وزارت آیوش

وباکی سختیوں کو کم کرنے میں  یوگا مددگار


یوگا کے بین الاقوامی دن 2021 سے قبل وزارت آیوش اور نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت نے یوگا کو فروغ دینے کے لئے اتحاد کیا

Posted On: 04 MAY 2021 11:14AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،4مئی2021: آیوش کی وزارت اورنوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت نے  متحدہ طور پر  یوگا کے عالمی دن کو سامنے رکھتے ہوئے،  اچھی صحت  اور فلاح بہبود کے لئے یوگا کو روزانہ کے معمولات میں شامل کرنے کے سلسلے میں  لوگوں کی ہمت افزائی کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔  دونوں وزارتوں نے ایک پلیٹ فارم پرآکر 2مئی 2021 کو  ایک ورچوئل پروگرام کاانعقاد کیا۔  اس کے ذریعہ یہ پیغام دینا مقصود تھا کہ یوگا کے عالمی دن  2021 میں اب 50 دن باقی رہ گئے ہیں ۔آنے والے دومہینے سے کم عرصہ میں  انٹرنیشل ڈی آف یوگا (آئی ڈی وائی) 2021 منایا جانے والا ہے۔

اس پروگرام میں  کھیلوں کے وزیر جناب کرن رجیجو کی ایک ریکارڈیڈ ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں   وزیر موصوف جناب پلیلا گوپی چند کے ساتھ  کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے  یوگا کہ اہمیت کے موضوع پر  گفتگو کررہے تھے۔  معروف ایتھلیٹ محترمہ انجوبابی جارج کی طرف سے  بھی اس موقع پر یوگا کے حوالہ سے  ایک پیغام دیا گیا۔

یہ پروگرام وزارت آیوش اور نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کی وزارت کےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی جاری کیا گیا اور اس پروگرام کو 5000 سے زیادہ  ناظرین نے اب تک دیکھا ہے۔ کووڈ19 وبا سے متعلق معاملات کی تعداد میں  ایک دم سے ہونے والے حالیہ اضافہ کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ یوگا کے بین الاقوامی دن 2021 سے متعلق  ترقیاتی سرگرمیوں میں  حصہ لینے کے لئے  اجتماعات سے  لازمی طور پر پرہیز کیا جائے۔  اس لئے یوگا کو فروغ دینے والی سرگرمیاں اس بات  ڈیجیٹل، ورچوئل اور الیکٹرانک پلیٹ فارموں کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں تاکہ  شہریوں کے ذریعہ  اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی ہمت افزائی کی جاسکے۔ اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آیوش کی وزارت ‘‘ یوگا کے ساتھ رہئے، گھر پررہئے’’ کے پیغام کی  تشہیر کررہی ہے۔

اس وقت کووڈ19 کی جو دوسری لہر چاروں طرف پھیلی ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں لوگوں کے  لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر  اس وبا کے پڑنے والے مضراثرات کے حوالہ سے ماحول میں ایک تشویش پیدا ہوگئی ہے۔  ان حالات میں  یوگا جس کے کثیر جہتی فوائد ہیں، لوگوں کے لئے اس مشکل گھڑی میں  بہت مددگار ثابت ہورہا ہے۔  یوگا محض ایک جسمانی عمل ہی نہیں ہے بلکہ جو لوگ مستقل طور پر یوگا پر عمل کرتے ہیں  ان کی صحت کوبہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ ذہنی دباؤ سے بھی آزاد رہتے ہیں۔ یوگا کے یہ امید افزا اور نتیجہ خیز خصوصیات وبا کےاس دور میں کہ جب حقائق  تبدیل ہوچکے ہیں ، روز مرہ کی زندگی میں  ایک توازن پیدا کرنے کے لئے کافی دور تک کام کرسکتے ہیں۔ مسلسل یوگا کے استعمال سے صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے اور امراض سے دفاع کی قدرتی  صلاحیت  کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔  یوگا کی مشق لوگوں کے  حاضمہ کے نظام کو بہتر بناتی ہے، دوران خون کو معتدل رکھتی ہے اور بہت سی بیماریوں کاشکار ہونے سے  لوگوں کو بچاتی ہے،  جن میں سانس کی بیماریاں، دل کی بیماریاں اور ذیابیطس وغیرہ شامل ہیں۔یوگا ذہنی صحت کو بھی بہتر کرتی ہے اور لوگوں کی خوف، بے چینی، دباؤ، بوریت،ڈپریشن اوراحساس محرومی وغیرہ جیسی کیفیتوں سے نمٹنے میں مدد کرتی ہے،  جن کے بارے میں  آج کل کے ساخت ماحول میں  کافی اطلاعات مل رہی ہیں، اس بنا پر آئی ڈی وائی 2021 ایک برمحل پروگرام ہے جس کے ذریعہ  یوگا کو  عام لوگوں کے  طرز فکر اور روز مرہ زندگی کاحصہ بنایا جا سکتا ہے۔

2 مئی 2021 کو ورچوئل طریقہ سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں  یوگا کے عالمی دن کو  بڑے پیمانے پر فروغ اور شہرت بخشی۔ اسی کے ساتھ  اس پروگرام میں  شرکت کرنے کے اس طرز فکر کو بھی فروغ دیا جو گزشتہ برسوں کے دوران صحت کے لئے چلائی جانے والی ایک عالمی تحریک کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ یوگا کے نئے سکھنے والوں کے لئے ایک تعارفی پروگرام، کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) پر  اس تقریب میں گفتگو کی گئی اور لوگوں کو فیض پہنچانے کی غرض سے سی وائی پی کو  زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے معاملے کو بھی اجاگر کیا گیا۔

کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی)45 منٹ کے دورانیہ والا یوگ ا ٓسنوں پر مشتمل ایک ایسا پروگرام ہے جو آئی ڈی وائی کے مشاہدہ کے سلسلے میں  مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ سال 2015 میں ہندوستان کے  کچھ جانےمانے یوگا گروؤں پیش کیا تھا۔  یہ اس طرح تیار کیا گیا تھا کہ جس کو   ہر عمر اور ہر صنف سے تعلق رکھنے والے  عام لوگ آسانی سے سیکھ سکیں اور آسان قسم کےتربیتی اجلاسوں اورآن لائن کلاسوں کے ذریعہ بھی  اس کو سیکھا جاسکے۔

اس آن لائن تقریب میں ، جسے ‘‘قسط وار پیش کش’’ کی شکل میں  منعقد کیا گیا، یوگا کے ماہرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ان شخصیات میں ایس وی آئی اے ایس اے یونیورسٹی بنگلور کے چانسلر ڈاکٹر ایچ آر نگیندر،لونا والا کے کیوالیہ دھام کے جنرل سکریٹری جناب او پی تیواری ، چنئی کے کرشنما چاریہ یوگا مندر سے یوگ آچاریہ شری ا یس شری دھرن، پوڈوچیری کے فیزیولوجی کےاعزازی  پروفیسر،سینٹرآف یوگک سائنس ، اے وی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ڈائریکٹرڈاکٹر  مدن موہن اوربنگلورو کے آرٹ آف لیونگ فاؤنڈیشن کی کوآرڈینیٹر محترمہ کملیش بروال شامل ہیں۔

 

***************

)ش ح ۔ س ب۔رض)

U-4178



(Release ID: 1715870) Visitor Counter : 182