امور داخلہ کی وزارت
جی این سی ٹی ڈی ایکٹ، 1991 میں ترمیم، منتخب حکومت کو بھارت کے آئین کی ریاستی اور مشترکہ فہرستوں میں منتقل کئے گئے موضوعات میں دیے گئے آئینی و قانونی فرائض میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کرتی
Posted On:
29 APR 2021 3:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29/اپریل2021 ۔ قومی راجدھانی خطہ حکومت (جی این سی ٹی ڈی) ترمیمی قانون 2021، لوک سبھا کے ذریعہ 22 مارچ 2021 اور راجیہ سبھا کے ذریعہ 24 مارچ 2021 کو منظور کئے جانے اور بھارت کے صدر کے ذریعہ 28 مارچ 2021 کو منظور کئے جانے کے بعد نافذ ہوگیا ہے۔ ترمیم شدہ قانون سے قانون کی دفعہ 21، 24، 33 اور 44 میں ترمیم کی گئی ہے۔
ترمیمی قانون کا مقصد اسے راجدھانی کی ضرورتوں کے لئے زیادہ موزوں بنانا، منتخب حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) کے فرائض کو واضح کرنا اور قانون سازیہ اور عاملہ کے درمیان خوش گوار تعلقات قائم کرنا ہے۔
ترمیم، قومی راجدھانی خطہ دہلی میں بہتر انتظامیہ کو یقینی بنائے گی اور دہلی کے عام لوگوں کے لئے بنائی گئی اسکیموں اور پروگراموں کے بہتر نفاذ میں اہم رول ادا کرے گی۔
ترمیم، موجودہ قانونی اور آئینی التزامات کے مطابق ہے اور سپریم کورٹ کے مورخہ 4 جولائی 2018 اور 14 فروری 2019 کے فیصلے کے مطابق ہے۔
جی این سی ٹی ڈی قانون 1991 میں ترمیم منتخب حکومت کو بھارت کے آئین کی ریاستی اور مشترکہ فہرستوں میں منتقل کئے گئے موضوعات، صحت و تعلیم وغیرہ سمیت، کے لئے ضروری کارروائی کرنے کے آئینی اور قانونی فرائض میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں کرتا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 4058
(Release ID: 1714913)
Visitor Counter : 299