ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس نے گزشتہ 24 گھنٹے میں تقریباً 150 ٹن آکسیجن پہنچایا


آکسیجن ایکسپریس بالترتیب مہاراشٹر اور اتر پردیش کے لیے لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) لیکر ناسک اور لکھنؤ پہنچی

ان علاقوں میں میڈیکل آکسیجن کی سپلائی کے سلسلے میں کنٹینروں کو ناگپور اور وارانسی میں اَن لوڈ کیا گیا

تیسری آکسیجن ایکسپریس نے بھی آج لکھنؤ سے اپنا سفر شروع کیا

کئی اور ٹرینیں قطار میں

آکسیجن ایکسپریس کی تیزی سے آمدورفت میں گرین کوریڈور مدد کر رہا ہے

Posted On: 24 APR 2021 6:49PM by PIB Delhi

انڈین ریلوے کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی کے تحت آکسیجن ایکسپریس چلا رہا ہے۔

مہاراشٹر اور اترپردیش کے لیے لیکوئڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او) سے بھرے ٹینکروں کو لیکر یہ آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں ناسک اور لکھنؤ پہنچ گئی ہیں۔

ان علاقوں میں ایل ایم او کی سپلائی کے سلسلے میں کچھ کنٹینروں کو ناگپور اور وارانسی میں اَن لوڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی، تیسری آکسیجن ایکسپریس نے آج صبح لکھنؤ سے اپنا سفر شروع کیا۔

آندھرا پردیش، دہلی جیسی ریاستیں ایسی مزید ریل گاڑیاں چلانے کے لیے ریلوے کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہی ہیں۔

یہاں اس بات پر غور کیا جا سکتا ہے کہ وشاکھاپٹنم اور بوکارو میں بھرے گئے ان ایل ایم او ٹینکروں کو فی الحال انڈین ریلوے کی رو- رو سروس کے ذریعہ لے جایا جا رہا ہے۔

اتر پردیش میں میڈیکل آکسیجن کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مقصد سے اس ریل گاڑی کی آمدورفت کے لیے لکھنؤ سے وارانسی کے درمیان ایک گرین کوریڈور بنایا گیا۔ اس ریل گاڑی کے ذریعہ کل 270 کلومیٹر کی دوری 62.35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار کے ساتھ 4 گھنٹے 20 منٹ میں طے کی گئی۔

اب تک تقریباً 150 ٹن آکسیجن والے کل 10 کنٹینروں کو ڈھویا گیا ہے۔

ان ریل گاڑیوں کے ذریعہ لمبی دوری کے لیے آکسیجن کا ٹرانسپورٹیشن سڑک کے ذریعہ نقل و حمل کے مقابلے تیز ہے۔ سڑک سے نقل و حمل کے برعکس ریل گاڑیاں چوبیسوں گھنٹے چلتی ہیں۔

انڈین ریلوے نے پچھلے سال لاک ڈاؤن کے دوران بھی ضروری اشیاء لانے لے جانے کا کام کیا تھا اور سپلائی چین کو برقرار رکھا تھا اور ناگہانی صورتحال میں قوم کی خدمت جاری رکھی تھی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3941



(Release ID: 1713886) Visitor Counter : 177