PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا بُلیٹن

Posted On: 27 APR 2021 5:42PM by PIB Delhi

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012JIC.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SI5N.png

 

  • مرکزی حکومت نے 10 اور 20 میٹرک ٹن صلاحیت کے 20 کرائیوجینک ٹینکرس درآمد کیے۔
  • ملک بھر میں کووڈ-19 ویکسین کی خوراک لینے والے لوگوں کی کل تعداد آج 14.5 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔
  • کووڈ سے ہونے والی ملک گیر شرح اموات کم ہو رہی ہے، فی الحال یہ شرح 1.12 فیصد ہے۔
  • ریلوے نے ملک بھر میں 169 کووڈ دیکھ بھال کوچ سرکار کو سونپے۔
  • دہلی پہنچی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین

 

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005VO1T.jpg

 

ملک میں آکسیجن ٹینکروں کی کمی دور کرنے کے لیے، مرکزی حکومت نے 10 میٹرک ٹن اور 20 میٹرک ٹن کے 20 کرائیوجینک ٹینکر درآمد کیے اور انہیں ریاستوں کو تقسیم کیا

  • روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) نے با اختیار گروپ-2 (ای جی-2) کی مجموعی رہنمائی کے تحت محکمہ برائے فروغ صنعت و اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعد سپلائرز کو ان کنٹینروں کی تقسیم کی پیمائش کی ہے
  • دنیا میں سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے تحت بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کی دی جا چکی خوراک کی کل تعداد آج 14.5 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
  • بھارت میں آج صحت یابی کی کل تعداد 14556209 ہے۔ قومی سطح پر صحت یابی کی شرح 82.54 فیصد ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 251827 صحت یابیاں درج کی گئیں۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 323144 نئے معاملے درج کیے گئے۔
  • قومی سطح پر مجموعی شرح اموات (سی ایف آر) میں کمی آ رہی ہے اور فی الحال یہ 1.12 فیصد ہے۔
  • گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران آٹھ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کے سبب کوئی موت درج نہیں کی گئی۔ ان کے نام ہیں دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی، لداخ (مرکز کے زیر انتظام علاقہ)، تریپورہ، لکشدیپ، میزورم، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور انڈمان اور نکوبار جزیرہ

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1714280

 

ریلوے نے ہندوستان کے مختلف حصوں میں استعمال کے لیے اب 169 سے زیادہ کووڈ کیئر ڈبے سپرد کیے

کووڈ کے خلاف متحدہ جنگ میں، وزارت ریل نے 64000 بستروں کے ساتھ تقریباً 4000 کووڈ کیئر ڈبے بنائے ہیں جو ریاستوں کے ذریعہ استعمال کے لیے تیار ہیں۔ فی الحال کووڈ سے متعلق نگہداشت کے لیے 169 ڈبے متعدد ریاستوں کے حوالے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1714356

 

دہلی کو ملا اپنا پہلا آکسیجن ایکسپریس

ہندوستانی ریلوے ملک کے متعدد حصوں میں لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن پہنچانے کے اپنے سفرکو جاری رکھے ہوا ہے۔ اب تک، 10 ہزار کلومیٹر (خالی اور بھری حالت میں) سے زیادہ دوری کا احاطہ کرکے 26 ٹینکروں کے توسط سے 6 آکسیجن ایکسپریس میں مہاراشٹر، اتر پردیش اور دہلی کو 450 میٹرک ٹن کی سپلائی کی جا چکی ہے۔ فی الحال، ایک دیگر آکسیجن ایکسپریس جبل پور کے راستے بوکارو سے بھوپال کے لیے چل رہی ہے۔ یہ ٹرین 6 ٹینکروں میں 64 میٹرک ٹن سیال میڈیکل آکسیجن لیکر آ رہی ہے، جس سے بھوپال اور جبل پور شہروں کے ذریعہ مدھیہ پردیش کی آکسیجن کی مانگ پوری ہوگی۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1714366

 

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے معاملوں میں آئی تیزی کے درمیان سابق فوجی اہلکاروں اور ان کے ماتحتوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے بھیڑ بھاڑ والے 51 ای سی ایس ایچ پالی کلینک میں اضافی کانٹریکٹ ملازمین کی عارضی تقرری کو منظوری دی۔

