محنت اور روزگار کی وزارت
سوشل سیکیورٹی کوڈ کی دفعہ 142 - 2020 کو نوٹیفا ئی کیا گیا
Posted On:
05 MAY 2021 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی 05 مئی 2021: محنت اور روزگارکی وزارت نے آدھار کی اہلیت پر احاطہ کرتے ہوئے سماجی سیکیورٹی کوڈ 2020 کے سیکشن 142 کو نوٹیفا ئی کیا ہے۔ اس سیکشن کا نوٹیفکیشن، محنت اور روزگار کی وزارت کو، سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں کے تحت مستحقین کے ڈیٹا بیس کے لئے آدھار کی تفصیلات جمع کرنے کے قابل بنائے گا۔
غیر منظم کارکنوں کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو)، نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کے ذریعہ، تیاری کے ایک اعلی مرحلے میں ہے۔ اس پورٹل کا مقصد حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے مقصد سے، مہاجر کارکنوں سمیت، غیر منظم کارکنوں کے لئے، اعدادو شماراکٹھا کرنا ہے۔ کو ئی بھی بین ریاستی تارکین وطن، صرف آدھار کو جمع کروانے کی بنیاد پر،اس کارکن پورٹل پر، اپنا اندراج کروا سکتا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار(آزادانہ چارج)، شری سنتوش گنگوار نے واضح کیا ہے کہ سوشل سیکیورٹی کوڈ کے تحت، سیکشن کو، تارکین وطن مزدوروں سمیت کارکنوں کے اعداد و شمار جمع کرنے کے لئے نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ آدھارکی بنیاد پرکارکنوں کو کسی بھی فائدہ سےاستفادہ کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
****
U.No. 4215
م ن۔ ا ع ۔س ا
Dated: 05.05.2021
(Release ID: 1716406)
Visitor Counter : 334