ریلوے کی وزارت

ریاستی حکومت گجرات کے مطالبہ کے مطابق ریلوے نے سابرمتی اور چانڈلوڈیا میں 19 علیحدگی کوچ تعینات کیے


جبل پور میں 70 بستروں کی گنجائش والے 5 کووڈکیئرکوچز فعال بنائے گئے

ناگالینڈ نے دیماپور میں 10 علیحدگی کوچز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا

اب ہندوستان کے مختلف حصوں میں تقریباً 4000 بستر کی گنجائش والے 232 علیحدگی کوچز استعمال میں ہیں

ریلوے کے ذریعہ کیے گئے حفظان صحت اور کیٹرنگ انتظامات کے بارے میں مریضوں کی مثبت آراء مل رہی ہیں

Posted On: 04 MAY 2021 7:17PM by PIB Delhi

کووڈ کے خلاف انتھک جدوجہد میں، وزارت ریلوے متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ طلب کیے جانے والے مقامات پر جنگی پیمانے پر علیحدگی کوچز تعینات کرنے کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریلوے نے تقریباً 64000 بستر کے ساتھ تقریباً 4000 علیحدگی کوچز کا ایک بیڑا تعینات کیا ہے۔ ان علیحدگی کوچز کو آسانی کے ساتھ منتقل کیا جا سکتا ہے اور ہندوستانی ریلوے کے نیٹ ورک پر موصول طلب کے مقامات پر پہنچائے جا سکتے ہیں۔ متعلقہ ضلعی حکام کے ساتھ ریلوے کے ذریعہ مشترکہ ذمہ داریوں اور تیزی سے کارروائی کے منصوبوں پر معاہدہ کیے جانے کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین معلومات کے مطابق، ناگالینڈ اور گجرات کی طرف سے علیحدگی کوچز کی مانگ کے ساتھ، ریلوے نے ان کی مانگ کو پورا کیا اور کوچز کو بالترتیب سابرمتی، چانڈلوڈیا اور دیما پور میں تعینات کیا۔ کووڈ حفاظتی پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریلوے ڈیوٹی پر معمور ریاستی میڈیکل اہلکاروں کو بہتر کام کی سہولت فراہم کرنے کے لیے راہیں ہموار کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ کچھ مقامات پر، ریلوے کے حکام نے نئے لاجسٹک حل بھی فراہم کیے ہیں جیسے بیمار مریضوں کی نقل و حرکت کے لیے سیڑھیوں پر معاون ریمپ، میک شفٹ ٹینٹ، ریلوے پلیٹ فارموں پر بہتر علیحدگی کے لیے علاقہ علیحدہ رکھنا جس سے ان کووڈکیئر سہولتوں میں طبی اہلکاروں اور ساز و سامان کی نقل و حرکت میں آسانی ہو۔ ریلوے اہلکاروں نے کچھ ریمپوں کی بحالی کے لیے جنگی پیمانے پر کام کیا۔

اس کے مطابق، ریاستوں کے مطالبے کے مطابق، فی الحال تقریباً 4000بیڈ کی گنجائش کے ساتھ کووڈ کی دیکھ بھال کے لیے232کوچزمختلف ریاستوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔ تازہ ترین مانگ ریاست گجرات کی طرف سے کی گئی تھی، جہاں ریلوے نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ معاہدے کے تحت سابرمتی کے لیے 10کوچز اور چنڈولیا کے لیے 6کوچز تعینات کیے ہیں۔ ریاستی حکومت ناگالینڈ کی مانگ کے معاملے میں، ریلوے نے دیماپور میں 10 علیحدگی کوچز تعینات کیے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر ریاستی صحت اہلکاروں کے ذریعہ آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آکسیجن سلنڈروں کے 2 سیٹ بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ جبل پور کے لیے علیحدگی کوچز تعینات کیے گئے تھے اور اب یہ کام کر رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے مطالبے کے مطابق، ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے علیحدگی کوچز کو نانروبار سے پالگھر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دہلی، یو پی، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستوں میں ان کوچوں کی افادیت کی تازہ ترین پوزیشن مندرجہ ذیل ہے:-

ناندروبار (مہاراشٹر) میں، پچھلے کچھ دنوں میں 6 نئے داخلے رجسٹر کیے گئے، جبکہ 5 مریض ڈسچارج ہوئے۔ فی الحال سہولت میں 31کووڈ مریض علیحدگی میں ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک، ریاستی صحت حکام کے ذریعہ 60 مریضوں کے ڈسچارج ہونے کے ساتھ 95 مریضوں کے داخلے رجسٹر کیے گئے۔ ریلوے نے اجنیکنٹینر ڈپو میں بھی 11کووڈکیئرکوچز تعینات کیے (جس میں ایک کوچ خصوصی طور پر طبی عملہ اور رسد کے لیے خدمات انجام دے رہا ہے) اور ناگ پور میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیے۔

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کی طرف سے 2 کوچوں کے مطالبے کے سلسلے میں، مغربی ریلوے کے رتلام ڈویژن نے اندور کے قریب تیہی اسٹیشن پر 320 بیڈ کی گنجائش والے 22 کوچوں کو تعینات کیا ہے۔ یہاں اب تک 17 مریض داخل کیے گئے ہیں جبکہ 1 مریض کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ بھوبال میں اس سہولت میں 308بیڈ دستیاب ہیں، جہاں 20 کوچ تعینات ہیں۔ اس سہولت میں، تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 28 داخلے کیے گئے جبکہ 6 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ اس سہولت میں 275بیڈ دستیاب ہیں۔

دہلی میں، ریلوے نے 1200 بستروں کی گنجائش والے 75 کووڈکیئر کوچوں کے ساتھ ریاستی حکومت کی طلب کو پورا کردیا ہے۔ 50 کوچ شکور بستی اور 25 کوچ آنند وہار اسٹیشن پر تعینات ہیں۔ آج کی تاریخ تک 5 داخلے کیے گئے اور 3 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ 1197بیڈ ابھی بھی دستیاب ہیں۔

مذکورہ بالا ریاستوں میں ان سہولیات کے استعمال سے، تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق، مجموعی طور پر 146 داخلے کیے گئے جبکہ 66 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا۔ فی الحال 66کووڈ مریض علیحدگی کوچوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان سہولیات میں 3600 سے زیادہ بیڈ دستیاب ہیں۔

یو پی میں، اگرچہ ابھی تک ریاستی حکومت کی طرف سے مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، کل 800بیڈ (50 کوچ) کی گنجائش کے ساتھ 10 کوچوں کو فیض آباد، بھدوہی، وارانسی، بریلی اور نجیب آباد اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

                                          **************

 

ش ح۔ف ش ع-م ف

04-05-2021

U: 4196



(Release ID: 1716067) Visitor Counter : 126