اس فیصلہ سے ان شہروں میں سابق فوجی اہلکاروں اور ان کے ماتحتوں کے لیے رات کے گھنٹوں کے دوران بھی فوری طبی سہولت کی دستیابی یقینی ہوگی۔ اس منظوری کی آخری تاریخ 15 اگست 2021 ہے۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1714278

 

کووڈ-19 کی چنوتیوں کے باوجود 21-2020 میں بھارت کی نامیاتی غذائی مصنوعات کی برآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا

مالی سال 21-2020 کے دوران بھارت کی نامیاتی غذائی مصنوعات کی برآمداتی قیمت (ملین امریکی ڈالر) کے لحاظ سے 51 فیصد بڑھ 1040 ملین امریکی ڈالر (7078 کروڑ روپے) ہو گئی۔ یہ اضافہ پچھلے مالی سال (20-2019) کے مقابلے رہا ہے۔ مقدار کے معاملے میں، مالی سال 21-2020 کے دوران غذائی مصنوعات کی برآمدات 39 فیصد بڑھ کر 888179 میٹرک ٹن (ایم ٹی) ہو گئی، جبکہ 20-2019 میں 638998 ایم ٹی کی برآمد ہوئی تھی۔ نامیاتی مصنوعات میں یہ اضافہ کووڈ-19 وبائی مرض سے پیدا ڈھلائی اور آپریشن کی چنوتیوں کے باوجود حاصل ہوا ہے۔

تفصیلات کے لیے ملاحظہ کریں:

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1714373

 

پی آئی بی کے علاقائی دفاتر سے موصول ہونے والی معلومات

مہاراشٹر: مہاراشٹر اور ممبئی میں کووڈ-19 کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ریاست میں ٹیکہ کاری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ری پروڈکشن نمبر یعنی آر نمبر بیماری کے پھیلنے کی پیمائش کرنے والے آلات میں سے ایک ہے، جس کی تعداد مہاراشٹر کے معاملے میں گھٹ کر 1.1 پر پہنچ گئی ہے۔ پچھلے مہینے یہ 1.7 تھی۔ اس تعداد میں مستقبل میں ہونے والی کمی ریاست میں کووڈ کے معاملوں کا بوجھ کم کرے گی۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مہاراشٹر نے کئی سخت پابندیاں لگائی ہیں اور ضروری اسباب کے بغیر لوگوں کی آمدورفت پر روک لگائی تھی۔

گجرات: ریاست میں پیر کے روز کورونا وبائی مرض کے 14340 نئے معاملے اور 158 اموات درج ہوئیں، جبکہ دوسری جانب 7727 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس گئے۔ وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے ایک میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے، جس میں 4 میونسپل کارپوریشن اور 20 شہروں کے علاوہ 9 دیگر شہروں میں بھی 28 اپریل سے 5 مئی تک رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ شامل ہے۔ اس دوران تمام میڈیکل اور پیرامیڈیکل خدمات ان علاقوں میں حسب معمول کام کرتی رہیں گی۔ اس کے علاوہ، اناج کی دکانیں، سبزیاں، پھل اور میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں، بیکری اور غذائی اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ٹیکہ کاری کرانے کے لیے 180 کروڑ روپے کی لاگت سے 45 لاکھ کووی شیلڈ ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔ 400 روپے فی خوراک کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ کو یہ آرڈر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش سرکار تیسرے مرحلہ میں 3.40 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کرے گی، جس پر 2710 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ آئندہ ایک سے ڈیڑھ مہینے میں ریاست کے 42 ضلعوں میں نئے آکسیجن پلانٹ تیار ہو جائیں گے۔ پہلے مرحلہ کے 8 میں سے 4 آکسیجن پلانٹ میں آکسیجن کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔

چھتیس گڑھ: ریاست میں 18 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کی کووڈ ٹیکہ کاری سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے چھتیس گڑھ کی ٹیکہ کاری مہم کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیش پٹیل سے فون پر بات کی۔ چھتیس گڑھ حکومت نے کووی شیلڈ اور کوویکسین کی 25-25 لاکھ ویکسین کا آرڈر دے دیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے گورنر انوسوئیا اوئیکے نے ریاست کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو خط لکھ کر ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے طلبہ اور عملہ کی مدد سے بیداری مہم چلاکر ریاست کے لوگوں کو کورونا وبائی مرض سے تحفظ کے طریقوں کے بارے میں بیدار کریں۔ ریاست کے بلاس پور ضلع میں تخت پور ڈیلوپمنٹ ایریا کے تحت بیجا گرام پنچایت اور کوٹہ ڈیولپمنٹ ایریا کے تحت پتیتا پنچایت میں اہلیت رکھنے والے 100 فیصد لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔

