وزارت اطلاعات ونشریات

آئی آئی ایس افسر پشپ ونت شرماکاانتقال

Posted On: 30 APR 2021 9:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اپریل 2021: انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس) کے سینئر افسر پشپ ونت شرما کی کووِڈ بیماری کی وجہ سے موت واقع ہوگئی۔ بیماری کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انہوں آج صبح نوئیڈا میں واقع جے پی ہسپتال میں آخری سانس لی۔ ان کا گذشتہ دو ہفتوں سے مختلف ہسپتالوں میں کووِڈ۔19 اور دمہ کا علاج چل رہا تھا۔

58 سالہ ڈپٹی ڈائریکٹر پشپ ونت  شرما فی الحال بھارت کے اخبارات کے آفس آف رجسٹرار میں اسسٹنٹ پریس رجسٹرار کے طور پر کام کر رہے تھے۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ میں 34 برسوں سے زائد کے اپنے شاندار کرئیر کے دوران انہوں نے وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے تحت پی آئی بی (مظفرپور)، آکاش وانی  سماچار (رانچی) اور ڈی ڈی نیوز (پٹنہ اور دہلی) سمیت مختلف میڈیا اکائیوں کو اپنی خدمات پیش کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی آئی ایس ایسوسی ایشن (آئی آئی ایس اے) کے صدر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بیٹے ہیں۔

وزارت برائے اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران نے پشپ ونت شرما کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب پشپ ونت شرما کی پیشہ وارانہ قابلیت اور عوامی خدمت کے تئیں ان کے عزم کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

اس سے قبل، اس ماہ تین دیگر سینئر آئی آئی ایس افسران ، نریندر کوشل (اے ڈی جی، پی آئی بی)، منی کانت ٹھاکر (میڈیا چیف، صحت و کنبہ بہود کی وزارت) اور سنجے کمار (ڈپٹی ڈائریکٹر، پی آئی بی) کا کووِڈ۔19 کی وجہ سے انتقال ہوچکا ہے۔

 

*******

 

 

ش ح ۔اب ن

U-4140



(Release ID: 1715587) Visitor Counter : 126