نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سابق اٹارنی جنرل جناب سولی سوراب جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
30 APR 2021 6:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30/اپریل2021 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج سابق اٹارنی جنرل جناب سولی سوراب جی کو خراج عقیدت پیش کیا، جن کا آج صبح انتقال ہوگیا تھا اور جو کورونا وائرس کے انفیکشن کے شکار تھے۔
جناب سوراب جی کو ایک قدآور قانونی شخصیت قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ وہ قانون اور نظام انصاف کے سبھی امور میں ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے۔ وہ حقوق انسانی کے زبردست حامی تھے اور انھوں نے اپنے کاموں سے بھارت کو بین الاقوامی شہرت دلائی۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ اٹارنی جنرل سوراب جی بے داغ راست بازی اور ایمانداری جیسی اعلیٰ صفات والی شخصیت تھے اور انھوں نے ہمیشہ ان کے تئیں اعلیٰ احترام کا جذبہ رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جناب سوراب جی ان کے تئیں بھی محبت کا جذبہ رکھتے تھے، نائب صدر نے کہا کہ ملک نے ان کے انتقال سے ایک معروف ماہر قانون کو کھودیا ہے، جس سے عدلیہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے جناب سوراب جی کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے اراکین سے بات چیت کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4099
(Release ID: 1715193)
Visitor Counter : 144