گوا: ریاست میں کووڈ کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر تمام ای ایس آئی دواخانوں کو بند کیا جائے گا، اور ان دواخانوں میں کام کرنے والے عملہ کو ریاست کے کووڈ اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں گوا حکومت نے آج ایک آرڈر جاری کرکے ہدایت دی ہے کہ ای ایس آئی کے تحت برسرکار تمام دواخانے فی الحال کام نہیں کریں گے، اور انہیں فوری طور پر بند کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجہ میں، ای ایس آئی دواخانوں کے تمام پیرامیڈیکل، غیر پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گوا میڈیکل کالج کے ڈین آفس میں رپورٹ کریں، تاکہ ان کو کووڈ اسپتال میں تعینات کیا جا سکے۔

راجستھان: راجستھان میں ایک بار پھر ایک دن میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ 16438 معاملے سامنے آئے ہیں، اور ریاست میں پیر تک کووڈ کے کل معاملوں کی تعداد 530875 پر پہنچ گئی ہے۔ پیر کے روز کووڈ سے 84 لوگوں کی جان بھی گئی۔ راجستھان ملک کی اُن 8 ریاستوں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں 70 فیصد سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔ ایٹولیجومیب، ایک مونوکلونل اینٹی باڈی، جو پہلے سے ہی سنگین کرونک پلیک سوروسس بیماری کے لیے استعمال کی جاتی تھی، ریاستی حکومت نے اسے اب کووڈ کے علاج کے لیے ٹوسی لیجو میب کے متبادل کے طور پر منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ٹی سی لیجومیب انجیکشن کی دستیابی اور کمی کے مدنظر لیا گیا تھا۔

کیرالہ: کیرالہ ہائی کورٹ نے آج ایک فیصلہ میں کہا کہ 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے دن ریاست میں لاک ڈاؤن لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ریاستی حکومت سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ حکومت کے مطالعہ میں پتا چلا ہے کہ کیرالہ کے 13 ضلعوں میں کورونا وائرس کا ڈبل میوٹینٹ ویرئینٹ غالب ہے۔ یوکے ویرئینٹ کا 30 فیصد، ڈبل ویرئینٹ وائرس کے سبب سات فیصد اور جنوبی افریقی ویرئینٹ کا دو فیصد پایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر ریاست میں کووڈ کی حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ ریاست میں 96378 لوگوں کی کووڈ جانچ کی گئی، جس میں 21890 نئے معاملے درج ہوئے۔ ٹی پی آر 22.71 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ پیر کے روز 8110 لوگوں نے کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک اور 6519 لوگوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ اب تک کووڈ ویکسین کی کل 7052764 خوراک لوگوں کو دی جا چکی ہے۔

تمل ناڈو: سپریم کورٹ نے توتی کورن واقع ویدانتا آکسیجن پلانٹ کو قومی مفاد میں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت فراہم کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ویدانتا کے ذریعہ آکسیجن کی پیداوار پر کوئی سیاسی روک نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ ملک ایک قومی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ریاست کے چیف الیکشن کمشنر ستیہ برت ساہو نے کہا کہ اتوار کو ووٹوں کی گنتی میں تعینات سبھی ملازمین کے پاس گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران کرائے گئے کووڈ-19 ٹیسٹ کی نگیٹو رپورٹ ہونی لازمی ہے۔ چنئی کے کلپوک میڈیکل کالج ہاسپیٹل نے 1568 روپے کی قیمت پر ریمڈیسور انجیکشن فروخت کرنے کے لیے اسپیشل کاؤنٹر کھولے ہیں۔ پڈوچیری نے پیر سے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر تمیلیسائی سندراجن کی صدارت میں منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں لیا گیا۔ تمل ناڈو میں کووڈ-19 کے 15648 معاملے درج ہوئے ہیں، اس میں 4250 معاملے صرف چنئی میں درج ہوئے ہیں۔ ریاست میں کل 133249 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں ٹیکہ لگوانے والوں کی کل تعداد 5484633 ہو گئی ہے۔

