ایٹمی توانائی کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ، جوہری توانائی کا  محکمہ وبا سے لڑنے کے لئے ملک کے کووڈ انفراسٹرکچر کی تعدیل کر رہا ہے

Posted On: 07 MAY 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی 07 مئی 2021: شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این آر)کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج)، ایم او ایس پی ایم او ، پرسنل ،عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کی وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ بھابھہ جوہری مرکز اور محکمہ جوہری توانائی (ڈی اے ای) کوویڈ سے متعلق سازو سامان اور ٹکنالوجی فراہم کرکے وبائی امراض کے خلاف ملک کی لڑائی کو پورا کررہے ہیں۔ محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک آن لائن جائزہ اجلاس میں ، وزیر نے کووڈ-19 کے دوران عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DAEMeeting03L9VR.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کوبالٹ سورس کا استعمال کرتے ہوئے پی پی ای کٹس کی اسٹرلائزیشن پروٹوکول کی تیاری سے پی پی ای کٹس کے دوبارہ استعمال کی گنجائش موجود ہے۔ اسی طرح ، ہیپا فلٹر ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے این-99 ماسک کی تیاری بھی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا ، یہ ماسک این-95 سے بہتر ہے اور این-99 ماسک کو پہلے ہی تین آزاد لیبارٹریوں کی طرف سے سند مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا ، یہ ٹیکنالوجی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لئے منتقل کردی گئی ہے کیونکہ یہ این - 95 کے ماسک سے پائیدار اور سستا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جوہری توانائی کے محکمہ  نے بھی کامیابی کے ساتھ آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹنگ کے لئے ری ایجنٹس تیار کیے ہیں، اس کے علاوہ بجلی سے چلنے والے ریسپریٹرز ، ریفر ، پورٹ ایبل پلازما اسٹریلازیشن اورمیڈیکل کوڑے فضلہ کے لئے پلازما انسینی ریشن ٹیکنالوجی بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو سینئر عہدیداروں کے ذریعہ بتایا گیا کہ ٹاٹا میموریل کے تمام اسپتالوں میں، کووڈ سے متاثرہ کینسر کے مریضوں کے لئے، تقریبا 600 کی تعداد میں 25 فیصد بیڈ محفوظ کر دئے گئے ہیں۔ ٹاٹا میموریل سنٹر، ٹی ایم سی، 6 ایل پی ایم صلاحیت والے لگ بھگ 5000 آکسیجن کنسنٹریٹرز بیرون ملک سے بطور عطیہ وصول کررہے ہیں اور اس میں سے بیشتر کو کینسر کے دوسرے اسپتالوں میں بھیج دیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کوویڈ 19 کی شدت کے جینیاتی حساسیت کا تعین کرنے کے لئے "کوویڈ 19 کے لئے ایک نگرانی کا مطالعہ" اس وقت ٹاٹا میموریل ہسپتال کے تعاون سے جاری ہے۔ وزیرموصوف  نے اسے ایک منفرد اور دنیا میں کئے جانے والے نایاب مطالعات میں سے ایک قرار دیا ، جس کے نتائج بہت جلد عالمی سائنسی برادری کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ اورل علامات کے بارے میں حقیقت جاننے کے لئے بھی ایک مطالعہ جاری ہے جو کوویڈ ۔19 کی شدت کی پیش گوئی کرسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DAECollage001UVK2.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گذشتہ سال جون میں کوویڈ بی ای ای پی کے اجراء کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، آئی اے ٹی حیدرآباد اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج حیدرآباد کے اشتراک سے ایٹمی توانائی کے محکمے کے ذریعہ تیار کیا گیا یہ نظام،کووڈ 19 کےمریضوں کے لئے، ہندوستان کا پہلا دیسی ،کم لاگت، وائرلیس جسمانی پیرامیٹرز مانیٹرنگ سسٹم تھا۔ انہوں نے کہا ، کوڈ بی ای ای پی، اس کی ایک عمدہ مثال ہے کہ کس طرح ہندوستان کے نامور اداروں میں ہم آہنگی کم از کم لاگت سے، ملک کو درپیش بیشتر چیلنجوں کا حل فراہم کر سکتی ہے اور اس طرح ملک کو حقیقی معنوں میں آتم نربھربنا سکتی ہے۔

ایٹمی توانائی کے محکمے کےسکریٹری، کے این. ویاس ،  نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (این پی سی آئی ایل) کے سی ایم ڈی، شری ایس کے شرما ،بی اے آر سی کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر اے کے موہنتی اور محکمہ کے اعلی عہدیدار اس جائزہ اجلاس میں شامل ہوئے۔

****

 

U.No. 4273

م ن۔ ا ع ۔س ا

 


(Release ID: 1716976) Visitor Counter : 201