وزارت دفاع
چیف آف آرمی اسٹاف نے سیاچین اور مشرقی لداخ کا دورہ کیا
Posted On:
27 APR 2021 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 27 اپریل 2021: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے آج سیاچین اور مشرقی لداخ کا دورہ کیا اور ان علاقوں میں آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ شمالی کمانڈ کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور فائر اینڈ فیوری کور کے کمانڈنگ جنرل پی جی کے مینن بھی موجود تھے۔
جنرل نرونے نے ان علاقوں میں تعینات فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور مشکل صورتحال و سخت موسم کے دوران اونچائی والے علاقوں میں سرحدوں کی حفاظت میں مستعد رہنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی ثابت قدمی اور بلند حوصلوں کی ستائش کی۔
فائر اینڈ فیوری کور کے کمانڈنگ جنرل نے چیف آف آرمی اسٹاف کو ان علاقوں کی موجودہ سلامتی صورتحال اور فوجی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔ آرمی چیف 28 اپریل 2021 کو واپس لوٹیں گے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-4013
(Release ID: 1714489)
Visitor Counter : 189