کرناٹک: 26 اپریل 2021 کے لیے جاری ریاستی حکومت کے بلیٹن کے مطابق، ریاست میں کل 29744 نئے معاملے درج ہوئے۔ کل فعال معاملوں کی تعداد 281042، کووڈ سے 201 لوگوں کی موت ہوئی، اور کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 14627 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کل 137901 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے۔ اب تک کل 8827370 لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ کرناٹک میں منگل رات سے دو ہفتے کے ’کلوز ڈاؤن‘ کی شروعات کے ساتھ ہی ریاست کے وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا کہ کووڈ-19 کا ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کے لیے آمدورفت پر کوئی روک نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بی ایس یدورپا نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت 44-18 سال کی عمر کے سبھی لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ مفت لگائے گی۔ کرناٹک حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ ریاست کے سبھی پرائیویٹ میڈیکل کالج اور اسپتال اپنے یہاں دستیاب کل بستروں کا کم از کم 75 فیصد کووڈ کے مریضوں کے لیے مختص کریں گے۔

آندھرا پردیش: ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 74041 جانچ کے بعد کووڈ کے 9881 نئے معاملے درج ہوئے، 51 لوگوں کی موت ہوئی اور 4431 لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس بھیجا گیا۔ اتوار تک ریاست میں کووڈ-19 کی 5986822 خوراک دی جا چکی ہے۔ ریاست کے وزیر صحت نے کہا کہ ریمیڈیسویر انجیکشن کی کالا بازاری کو روکنے کے لیے اس کی سپلائی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ مرکز نے آندھرا پردیش کو روزانہ 440 ایم ٹی آکسیجن تقسیم کیا ہے، لیکن ریاست کو ابھی صرف 330 سے 340 میٹرک ٹن آکسیجن ہی مل رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں سخت پابندیوں کے دوران کووڈ کے مؤثر انتظام کے لیے تین سطحی نظام لاگو کریں۔ دریں اثنا، پورے تروپتی شہر کو کنٹین منٹ ژون قرار دے دیا گیا ہے اور کووڈ کے بڑھے معاملوں سے نمٹنے کے لیے مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

تلنگانہ: ریاست نے کووڈ-19 مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے میڈیکل آکسیجن سے بھرے پانچ ٹینکروں کا پہلا بیچ حاصل کر لیا ہے۔ یہ ٹینکر اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے اوڈیشہ واقع راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ سے حاصل ہوئے ہیں، جنہیں کل رات کو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیکل آکسیجن سے بھرے چار دیگر ٹینکروں کو بھی منگل تک اوڈیشہ سے تلنگانہ پہنچنے کی امید ہے۔ مرکز نے ملک بھر میں واقع 12 اسٹیل صنعتوں سے ۳۶۰ ایم ٹی میڈیکل آکسیجن تلنگانہ کو مختص کیا ہے۔ ایمس، حیدرآبار (حیدرآباد کے پاس بی بی نگر میں موجود) جو ابھی صرف او پی ڈی خدمات فراہم کر رہا ہے، اس نے اسی مہینہ کی 29 تاریخ سے کووڈ سے متعلق خدمات بھی فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ حالانکہ یہ ایمس ابھی پوری طرح سے کام نہیں کررہا ہے۔ معمولی علامت والے کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے 25 بستروں سے شروع کرکے مختلف مراحل میں بستروں کی تعداد کو بڑھاکر 80 کیا جائے گا۔ تلنگانہ میں کل کووڈ کے ریکارڈ 10122 نئے معاملے درج ہوئے اور 52 لوگوں کی کووڈ سے جان گئی۔ دریں اثنا، ریاست میں کل مختلف زمروں میں کل 187768 لوگوں کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک اور 27525 لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

آسام: آسام میں پیر کو 79181 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 3137 نئے معاملے درج ہوئے، وہیں 15 لوگوں کی کووڈ سے موت ہوئی۔ ریاست میں پازیٹویٹی کی شرح 4.29 فیصد ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن میں دکانوں اور بازاروں کو شام 6 بجے سے پہلے بند کرنے کے علاوہ دیگر گائیڈلائنس کو سبھی ضلعوں میں لاگو کر دیا گیا ہے۔ وزیر صحت ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ریاست میں اگلے دس دنوں کے لیے آکسیجن کی پوری سپلائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 20 میٹرک ٹن کی موجودہ مانگ کے مقابلے 61 میٹرک ٹن دستیاب ہے۔ کامروپ ضلع میں کووڈ-19 معاملوں کی تعداد روزانہ 1000 کے نشان کو چھو رہی ہے، ایسے میں ضلع انتظامیہ نے سبھی تعلیمی اداروں اور ہاسٹل کو اگلے 15 دنوں کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

