٹی (این ایف آر اے) کمپنیوں کے قانون کی دفعہ 132 کے تحت تشکیل دی گئی ہے جو ایک انضباطی ادارہ ہے۔ اس کی تشکیل ان کمپنیوں کے ذریعے کئے جانے والے اکاؤنٹنگ اور آڈیٹنگ اسٹینڈرڈز (معیارات) کی تعمیل پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے کی گئی ہے جنہیں پبلک انٹریسٹ اینٹیٹیز (پی آئی ای) کی شکل میں بتایا جاسکتا ہے۔ اس گروپ میں سبھی فہرست والی کمپنیاں اور بڑی غیر فہرست والی کمپنیاں شامل ہیں۔

اس مینڈیٹ یا فرض کو نبھانےکے لئے این ایف آر اے ان کمپنیوںاور آڈیٹروں کا ایک تصدیق شدہ اور صحیح ڈاٹا بیس تشکیل یا تیار کرنےکے عمل میں ہے جو این ایف آر اے کے ریگولیٹری دائرے میں آتے ہیں۔

اس ڈیٹا بیس کو تیار کرنےمیں کئی اہم قدم شامل ہیں۔ جیسے ابتدائی (پرائمری) ڈیٹا سورس کی پہنچان اور تصدیق کرنا اور مختلف وسیلوں سے ڈیٹا (جیسے کہ کمپنی پہنچان تعداد (سی آئی این) جو انتہائی اثر والا ہے) کا ملان کرنا۔ اس سلسلے میں این ایف آر ہندوستان میں کارپوریٹ امور کی وزارت (ایم سی اے) کا کارپوریٹ ڈیٹا مینجمنٹ (سی ڈی ایم) ڈویژن اور تین تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچینجز کے ساتھ رابطہ رکھتا رہا ہے۔

این ایف آر اے کے ذریعہ 31 مارچ 2019  تک کمپنیوںاور ان کے آڈیٹرس کے عبوری ڈیٹا بیس ترتیب دیاگیا ہے۔ اس میں لگ بھگ 6500 کمپنیاں شامل ہیں، جن میں فہرست والی کمپنیاں (تقریباً 5300) غیر فہرست شدہ کمپنیاں (تقریباً 1000) اور انشورنس اور بینکنگ کمپنیاں شامل ہیں۔ ان میں سے کئی کمپنیوں کے آڈیٹروں کی تفصیل ترتیب دی جاچکی ہے، جبکہ باقی بچی کمپنیوں کے آڈیٹروں کی تفصیل کے لئے یہ مشق ابھی جاری ہے۔

جن مقاصد کے لئے این ایف آر اے کو تشکیل دیاگیا ہے۔ انہیں حاصل کرنے اور اس کے کام شفافیت کو بڑھانے کے لئے 31 مارچ 2019 تک کا یہ عبوری ڈیٹا این ایف آر اے کی ویب سائٹ(https://www.nfra.gov.in/nfra_domain)پر شائع کیاگیا ہے۔ آگے جس بھی ڈیٹا اور معلومات کو جمع کیا جائے گا اس کی بنیاد پر آنے والے وقت میں اس عبوری ڈیٹا کو اپ ڈیٹ، نظر ثانی کی جائے گی۔ 31 مارچ 2020 کے ڈیٹا بیس کی ترتیب کے لئے اسی طرح کی ایکسرسائز (مشق) جلد ہی شروع کی جائے گی۔

...............

ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-4280


(Release ID: 1716999) Visitor Counter : 203