صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت نے مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد میں سنگ میل حاصل کیا؛ 14 کروڑ سے زائد کووِڈ۔19 ٹیکے لگائے گئے


بھارت 99 دنوں میں 14 کروڑ کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری انجام دینے والا تیز ترین ملک بن گیا

گذشہ 24 گھنٹوں میں 2.17 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا

Posted On: 25 APR 2021 11:33AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 اپریل 2021: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے ایک جزو کے طور پر کووِڈ19 ٹیکہ کاری مہم کے تحت آج ملک میں 14 کروڑ ٹیکہ کاری کے سنگ میل کو حاصل کر لیا گیا۔

عارضی رپورٹ کے مطابق آج صبح 7 تک ، 2019263 سیشنوں کے توسط سے مجموعی طور پر 140916417 ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں 9290528 حفظانِ صحت کارکنان کو پہلی خوراک اور 5995634 حفظانِ صحت کارکنان کو دوسری خوراک  حاصل ہوئی، 11950251 ہراول دستے کے کارکنان کو پہلی خوراک اور  6290491 ہراول دستے کے کارکنان  کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔ 60 برس سے زائد کی عمر کے 49655753 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 7719730 مستفیدین کو دوسری خوراک حاصل ہوئی، اور 45 سے 60 برس کی عمر کے 47683792 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 2330238 مستفیدین کو دوسری خوراک حاصل ہوئی۔

حفظانِ صحت کارکنان

ہراول دستے کے کارکنان

45 سے 60 برس کی عمر کے افراد

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

 

مجموعی تعداد

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

92,90,528

59,95,634

1,19,50,251

62,90,491

4,76,83,792

23,30,238

4,96,55,753

77,19,730

14,09,16,417

 

ایک مزید پیش رفت کے تحت ، بھارت کووِڈ ۔19 ٹیکہ کاری کے معاملے میں 14 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرنے والا تیز ترین ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے یہ کارنامہ 99 دنوں میں کرکے دکھایا۔

 

ملک میں مجموعی طور پر دی گئی خوراکوں کے معاملے میں آٹھ ریاستوں کی حصہ داری 58.83 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 25 لاکھ سے زائد ٹیکے لگائے گئے۔

ٹیکہ کاری مہم کے 99ویں دن (24 اپریل 2021)ٹیکہ کی 2536612 خوراکیں دی گئیں۔ 25732 سیشنوں کے توسط سے 1643864 مستفیدین کو ٹیکے کی پہلی خوراک اور 892748 مستفیدین کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

تاریخ: 24 اپریل 2021 (دن ۔ 99)

حفظانِ صحت کارکنان

ہراول دستے کے کارکنان

45 سے 60 برس کی عمر کے افراد

60 برس سے زائد کی عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

22,518

44,558

98,606

95,640

10,12,252

1,98,158

5,10,488

5,54,392

16,43,864

8,92,748

 

بھارت میں مجموعی طور پر روبہ صحت ہوئے افراد کی تعداد آج 14085110 کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217113 افراد روبہ صحت ہوئے۔

دس ریاستوں میں 81.73  فیصد نئی صحتیابیاں درج کی گئیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 349691 نئے معاملات سامنے آئے۔

مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالا، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان سمیت دس ریاستوں میں 74.53 فیصد نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 67160 یومیہ معاملات درج کیے گئے۔ اس کے بعد اترپردیش کا نمبر آتا ہے جہاں 37944 معاملات سامنے آئے، جبکہ کرناٹک میں 29438 نئے معالات درج کیے گئے۔

 

 

جیسا کہ نیچے دکھایا گیا ہے، بارہ ریاستیں یومیہ نئے معاملات میں افزوں رجحان کا اشارہ کر رہی ہیں۔

 

 

بھارت میں سرگرم معاملات کی تعداد 2682751 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد اب بھارت میں مجموعی مثبت معاملات کے 15.82 فیصد کے بقدر ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی کیس لوڈ میں خالص 129811 معاملات کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

بھارت میں مجموعی کیس لوڈ میں آٹھ ریاستوں،مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، کرناٹک، راجستھان، تمل ناڈو ، گجرات اور کیرالا  ، کی حصہ داری 69.94 فیصد کے بقدر ہے۔

درج ذیل گراف ملک میں یومیہ مثبت معاملات کے رجحان میں اضافے اور روزانہ کی جارہی جانچوں کو ظاہرکر رہا ہے۔

 

قومی شرح اموات میں تخفیف واقع ہو رہی ہے اور یہ فی الوقت 1.13 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2767 اموات درج کی گئیں۔

نئی اموات میں 80.23 فیصد اموات دس ریاستوں میں واقع ہوئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (676) واقع ہوئیں۔ اس کے بعد دہلی میں 357 یومیہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

 

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووِڈ۔19 سے واقع ہونے والی موت کی ایک بھی خبر نہیں آئی۔ یہ ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں، دمن اور دیواور دادر و ناگر حویلی، تری پورہ، لکشدیپ، سکم اور اروناچل پردیش۔

*******

 

 

ش ح ۔اب ن

U-3951



(Release ID: 1713933) Visitor Counter : 169