منی پور: ریاست میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ-19 وبائی مرض سے کسی ایک دن میں سب سے زیادہ پانچ لوگوں کی موت ہوئی۔ کووڈ-19 کامن کنٹرول روم سے موصول ہونے والی تازہ معلومات کے مطابق ریاست میں 130979 لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

میگھالیہ: کووڈ-19 کے 130 نئے معاملوں کے ساتھ ریاست میں کل فعال معاملوں کی تعداد 1403 ہے، جب کہ کووڈ سے جان گنوانے والوں کی کل تعداد 161 ہو گئی ہے۔ 24 اپریل کو ایسٹ کھاسی ہلس میں درج کیے گئے کووڈ-19 کے 166 نئے معاملوں میں سے زیادہ تر لوگ ریاست کے باہر سے یہاں لوٹے تھے۔ افسروں نے بتایا کہ ان میں سے کم از کم 25 لوگ ایسے ہیں، جنہوں نے اپنا غلط نمبر بتایا ہے، جس کی وجہ سے ان کا ابھی کچھ پتا نہیں چل پا رہا ہے۔

ناگالینڈ: ناگالینڈ میں پیر کو کووڈ-19 کے 55 نئے معاملے درج کیے گئے، وہیں 3 مریض ٹھیک ہوکر اپنے گھر واپس لوٹے۔ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 727 ہے۔ ریاست میں اب تک 186350 لوگوں کو کووڈ-19 کے 55 نئے معاملے درج کیے گئے، وہیں 3 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھر واپس لوٹے۔ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 727 ہے۔ ریاست میں اب تک 186350 لوگوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ ان میں سے 38694 لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دی جا چکی ہے۔

تریپورہ: تریپورہمیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 98 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ کل کُل 3332 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ریاست میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ معاملے اگرتلہ میونسپل ایریا میں آ رہے ہیں۔ دریں اثنا، ضلع انتظامیہ بازاروں کو کھلے مقامات پر منتقل کرنے کے لیے غور کر رہی ہے۔

سکّم: کووڈ-19 سے دو لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں اب تک کل 4 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ سکّم میں کووڈ کی دوسری لہر کی شروعات 12 اپریل کو ہوئی، پچھلے دو ہفتے میں ریاست میں کووڈ کے 901 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ سکّم میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ کے 23 تازہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 189953 لوگوں کو ٹیکے لگائے گئے ہیں، جن میں سے 3824 لوگوں کو پیر کے روز ٹیکہ لگایا گیا۔

پنجاب: ریاست میں کووڈ-19 پازیٹو مریضوں کی کل تعداد 345366 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں فعال معاملوں کی تعداد 49894 ہے۔ اب تک کُل 8530 لوگوں کی اس وبائی مرض سے موت ہوئی ہے۔ 593823 لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان) دی گئی ہے، جب کہ کووڈ-19 ویکسین کی دوسری خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان) لینے والے لوگوں کی کل تعداد 173004 پر پہنچ گئی ہے۔ کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لینے والے 45 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کی کل تعداد 2146720 ہے، جب کہ اسی عمر میں دوسری خوراک لینے والے لوگوں کی کل تعداد 156472 ہے۔

ہریانہ: ریاست میں اب تک کووڈ-19 کے کل 435823 پازیٹو معاملے درج ہوئے ہیں۔ کووڈ-19 کے کل فعال مریضوں کی تعداد 79466 ہے۔ ریاست میں کل 3842 لوگوں نے کووڈ-19 سے اپنی جان گنوائی ہے۔ ریاست میں اب تک کل 3668433 لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

چنڈی گڑھ: کووڈ-19 کے کل 39513 معاملے یہاں درج ہوئے ہیں۔ کل فعال معاملوں کی تعداد 5575 ہے۔ اب تک کووڈ-19 سے کل 89193 پازیٹو معاملے درج ہوئے ہیں۔ کل فعال معاملوں کی تعداد 14326 ہے۔ ریاست میں اب تک 1350 لوگوں کی کووڈ-19 وبائی مرض سے موت ہوئی ہے۔

 

حقائق کی جانچ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066MW9.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0075JHY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008KRY4.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009IZ3R.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U:4019

 

 



(Release ID: 1714617) Visitor Counter : 170