وزارت اطلاعات ونشریات

وزیروں کی کونسل نے ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے ابھرنے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے میٹنگ کی

Posted On: 30 APR 2021 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اپریل ، 2021/ وزیروں کی کونسل نے ملک میں کووڈ – 19 کی دوسری لہر کے ابھرنے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لیے میٹنگ کی۔

وزیروں کی کونسل کی میٹنگ میں طے کیا گیا کہ موجودہ وبائی بحران صدی میں ایک بار واقع ہونے والا بحران ہے اور جس کی وجہ سے دنیا کو ایک بڑا چیلنج درپیش آیا ہے۔

بھارتی حکومت کی ٹیم انڈیا کا ، کووڈ سے لڑنے کا نظریہ مرکز، ریاستی سرکاروں اور بھارت کے عوام  کی اجتماعی کوششوں پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کی سبھی ایجنسیاں صورتحال سے نمٹنے کے لیے متحدہ طور پر اور تیز رفتاری سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے وزیروں سے بھی زور دے کر کہا کہ وہ اپنے متعلقہ خطوں کے عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں ، ان کی مدد کریں اور ان کی رائے حاصل کرتے رہیں۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی ضرورت پر زور دیا کہ مقامی سطح پر معاملات کو فوری طور پر سمجھا جائے اور ان کو دور کیا جائے۔

کونسل نے مرکزی اور ریاستی سرکاروں اور بھارت کے عوام کی طرف سے پچھلے 14 مہینوں میں کی گئی سبھی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے  اسپتالوں کے بستروں، پی ایس اے آکسیجن سہولتوں  میں اضافے ،انہیں تیار کرنے میں رکاوٹوں کو دور کرنے ، آکسیجن کا ذخیرہ کرنے اور اسے دوسری جگہوں پر پہنچانے ، لازمی دواؤں کی دستیابی سے متعلق معاملات کو دور کرنے کے بارے میں جو کوششیں کی ہیں اُن کے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری دی گئی۔

اس بات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا کہ بھارت نے دو ویکسین کامیابی کے ساتھ تیار کیے ہیں اور مختلف مراحل میں ایسے کئی امیدوار ہیں جنہیں منظوری دی جانی ہے۔ابھی تک 15 کروڑ سےزیادہ لوگوں کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وزیروں کی کونسل نے کووڈ سے نمٹنے کے طور طریقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ جس میں  ماسک پہننا، چھ فٹ کی دوری برقرار رکھنا، اور بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔

یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کی گئی جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی نے کی۔ میٹنگ میں وزراء ، وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری، نیتی آیوگ کے صحت کے امور کے رکن ڈاکٹر وی کے پال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے کے بارے میں ایک پرزینٹیشن دیا۔

*****

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔ 

30.4.2021

U –4087



(Release ID: 1715599) Visitor Counter : 224