وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے نائٹروجن پلانٹ کو آکسیجن پلانٹ میں تبدیل کرنے کی پیشرفت کا جائزہ لیا
Posted On:
02 MAY 2021 3:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 02مئی کووڈ – 19 وبائی صورتحال کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، حکومت ہند نے آکسیجن پیدا کرنے کے لئے موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں تبدیلی کے امکانات کی تلاش کی ہے۔ ایسی متعدد امکانی صنعتوں کی شناخت کی گئی ہے ، جن میں موجود ہ نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی پیداوار کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
موجودہ پریشر سوئنگ ابزورپشن (پی ایس اے) نائٹروجن پلانٹس کو آکسیجن کی تیاری کے لئے تبدیل کرنے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائٹروجن پلانٹس میں کاربن مولیکیولر سیوی (سی ایم ایس) استعمال کیا جاتا ہے جبکہ آکسیجن پیدا کرنے کے لئے زیولائٹ سالماتی محلول (زیڈ ایم ایس) کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا ،سی ایم ایس کو زیڈ ایم ایس کے ساتھ تبدیل کر کے اور کچھ دیگر تبدیلیوں جیسے آکسیجن اینالائزر، کنٹرول پینل سسٹم ، فلو والو وغیرہ کے ساتھ موجودہ نائٹروجن پلانٹس میں آکسیجن پیدا کرنے کے لیے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
صنعتوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد اب تک 14 صنعتوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں نائٹروجن پلانٹس کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں صنعتی اداروں کی مدد سے مزید 37 نائٹروجن پلانٹس کی بھی اس کام کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔
آکسیجن کی تیاری کے لیےتبدیل شدہ نائٹروجن پلانٹ کو یا تو قریبی اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے یا ، اگر اس پلانٹ کو منتقل کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے تو اسے آکسیجن کی جگہ پر پیداوار کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، جسے خصوصی برتن / سلنڈر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری ، داخلہ سکریٹری ، سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری اور دیگر اعلی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض۔ج ا (
U-4134
(Release ID: 1715529)
Visitor Counter : 326
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam