ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلویز نے 100واں 12000 ایچ پی - ڈبلیو اے جی 12 انجن شامل کیا ہے
بھارت کے سب سے بڑے مربوط گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ سہولیات میں سے ایک میں بنائے گئے ، ئھ ملک کے سب سے طاقت ور ’میڈ ان اندیا‘ بجلی کے انجن ہیں
یہ انجن میک ان انڈیا پروگرام کے تحت بنائے گئے ہیں
یہ انجن مادھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل) کے ذریعہ بنائے گئے ہیں
یہ ڈبلیو اے جی – 12 بی ، الیکٹرک انجن پہلے ہی تمام 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف النوع اشیاء اور سامان کو 48 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ دوری تک پہنچا چکے ہیں
یہ جدید ترین آئی جی بی ٹی پر مبنی ہیں، تین مرحلے کی ڈرائیو والے 12000 ہارس پاور طاقت والے بجی کے انجن ہیں
ان زیادہ ہارس پاور طاقت والے انجنوں سے اوسط رفتار کو بہتر کرکے اور ٹرینوں میں سامان کی لدائی کی صلاحیت میں اضافہ کرکے، زیادہ مصروف اور بھیڑ بھاڑ والی پٹریوں پر رش کم کرنے میں مدد ملے گی
Posted On:
06 MAY 2021 6:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 ؍مئی : بھارتی ریلویز کے لئے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے کہ بھارتی ریلوے کے بیرے میں ایک سو واں 12000 ایچ پی - ڈبلیو اے جی -12 بی کو شامل کیا گیا ہے۔ اس انجن کا نام ڈبلیو اے جی ؤ12 رکھا گیا ہے جس کا نمبر 60100 ہے ۔ اس انجن کو مادھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل) نے بنایا ہے۔
یہ انجن آئی جی بی ٹی پر مبنی جدید ترین، تین مرحلے کی ڈرائیو والے اور 12000 ہارس پاور طاقت والے بجلی کے انجن ہیں۔ ان میں زیادہ ہار س پاور والے انجنوں کی بدولت اوسط رفتار کو بہتر کرکے اور مال برداری والی ٹرینوں میں لدانی کی صلاحیت میں اضافہ کرکے پٹریوں پر ٹرینوں کے رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ انجن زیادہ سے زیادہ 706 کے این کی بار برداری کی صلاحیت رکھتا ہے جو 150 میں سے ایک میں ایک 6000 ٹی ٹرین کو اسٹارٹ کرسکتا ہے اور چلا سکتا ہے بی ا و- بی او کے دوہرے ڈیزائن والا یہ انجن 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 22.5 ٹی (ٹن) سامان کی بار برداری کرسکتا ہے اور جسے بڑھا کر 25 ٹن کیا جاسکتا ہے۔
یہ زیادہ معیار والے انجن ’میک ان انڈیا‘ پہل کے تحت بنائے گئے ہیں اور یہ ملک میں بار برداری کی نقل وحمل میں انقلاب لانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے زیادہ تیز رفتاری سے زیادہ محفوظ طریقے سے اور زیادہ وزن کا سامان پورے ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا کر بھیڑ بھاڑ والی ریل پٹریوں پر ٹرینوں کا رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ابھی تک ان ای- لوکوز نے تمام ریلوے ڈویژ نوں میں ایک سے سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرلیا ہے اور یہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم مزید ایسے ہی سنگ میل طے کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ انجن مال برداری کے لئے مخصوص کوریڈور کے لئے کوئلے کی ٹرینوں کی مزید نقل وحمل کی کایا پلٹ کرنے والے ثابت ہو رہے ہیں۔ ان انجنوں کے مقام کا جدید ترین سافٹ ویئر کے ذریعے ان کے اسٹریٹجک استعمال کے لئے جی پی ایس کے ذریعے پتہ چلایا جاسکتا ہے۔ یہ ان ڈبلیو اے بی – 12 بی الیکٹرک انجنوں نے پہلے ہی 48 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا سفر طے کرکے تمام 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام دو علاقوں میں مختلف النوع قسم کی اشیا اور سامان پہنچا دیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلویز نے مادھے پورہ الیکٹرک لوکو موٹیو پرا ئیویٹ لمیٹڈ (ایم ای ایل پی ایل) کے ساتھ سرکاری خرید نیز دیکھ بھال اور مرمت وغیرہ سے متعلق ایک اور سمجھوتہ کیا ہے۔ بہار میں واقع مادھے پورہ الیکٹرک لوکو فیکٹری کے ذریعہ تیار کردہ پہلے 12000 ایچ پی میڈ ان انڈیا انجن کو انڈین ریلویز نے 18 مئی 2020 کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن اسٹیشن سے چلانا شروع کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع م۔ ق ر
U-4263
(Release ID: 1716703)
Visitor Counter : 490