وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل پائیتھن-5 کا پہلا تجربہ کیا

Posted On: 28 APR 2021 1:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  28/اپریل2021 ۔ بھارت کے دیسی لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ تیجس نے 27 اپریل 2021 کو کامیاب تجربات کے بعد پانچویں نسل کی پائیتھن-5 ایئر- ٹو- ایئر میزائل (اے اے ایم) کو ہوا سے ہوا (ایئر ٹو ایئر) میں مار کرسکنے والے ہتھیاروں کے اپنے بیڑے میں شامل کرلیا۔ ان تجربات کا مقصد تیجس میں پہلے سے ہی مربوط ڈربی بیونڈ ویزول رینج (بی وی آر) ایئر ٹو ایئر میزائل (اے اے ایم) کی بڑھی ہوئی صلاحیت کا تجزیہ کرنا بھی تھا۔ گوا میں کیے گئے ٹیسٹ فائرنگ میں انتہائی چیلنجنگ منظرنامے میں اس میزائل کی کارکردگی کو ثابت کرنے کے لئے اس سے متعلق ٹیسٹ کے ایک سلسلے کو انجام دیا۔ ڈربی میزائل کے ذریعہ تیز رفتاری کے ساتھ پینترے بازی کرنے والے ایک ہوائی ہدف پر سیدھا حملہ کرنے میں کامیاب رہنے اور پائیتھن میزائلوں کے ذریعہ بھی نشانے بازی کا 100 فیصد ہدف حاصل کرنے کے ساتھ ان کی مکمل صلاحیت کی توثیق ہوئی۔ ان تجربات نے اپنے سبھی منصوبہ بند مقاصد کی تکمیل کی۔

ان تجربات سے قبل تیجس میں لگی ایویونکس ، فائر کنٹرول راڈار، میزائل ویپن ڈیلیوری سسٹم اور فلائٹ کنٹرول سسٹم جیسے طیارہ جاتی نظامات کے ساتھ اس میزائل کے انٹیگریشن کا تجزیہ کرنے کے لئے بنگلورو میں میزائل کی ڈھلائی کی اہل پروازوں کا وسیع تجربہ کیا گیا تھا۔ گوا میں علاحدگی کے کامیاب تجربات کے بعد تصوراتی ہدف پر میزائل کو لائیو طریقے پر داغا گیا۔ سبھی پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ویزول رینج سے پرے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا تجزیہ کرنے کے لئے پائیتھن-5 میزائل کی لائیو فائرنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سبھی لائیو فائرنگ میں، اس میزائل نے اپنے ہوائی اہداف کو مار گرایا۔

ان میزائلوں کو نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر (این ایف ٹی سی) سے منسلک بھارتی فضائیہ کے ٹیسٹ پائلٹوں کے ذریعہ اڑائے گئے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کے تیجس طیارے سے داغا گیا تھا۔ یہ کامیاب انعقاد سی ای ایم آئی ایل اے سی، ڈی جی- اے کیو اے، آئی اے ایف پی ایم ٹی، این پی او (ایل سی اے نیوی) اور آئی این ایس ہنسا (ایچ اے این ایس اے) کے قابل ستائش تعاون کے ساتھ ساتھ اے ڈی اے اور ایچ اے ایل- اے آر ڈی سی کے سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیشینوں کی ٹیم کی برسوں کی سخت محنت کی بدولت ممکن ہوا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، اے ڈی اے، انڈین ایئر فورس، ایچ اے ایل کی ٹیموں اور اس تجربے میں شامل سبھی لوگوں کو اس حصول یابی کے لئے مبارکباد دی۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے محکمہ تنظیموں اور صنعت سے وابستہ سائنس، انجینئروں اور تکنیشینوں کی کوشش کی ستائش کی۔

4035.png

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4035


(Release ID: 1714713) Visitor Counter : 288