صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

عالمی برادری سے موصول کووڈ۔19 کی فراہمی کو  بھارت سرکار کی جانب سے ریاستوں  اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو موثر طریقے سے مختص کیا گیا ہے


اب تک 1764 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 1760 آکسیجن سلینڈرس، 07 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 450 وینٹی لیٹرس اور 1.35 لاکھ ریمڈیسیور  کی شیشیاں فراہم کی گئی ہیں

Posted On: 05 MAY 2021 8:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 05 مئی

ملک میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے کووڈ۔19 معاملوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔  یومیہ معاملوں کی بہت زیادہ تعداد اور اموات میں اضافے کی وجہ سے متعدد ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کا بنیادی ڈھانچہ  متاثرہ ہوا ہے۔ بھارت سرکار ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے اشتراک سے کووڈ۔19 عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے ہے۔ اس اہم مرحلے کے دوران مختلف ذرائع اور اقدامات کے توسط   سے ان کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کیلئے تمام طرح کا تعاون وامداد فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ وسودھیو کٹم بکم کے جذبے کی پیروی کرتے ہوئے عالمی برادری نے کووڈ۔19 وبا کے خلاف اجتماعی لڑائی میں بھارت سرکار کی کوششوں کی حمایت میں مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔27 اپریل 2021 سے بھارت سرکار  برطانیہ، آئرلینڈ، رومانیہ، روس، یواے ای، امریکہ، تائیوان، کویت، فرانس، تھائی لینڈ، جرمنی، ازبکستان،بیلجئم اور اٹلی وغیرہ سمیت مختلف ممالک سے کووڈ۔19 کے  راحتی طبی  سازوسامان کو بین الاقوامی عطیات کے طورپر موصول کررہی  ہے۔

27 اپریل 2021 سے چار مئی 2021 تک مجموعی طورپر 1764 آکسیجن کنسنٹریٹرس، 1760 آکسیجن سلینڈرس، 07 آکسیجن جنریشن پلانٹس ، 450 وینٹی لیٹرس، 1.25 لاکھ سے زیادہ ریمڈیسور کی شیشیاں  اور 1.20 فیویپیر اویرسٹرپس کی فراہمی کی گئی ہے۔

چار مئی 2021 کو موصول ہونے والی بڑی اشیاء درج ذیل ہیں:

  • آکسیجن کنسٹریٹرس (1274)
  • وینٹی لیٹرس(101)
  • آکسیجن سلینڈرس(587)
  • آکسیجن جنریشن یونٹس/پلانٹس (2)
  • ریمڈیسیور(1،53،708)
  • طبی سازوسامان(33) ودیگر

 

چار مئی 2021 تک موصول ہونے والی تمام اشیاء ریاستوں اور اداروں کو مختص کردیا گیا ہے اور اس کا کافی حصہ فراہم کردیا گیا ہے۔ یہ ایک جاری عمل ہے۔

 بھارت سرکار نے موصولہ امداد کو ریاستوں کو مختص کرنے کیلئے منظم طریقہ کار کو وضع کیا ہے تاکہ طبی اور دیگر راحتی اور امدادی سازوسامان کو موثر طریقے سے تقسیم کیا جاسکے۔

وزارت صحت نے 2 مئی 2021 سے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار وضع کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا ہے۔ وزارت صحت میں ایک ڈیڈیکیٹڈ کوآرڈینیشن سیل تشکیل دیا گیا ہے تاکہ غیرملکی کووڈ امدادی سازوسامان کو بطور گرانڈ ، امداد اور عطیات موصول کرنے اور مختص کرنے کو مربوط کرسکیں۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ ان تمام امدادی طبی سامان کو بنا وقت کے ضیاع کے پہلی قسط کے طور پر اب تک 38  علاقائی دیکھ بھال کے اداروں اور 31 ریاستوں کو مختص کیا جارہا ہے۔ اس میں بعض مخصوص معیارات جیسے ایکٹیو معاملات، شرح اموات کا معاملہ، مثبت شرحوں،ضرورت وغیرہ پر غور کیا گیا ہے ۔اس سے ان اداروں اور 31 ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے طبی انفراسٹرکچر کی تکمیل میں مدد ملے گی ، اور ان کی طبی انتظامی صلاحیتوں کو مضبوط کرکے اسپتال میں داخل کووڈ۔19 مریضوں کی فوری اور موثر طبی انتظام کو  موثر بنانے میں تقویت ملے گی۔

کارگو کلیئرنس اور فراہمی میں متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ تاخیر کئے بغیر سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اگر ضرورت ہو تو فراہمی اور مزید تنصیبات کی بھی وزارت صحت کے ذریعہ مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔

*******

 

ش ح۔ ع ح ۔ رم

(U: 4234)

 



(Release ID: 1716435) Visitor Counter : 176