سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

بالغوں میں کووڈ -19 کے معتدل انفیکشن کے علاج کے لئے زائڈس کی جانب سے ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کی حمایت شدہ 'ویرافین' کی ایمرجنسی استعمال کرنے کے لئےمنظوری دی


(علاج شدہ مریضوں میں سے 91.15فیصدنے آر ٹی-پی سی آر 7ویں دن تک منفی رہا اور علاج سے مریضوں میں اضافی آکسیجن کے اوقات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے)

کلینیکل ٹرائلز کیلئے ڈی بی ٹی-بی آئی آر اے سی کووڈ -19کو ریسرچ کنسورشیم کے تحت تعاون حاصل

Posted On: 24 APR 2021 12:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی 24 اپریل 2021:ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی جی سی آئی) نے معتدل کووڈ -19 علامات ظاہر کرنے والے مریضوں کے علاج کے لئے زائدس کیڈیلا کی ویرافین ’ کو ہنگامی طور پر استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ ویرافین ایک پیجیلیٹیڈ انٹرفیرون الفا -2 بی (پیجی آئی ایف این) ہے ، جس میں جب انفیکشن کے ابتدائی مرحلے میں مریض کو احتیاط کے ساتھ لگائی جاتی ہے تواس کے نتیجے میں ان کی تیز رفتار صحت یابی ہوئی تھی۔ویرافین کے تیاری کے لئے ،دوسرے مرحلے کے انسانی کلینکل ٹرائل مطالعوں کو کرنے کے غرض سے زائڈس نے ڈی بی ٹی ۔بی آئی آر اے سی کووڈ -19 ریسرچ کنسوشیم کی این بی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ مدد کی  ستائش کی ہے ،مطالعہ نے ویرافین کی تحفظاتی اثر برداشت کرنے اور اثر کرنے کی توثیق کی ہے۔ مطالعہ میں یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ ویرافین وائرل کا اثر کم کرتی ہے اور بیماری کو بہتر طریقے سے انتظام کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جیسے کہ اضافی آکسیجن کے لئے ضرورت میں کمی کرنا شامل ہے جس کی وجہ سے آکسیجن کی کم سطح کے باعث سانس لینے میں پریشانی کو کم کرتی ہے۔

اس حصولیابی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی بی ٹی کے سکریٹری اور بی آئی آر اے سی کے صدر نشین ڈاکٹر رینوسوروپ نے کہا ’’سرکار ہماری صنعتوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے تاکہ وہ کووڈ19 کے خلاف تخفیفی حکمت عملیوں اور مداخلتوں کے تئیں کام جاری رکھ سکے۔ ویرافین کو جو ایمرجنسی منظوری دی گئی ہے وہ ایک اور سنگ میل ہے۔ جو کہ طبی سہولیت فراہم کرنے والوں کے لئے ایک بڑا موقع ہے۔ میں اس کامیابی کے لئے کی گئی کوششوں کی بھرپور ستائش کرتا ہوں۔‘‘

اس اعلان کے بارے میں جوش ظاہر کرتے ہوئے کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر شرول پٹیل نے مزید کہا ’’یہ حقیقت ہے کہ ہم ایسا طریقہ علاج فراہم کرسکتے ہیں جو وائرل کے اثر کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے جب اسے مریض کو دیا جاتا ہے اور یہ بیماری کے بہتر انتظام میں مدد گار ہے۔ یہ مریضوں کے لئے ایک نازک وقت میں کام آتا ہے اور ہم انھیں حساس طریقۂ علاج تک رسائی دینا جاری رکھیں گے کیونکہ ہم سب مل کر کووڈ -19 کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ‘‘

تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل مطالعہ میں خبر دی گئی ہے کہ ان مریضوں میں سے جنہیں احتیاط  کے ساتھ ویرافین دی گئی ،ان میں سے ایک بڑی تعداد ساتویں دن آرٹی ۔پی سی آر نگیٹیو آئے نیز دیگر اینٹی وائرل دواؤں کے مقابلے میں ان کی ریکوری کی شرح تیز رفتارر ہی ۔

ڈی بی ٹی کے بارے میں:سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت حیاتیاتی ٹیکنالوجی کا محکمہ(ڈی بی ٹی)،زراعت ،صحت دیکھ  بھال ، مویشیوں سے متعلق سائنسز،ماحولیات اور صنعت کے شعبوں میں حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کے طریقہ کار کو فروغ دیتا ہے۔ یہ حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی تحقیق ،حیاتیاتی ٹیکنالوجی کو دولت وضع کرنے کے لئے اور سماجی انصاف کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل کے ایک سلیبی طریقہ میں بدلنے کے لئے نئی راہیں حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس میں خاص طور پر غریب کی بہبود کے کام شامل ہیں۔ www.dbtindia.gov.in

بی آئی آر اے سی کے بارے میں:حیاتیاتی ٹیکنالوجی صنعتی تحقیقی امدادی کونسل(بی آئی آر اے سی )کونسل غیر منافع کے سیکشن 8،جدول بی ،سرکاری شعبہ کی کمپنی ہے جسے حکومت ہند کے حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی بی ٹی )کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے جو کہ ابھرتی ہوئی حیاتیاتی ٹیکنالوجی کی کمپنیوں کو مستحکم کرنے اور انھیں باختیار بنانے کی ایک انٹرفیس ایجنسی ہے جس کا مقصد قومی پیمانہ پر متعلقہ مصنوعات کی ترقیاتی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے اہم تحقیق اور اختراع سے کام کرنا ہے۔ www.birac.nic.in

زائڈس کیڈیلا کے بارے میں:یہ کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹیڈ کے طور پر بھی معروف ہے اور یہ ایک بین الاقوامی دواسازی کی ہندوستانی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر گجرات کے احمدآباد شہر میں واقع ہے۔یہ کمپنی بنیادی طور پر جنینی ادویہ کی تیاری میں مصروف ہے ۔ http://www.zyduscadila.com/

****

 

U.No. 3985

م ن۔ ا ع ۔س ا

26.04.2021



(Release ID: 1714256) Visitor Counter : 267