شہری ہوابازی کی وزارت
گوا ایئر پورٹ سے طبی ضروری سامان کی بے رکاوٹ سپلائی جاری
Posted On:
07 MAY 2021 10:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07/مئی- 1202 ۔
ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا، انٹر نیشنل ایئر پورٹ اور اس کے صفحہ اول کے کورونا وارئرس طبی سازو سامان کی بے رکاوٹ سپلائی کی سہولت فراہم کرتے ہوئے کووڈ-19 وبا کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ایک سرگرم کردار ادا کررہے ہیں۔گوا ایئر پورٹ نے اس سے قبل کووڈ-19 کے خلاف ہندوستان کی جنگ کو تقویت دینے کے لئے ملک گیر پیمانے پر لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں تک ضروری طبی سازو سامان پہنچانے کے لئے 8 لائف لائن اڑان پروازوں کااہتمام کیاتھا۔جس میں باہر سے آنے والا سامان 2.15 میٹرک ٹن اور باہر بھیجا جانے والا 3.96 میٹرک ٹن تھا۔ گوا ایئر پورٹ نے جنوری اور فروری 2021 کے دوران کووڈ ویکسین کی 3 کھیپیں گوا کی ریاست میں پہنچائی تھی جبکہ ایسی ہی ایک کھیپ پڑوسی ریاست کرناٹک کو فراہم کی تھی۔
یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا۔ گوا انیٹر نیشنل ایئر پورٹ نے کووڈ-19 وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی انتہائی سنگین صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے مشن کو اور زیادہ مضبوط کردیا۔ اس نے ضروری طبی سازو سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جس میں کووڈ ویکسینس فیبی فلو ادویات، کووڈ-19 ٹیسٹنگ کٹس اور دوسری ضروری چیزیں شامل ہیں۔ گوا ایئر پورٹ نے کووڈ وبا کے دوسرے مرحلے کے دوران درآمد کئے جانے والے سامان کے طور پر گوا ریاست کے لئے کووڈ ویکسین فراہمی کی سہولت پیدا کی ۔اس کے ساتھ ہی کم سے کم وقت میں سامان کی کھیپ کو ایئر پورٹ سے برآمد کرکے طبی حکام کے حوالے کئے جانے کو یقینی بنایا۔
- کووڈ ویکسین( کووی شیلڈ) کے 13 باکس جو18 اپریل 2021 کو چنئی سے موصول ہوئے۔
- کووڈ ویکسن( کووی شیلڈ) کے 9 باکس جو 30 اپریل 2021 کو ممبئی سے موصول ہوئے۔
- 122 کلو گرام وزن کے کووڈ -19 ٹیسٹنگ کٹس جو 23 اپریل 2021 کو دہلی سے موصول ہوئی۔
شہر کے اندر لائے جانے والے سامان کے علاوہ گوا ایئر پورٹ نے باہر بھیجے جانے والے سامان کے ایک حصے کے طور پر ملک کے مختلف حصوں کو گیلن مارگ کی تیار کردہ فیبی فلو ادویات کی سپلائی کی سہولت پیدا کرنے میں ایک انتہائی اہم کردار بھی ادا کیا ہے۔ ملک کے ان مختلف شہروں میں احمد آباد، بنگلورو، چنئی، دہلی، کولکتہ، لکھنؤ، جے پور، حیدرآباد، اندور او رناگپور وغیرہ شامل ہیں۔ اپریل 2021 میں باہر بھیجے جانے والے سامان کی ایک حصے کے طور پر گوا ایئر پورٹ سے مجموعی طور پر 31955 کلو گرام فیبی فلو ادویات کی سپلائی کی گئی۔فیبی فلو ادویات کااستعمال کووڈ-19 سے ہلکے اور درمیانے طور پر متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کے لئے کیاجاتا ہے۔ سب سے چھوٹی ریاست ہونے کے باوجود، کووڈ-19 وبا کے خلاف جنگ میں ہراول دستےکا اہم ترین کردار ادا کررہی ہے اور گوا انٹر نیشنل ایئر پورٹ ایک گیٹ وے کی حیثیت سے چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس کے علاوہ گوا ایئر پورٹ اے اے آئی کے ملازمین اور ان پر منحصر افراد کنبہ، ایئر لائنس، اداروں اور دیگر صفحہ اول کے عملے کے کارکنان کے لئے ایئر پورٹ پر گوا کی حکومت کے تعاون اور حمایت سے کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ کے انعقاد کی کوششیں کررہی ہے۔
******
( ش ح ۔س ب ۔رض)
U- 4264
(Release ID: 1716701)
Visitor Counter : 276