وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نےکووڈ-19 کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے وزارت دفاع (ایم او ڈی) اور مسلح افواج کی کوششوں کا جائزہ لینے کی خاطر دوسری میٹنگ کی


وزیر دفاع سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد دینے کے لئے انہیں ہدایت بھی کی

Posted On: 24 APR 2021 4:01PM by PIB Delhi

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 24 اپریل 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال وبحران سے نمٹنے کے لئے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تینوں سروسز کی کوششوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، چیف آف بحری اسٹاف ایڈمرل کرم بیر سنگھ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے، دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار، دفاعی سازوسامان کی پیداوار کے سکریٹری راج کمار، دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریکٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف مارشل سندیپ سنگھ اور ڈائریکٹر جنرل مسلح افواج میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس)، وائس ایڈمرل رجت دتہ نے شرکت کی۔

شہری انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے دور میں لوگ مسلح افواج کی طرف دیکھتے ہیں، کیونکہ انہیں ان پر زبردست اعتماد اور امید ہوتی ہے۔

وزیر دفاع نے بیرون ملک کے ساتھ ساتھ اندرون ملک سے پلانٹس اور آکسیجن ٹینکروں کی نقل وحمل میں بھارتی فضائیہ کی طرف سے فراہم کی جارہی امداد پر اطمینان کے علاوہ امداد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ ایک سی-17 آئی اے ایف کا ٹرانسپورٹ طیارہ 24 اپریل 2021 کی صبح میں سنگاپور کے لئے روانہ ہوگیا اور وہ طیارہ کرایو جینک آکسیجن ٹینکوں کی چار کنٹینرس شام میں لوٹ جائے گا۔ انہیں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی کہ ایک سی 17 طیارہ نے سے جام نگر کے لئے رقیق آکسیجن کے لئے دو خالی کنٹینرس لے کر گیا اور ایک اور طیارہ جودھپور سے جام نگر کے لئے دو خالی آکسیجن کنٹینرس لے کر گیا۔

ایک چینوک ہیلی کاپٹر جموں سے لیہہ کے لئے کووڈ کی جانچ کے لئے طبی آلات لے کر گیا۔وزیر دفاع کو مطلع کیا گیا کہ بھارتی بحریہ کے جہازوں کو آکسیجن ٹینکروں کو لانے لے جانے میں کسی بھی طرح کی مدد کے لئے اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے بتایا کہ 24 پریل 2021 کی شام تک نئی دلی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کووڈ اسپتال کے اندر مزید 250 بستر کام کرنا شروع کریں گے۔ اس طرح بستروں کی تعداد بڑھ کر 500 ہوجائے گی۔ گجرات میں ڈی آر ڈی او نے 1000 بستر والا اسپتال کا قیام مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے رکشا منتری کو بتایا کہ لکھنؤ میں ایک کووڈ مرکز قائم کرنے کے لئے کام زور وشور سے جاری ہے، جو اگلے 5 سے 6 دن میں کام کرنے لگے گا۔ یہ اسپتال اے ایف ایم ایس کے ذریعے چلائے جائیں گے اور انہیں مقامی ریاستی سرکار کا تعاون اور مدد حاصل ہوگی۔

وزارت دفاع کے سینئر افسران ریاستی سرکاروں کے افسروں کے ساتھ ضروری تال میل کے لئے لگاتار رابطے میں ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے اے ایف ایم ایس سے رٹائر ہونے والے لوگوں کو تعینات کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ کو اس بات سے بھی مطلع کیاگیا کہ دفاعی پی ایس یوز اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ کی تمام صحت کی سہولیات کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ مقامی کووڈ-19 متاثرہ سویلین آبادی کو صحت خدمات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے وزارت دفاع کے افسروں اور تینوں سروسز کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مختلف اقدامات کی پیش رفت پر قریبی نظر رکھیں۔

یہ دوسری میٹنگ تھی جس کی صدارت وزیر دفاع نے کی جس میں کووڈ-19 کے حالیہ معاملات سے نمٹنے کے لئے وزارت دفاع اور مسلح افواج کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ پہلی میٹنگ 20 اپریل 2021 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی تھی۔

.................

   ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-3936



(Release ID: 1713946) Visitor Counter : 184