امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

پی ایم جی کے وائی اسکیم 2021 کے تحت این ایف ایس اے کے 80 کروڑ سے زائد مستفیدین کو اضافی 80 ایل ایم ٹی غلہ فراہم کیا جائے گا 


وزیر اعظم نریندر مودی کی غریبوں سے وابستگی اور کوڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر غریبوں اور ضرورتمندوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے حکومت ہند نے مئی اور جون 2021 کے لیے پی ایم جی کے وائی اسکیم کا اعلان کیا ہے  

این ایف ایس اے اور پی ایم جی کے وائی اسکیم کے لئے مئی اور جون 2021 میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو تقریباً 179 ایل ایم ٹی غذائی اجزاء مہیا کی جائیں گی: جناب پانڈے 

حکومت ہندکے ماتحت فوڈ کارپوریشن آف انڈیا مکمل طور پر تیار ہے اور اس کے پاس اناج کے وافر ذخیرے دستیاب ہیں: سکریٹری ، ڈی ایف پی ڈی

Posted On: 24 APR 2021 7:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24 اپریل    وزیر اعظم نریندر مودی کی غریبوں سے وابستگی اور کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے غریبوں اور ضرورت مندوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیےحکومت ہند نے مئی اور جون 2021 کے مہینے کے لئے پی ایم جی کے وائی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری برائے محکمہ خوراک و عوامی تقسیم جناب سدھانشو پانڈے نے آج میڈیا کے افراد سے بات چیت کے دوران پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کا اعلان کیا۔

اس اسکیم کے تحت نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ ، 2013 (این ایف ایس اے) کے زمرے میں آنے والے تقریباً 80 کروڑ مستحقین کو ہر ماہ 5 کلوگرام مفت اناج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مختص اناج  "پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا " (پی ایم جی کے وائی) کی طرح اگلے دو مہینوں یعنی مئی اور جون 2021 کے لئے این ایف ایس اے اناج مختص کیا جائے گا۔

جناب پانڈے نے اپنے افتتاحی کلمات میں بتایا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا مئی اور جون 2021 کے لیے متعلقہ ریاستی /مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومتوں کو ان کے مختص این ایف ایس اے  کے علاوہ اضافی 80 ایل ایم ٹی اناج مہیا کرائے جائیں۔ 

 

جناب پانڈے نے کہا کہ این ایف ایس اے اور اس اسکیم کے لئے مئی اور جون 2021 میں تقریبا 179 ایل ایم ٹی غذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی جس کے لئے ایف سی آئی مکمل طور پر تیار ہے اور اسے ریاستوں / ریاستوں میں اناج کے وافر ذخیرے دستیاب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خریف مارکیٹنگ کے سیزن 21-2020 میں خریدی جانے والی اشیائے خوردونوش اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 21-2020 میں جاری خریدکے ذخیرے کی مجوزہ نقل و حمل میں اس مدت کے دوران کسی بھی قسم کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔

اس خصوصی اسکیم کے تحت ، این ایف ایس اے کی دونوں اقسام ، یعنی انتیودے انیہ یوجنا (اے ای اے) اور ترجیحی گھریلو افراد (پی ایچ ایچ) میں شامل تقریبا 80 کروڑ مستفیدین کو این ایف ایس اے کے تحت ان کی مقررہ مقدار ماہانہ فی کس 5 کیلو گرام مفت اناج (چاول / گندم) کا ایک اضافی کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔

سکریٹری موصوف نے بتایا کہ 21-2020 کے دوران ، حکومت ہند نے پی ایم جی کے اے وائی (اپریل تا جون 2020) اور پی ایم جی کے اے وائی -II (جولائی تا نومبر 2020) کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ایف سی آئی کے ذریعہ متعلقہ ریاستی / مرکز کے زیر انتظام ریاستی حکومتوں کو 104 ایل ایم ٹی گندم اور 201 ایل ایم ٹی چاول یعنی کل 305 ایل ایم ٹی غلہ کامیابی کے ساتھ فراہم کیا گیا تھا۔

پی پی ٹی کے لیے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض (

 (24.04.2021)

U-3943


(Release ID: 1713889) Visitor Counter : 246