شہری ہوابازی کی وزارت

تلنگانہ حکومت کو کووِڈ۔19 ٹیکوں کی تجرباتی ڈلیوری کے لئے ڈرون کے استعمال کی اجازت


آئی سی ایم آر کو ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ویکسین ڈلیوری کے مطالعے کی اجازت دی گئی

اجازت دینے کا مقصد حفظانِ صحت تک بہتر رسائی کے ہدف کی حصولیابی ہے

Posted On: 30 APR 2021 3:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 30 اپریل 2021: شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوابازی کے ڈائرکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے تلنگانہ حکومت کو ڈرون کے استعمال کے لئے مشروط طور پر مستثنی قرار دے دیا ہے۔ ڈرون کے استعمال کی اجازت ویژووَل لائن آف سائٹ (وی ایل او ایس) حد ود کے اندر ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کووِڈ۔19 ٹیکوں کی تجرباتی ڈلیوری کے لئے دی گئی ہے۔ استثنائی کی اجازت ایک سال کی مدت کے لئے یا مزید آرڈر آنے تک جاری رہے گی۔ یہ استثنائی صرف تب تک قابل قبول رہے گی جب تک متعلقہ اداروں کے لئے دی گئی تمام شرائط اور حدود پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ان علاقوں کی نشاندہی ،جہاں خصوصی طور پر ڈرون ڈلیوریاں درکار ہیں،کے لئے آبادی، آئیسولیشن کی ڈگری ، جغرافیہ وغیرہ جیسے حالات کا جائزہ لینے میں ٹرائلس کی مدد بھی لی جائے گی۔

اس ماہ کے آغاز میں، کووِڈ۔19 ویکسین کی ڈلیوری کے مطالعے میں آسانی کے لئے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ شراکت داری میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو بھی ڈرون کے استعمال کے لئے اسی طرح کی اجازت دی گئی تھی ۔

ان اجازتوں کی منظوری کے دو مقاصد،ٹیکہ فراہمی کے عمل میں تیزی لانا اور حفظانِ صحت تک بہتر رسائی،ہیں۔ اس کے لئے:

  • شہریوں کو ان کے گھر تک بنیادی حفظانِ صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا
  • ہوائی ڈلیوری کے توسط سے کووِڈکے زیادہ خطرات اور کووِڈ سے متاثرہ علاقوں سے انسانی رابطے کو محدود کرنا
  • آخری میل خصوصاً دور دراز کے علاقوں تک حفظانِ صحت خدمات کی رسائی کو یقینی بنانا۔
  • طویل رینج کے ڈرونز کے لئے طبی لاجسٹکس کے درمیانہ میل میں ممکنہ انضمام
  • طبی سپلائی چین کو بہتر بنانا، خصوصاً اس ضمن میں کہ ایک تیسری ویکسین کےاستعمال میں آنے کی توقع ہے اور بھارت میں لاکھوں خوراکوں کی منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ڈرون کے استعمال کے لئے دی گئی اجازت کا عوامی نوٹس اس لنک پر ملاحظہ کیا جا سکتا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2021/apr/doc202143031.pdf

*******

ش ح ۔اب ن

U-4092


(Release ID: 1715156) Visitor Counter : 241