زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ روایتی آرگینک علاقوں کو سرٹیفائیڈ آرگینک پیداوار کے مرکزوں میں منتقل کرنے کے لیے ان کی نشاندہی کا کام کر رہا ہے
مرکز کے انتظام والے علاقوں انڈمان و نکوبار جزیروں کا 14491 ہیکٹیئر رقبہ بڑے رقبے کی سرٹیفکیشن اسکیم کے تحت آرگینک سرٹیفکیشن کے ساتھ پہلا سب سے بڑا خطہ بن گیا ہے
Posted On:
27 APR 2021 11:09AM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 اپریل ، 2021 /زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ روایتی آرگینک علاقوں کی نشاندہی کا کام کر رہا ہے تاکہ انہیں سرٹیفائیڈ آرگینک پیداوار مرکزوں میں منتقل کیا جا سکے۔ بھارت نے انڈمان و نکوبار کے علاقوں میں جزیروں کے کار نکوبار اور نانکووری گروپ کے تحت اس طرح کے علاقوں کے 14491 ہیکٹیئر رقبے کو سرٹیفائیڈ ا کر دیا ہے۔ یہ ایسا پہلا بڑا علاقہ بن گیا ہے جہاں پی جی ایس – انڈیا کی سب سے بڑے علاقے کی سرٹیفکیشن کی اسکیم کے تحت آرگینک سرٹیفکیشن والا علاقہ بن گیا ہے۔
جزیروں کے کار نکوبار اور نانکووری گروپ پرانے زمانے سے روایتی طور پر آرگینک رہا ہے۔ انتظامیہ نے ان جزیروں میں جی ایم او بیجوں کے کسی بھی کیمیاوی مادے کی فروخت ، خرید اور استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ نے مقامی برادریوں کے ساتھ مل کر جزیرے کے مطابق اور کسانوں کے مطابق زمین کے قبضے سے متعلق ڈیٹا بیس تیار کیا ہے۔ اس ڈیٹابیس میں اختیار کیے جانے والے طور طریقوں اور اشیا کے استعمال کی تاریخ بھی شامل ہے۔ ماہرین کی ایک کمیٹی نے ان کی آرگینک حیثیت کی توثیق کی ہے اور اس علاقے کو پی جی ایس – انڈیا سرٹیفکیشن پروگرام کے تحت ایک سرٹیفائیڈ ا آرگینک علاقہ قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ ان خبروں کی بنیاد پر حکومت نے انڈمان و نکوبار جزیروں میں کار نکوبار اور نان کووری گروپ کے تحت 14491 ہیکٹیئر رقبے کو سرٹیفائی کیا ہے۔
ان جزیروں کے علاوہ ہماچل ، اتراکھنڈ ، شمال مشرقی ریاستوں اور جھارکھنڈ و چھتیس گڑھ کی قبائلی پٹیوں ، راجستھان کے صحرائی ضلعوں جیسے مقامات پر زرعی علاقے جو کیمیاوی مادوں کے استعمال سے پاک ہیں انہیں سرٹیفائیڈ آرگینک میں منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ ریاستوں کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے ایسے علاقوں کی نشاندہی کا کام کر رہا ہے تاکہ انہیں سرٹیفائیڈ آرگینک علاقوں میں منتقل کیا جائے اور علاقے کے لیے مخصوص اشیا کی برانڈنگ اور لیبلنگ کر کے مارکیٹنگ کو آسان بنایا جائے ۔
انڈمان و نکوبار جزیروں کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقوں لکشدویپ اور لداخ میں بھی سرگرمی کے ساتھ ایسے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں کہ ان کے روایتی آرگینک علاقوں کو سرٹیفائیڈ ا آرگینک علاقوں میں منتقل کر دیا جائے ۔ آرگینک سرٹیفکیشن سے لیس یہ علاقے ابھی تک ان کوششوں سے مستثنٰی ہیں کہ ان میں ملک کے ابھرتی ہوئی آرگینک خوراک کی مارکیٹ تک براہ راست رسائی حاصل کی جائے ۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –4006
(Release ID: 1714492)
Visitor Counter : 246