امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

تقریباً 8180 کروڑ روپے پنجاب کے کسانوں کے کھاتے میں براہ راست منتقل کیے گئے


پہلی بار پنجاب کے کسان اپنے کھاتوں میں براہ راست ادائیگیاں حاصل کر رہے ہیں؛ جو گیہوں کی اُن کی فصل کی فروخت کے عیوض بلاتاخیر آئی ہے

Posted On: 26 APR 2021 1:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26  اپریل ، 2021 / پنجاب کے کسانوں کو پہلی  بار ان کی گیہوں کی فصل کی فروخت کے عیوض ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست ملی ہے۔ تقریباً 8180 کروڑ روپے پنجاب کے کسانوں کے کھاتے میں براہ راست منتقل کیے گئے ہیں۔

ربیع کی مارکیٹنگ کے جاری موسم 22-2021میں  حکومت کسانوں سے موجودہ امدادی قیمت کی اسکیم کے مطابق ایم ایس پی پر ربیع کی فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

گیہوں کی سرکاری خرید پنجاب ، ہرانہ، اتر پردیش، چنڈی گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیزی سے جاری ہے۔  ان ریاستوں نے 25 اپریل 2021 تک 222.33 ایل ایم ٹی سے زیادہ خریداری کی جبکہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 77.57 ایل ایم ٹی خریداری کی گئی تھی۔

222.33  ایل ایم ٹی  میں سے زیادہ تر خریداری پنجاب نے کی ہے۔ یہ خریداری 84.15 ایل ایم ٹی (37.8 فیصد) ہے، ہریانہ  نے 71.76 ایل ایم ٹی (32.27 فیصد) اور مدھیہ پردیش نے 51.57 ایل ایم ٹی (23.2 فیصد) خریداری کی۔ ان ریاستوں سے یہ خریداری 25 اپریل 2021 تک کی۔

تقریباً 21.17 لاکھ گیہوں کے کسانوں کو جاری سرکاری خرید سے فائدہ پہنچا ہے۔ یہ سرکاری خرید ایم ایس پی کے مطابق تقریباً 43912  کروڑ روپے کی مالیت کی رہی۔

25 اپریل 2021 تک پنجاب میں تقریباً 8180 کروڑ روپے اور ہریانہ میں 4668 کروڑ روپے کسانوں کے کھاتے میں براہ راست منتقل کیے گئے۔

اس سال سرکاری خرید کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے جب ہریانہ اور پنجاب نے بھی ایم ایس پی کی بالواسطہ ادائیگی سے ہٹ کر کسانوں کے بینک کھاتوں میں فائدوں کو براہ راست آن  لائن منتقلی کے طریقے کو اپنایا۔

۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

26.04.2021

U –3974



(Release ID: 1714253) Visitor Counter : 130