ریلوے کی وزارت
ریلویز میں20-2019 کے معمول کے سال کے مقابلے میں مال برداری میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے
سابقہ سب سے بہترین اپریل میں ، اپریل 2019 میں 101.04 ایم ٹی کی مال برداری کی گئی
کووڈ سے متعلق چیلنجوں کے باوجود سابقہ مال برداری کے ریکارڈوں کو توڑنے کا 8واں مسلسل مہینہ
اپرل 2021 کے مہینے میں انڈین ریلویز کی مال برداری 111.47 ملین ٹن رہی
اس مدت میں انڈین ریلویز نے مال برداری سے 11163.93 کروڑ روپے کمائے
Posted On:
01 MAY 2021 7:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم مئی 2021:ہندوستانی ریلویز کے لئے اپریل 2021 کے مہینے میں آمدنی اور مال برداری کے ضمن میں اضافہ کے ساتھ مال برداری جاری رہی۔
ریلویز میں 2019-20 کے معمول کے سال کے مقابلے میں مال برداری میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔سابقہ سب سے بہترین اپریل میں ، اپریل 2019 میں 101.04 ایم ٹی کی مال برداری کی گئی۔
مشن موڈ پر ،اپریل 2021 کے مہینے میں ہندوستانی ریلویز کی مال برداری 111.47 ملین ٹن رہی جس میں 51.87 ملین ٹن کوئلے ، 14.83 ملین ٹن ابرق ،3.47 ملین ٹن اناج ،2.53 ملین ٹن فرٹیلائزر، 3.58 ملین ٹن معدنیاتی تیل، 7.1 ملین ٹن سیمنٹ(کلنکرکے علاوہ)،اور 4.88 ملین ٹن کلنکر کی مال برداری شامل ہے۔
اپریل 2021 کے مہینے میں ہندوستانی ریلوے نے مال برداری سے 11163.93کروڑ روپے کا محصول حاصل کیا۔
یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ ریلویز کی مال برداری کی تحریک کو مرغوب بنانے کے لئے بھارتی ریلوے بڑی تعداد میں رعایتیں اور ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کررہی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مال برداری کی آمدورفت میں بہتری سے آئندہ آنے والے زیرو پر مبنی ٹائم ٹیبل کو باقاعدہ بنایا جاسکے گا اور ادارہ جاتی شکل دی جاسکے گی۔
ہندوستانی ریلویز ،کووڈ-19 کے دور کو مجموعی کارکردگیوں اور کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
****
U.No. 4120
م ن۔ ا ع ۔س ا
(Release ID: 1715468)
Visitor Counter : 181