وزارت آیوش

وزارت آیوش اور یوگا کے سرکردہ ادارے کا ‘کووڈ – 19 وبائی مرض کے دوران صحت مند رہنے کے لیے یوگا' کے موضوع پر ایک آن لائن پروگرام کے لئے اشتراک

Posted On: 24 APR 2021 8:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 24 اپریل    "یوگا برائے اتحاد اور فلاح و بہبود -2021" کے مشترکہ اقدام کے ایک حصے کے طور پر وزارت آیوش نے یوگا کے کچھ سرکردہ اداروں کے ساتھ ورچوئل پلیٹ فارم پر شہریوں کے اپنے گھروں میں یوگا سے متعلق فوائد کے لئے ہاتھ ملایا ہے۔ 25 اپریل 2021 کو 'کووڈ – 19 وبائی مرض میں صحت مند رہنے کے لیے یوگا' کے عنوان سے ایک دن کا ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر وبائی بیماری کے اثرات کے تئیں تشویش بڑھ رہی ہے۔ اس دقت طلب مرحلے میں ، یوگا اپنے کثیرجہتی فوائد کے ساتھ ، عوام کے لئے بے حد مددگار ثابت ہورہا ہے۔ صحت کی یقین دہانی اور تناؤ کو دور کرنے والی یوگا کی خصوصیات موجودہ حقائق کے پیش نظر ہماری روز مرہ کی زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں بہت معاون ہو سکتی ہیں ، اور 25 اپریل 2021 کو ہونے والا ایک روزہ پروگرام لوگوں تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ پروگرام فیس بک (https://www.facebook.com/moayush/) اور یوٹیوب (https://youtube.com/c/MinistryofAYUSHofficial) پر وزارت آیوش کے ہینڈلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس میں ایک اہم سیکشن شامل ہے جس میں مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی ) کے ذریعہ تیارکیا گیا یوگا پروٹوکول کا خاکہ پیش کیا جائے گا جو کووڈ کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سیکشن کو صبح 8 بجے مذکورہ بالا ہینڈلز پر نشر کیا جائے گا۔ کووڈ – 19 پر ایک اور اہم سیکشن شام 5 بجے منعقد ہوگا ، جس میں متعدد مشہور شخصیات خطاب کریں گی۔ اس میں وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پدنائک ، وزارت آیوش کے سکریٹری ، ویدیا راجیش کوٹچہ ، ایم ڈی این آئی وائی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آئی وی بساوا ردی کے پیغامات شامل ہوں گے۔بنگلورو میں  یوگ رشی سوامی رام دیو، سوامی ویویکانند یوگا انوسندھان سمستھانہ (ایس وی وائی ایس اے) کے چانسلر ، ڈاکٹر ایچ آر آر ناگیندر اور شری رام چندرا مشن کے صدر شری کملیش پٹیل (داجی) اس تقریب میں موجود ہوں گے ۔

یوگا کی مستقل مشق صحت کو بہتر بنانے اور قدرتی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔ یوگا کی مشق سے میٹابولزم کو بہتر بنانے ، خون کی گردش کو برقرار رکھنے ، اور سانس کی خرابی ، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس وغیرہ جیسے مختلف بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔یوگا سے ذہنی صحت اور جذباتی لچک بھی بہتر ہوتی ہے۔ یہ لوگوں کو خوف ، اضطراب، تناؤ، بوریت ، افسردگی اور مایوسی ، جو عام طور پر موجودہ مشکل وقت میں رپورٹ کی جاتی ہے، کا مقابلہ کرنے کا اہل بناتا ہے۔ لہذا یوگا کا آئندہ بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی ) – 2021 (جو ہر سال 21 جون کو ہوتا ہے) عام لوگوں کے خیالات اور روزمرہ کی زندگیوں کو سمجھنے کے لیے ایک بروقت موقع ہے۔ "یوگا برائے اتحاد اور فلاح و بہبود -2021" پروگرام ،جو اس وقت اپنے چھٹے ہفتہ میں ہے اسی مقصد کے ساتھ شروع کیا گیا تھا ، اور مذکورہ ایک روزہ پروگرام اسی پہل کا حصہ ہے۔

وبائی مرض میں حالیہ اضافے کا جائزہ لیتے ہوئے ، آئی ڈی وائی – 2021 کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاری اور سرگرمیاں آن لائن / ورچوئل انداز پر چل رہی ہیں ، یوگا کے متلاشی افراد کو اپنے گھروں سے ماہر مشورے کے تحت یوگا سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کا موقع ملا ہے۔ مختلف اسٹیک ہولڈرز نے آئندہ کے آئی ڈی وائی کے تناظر میں عوام کی صحت میں یوگا کی اہمیت اور اس کے شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام کو گھر میں کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) کے ذریعہ آئی ڈی وائی 2021 کے منانے کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ وزارت آیوش کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز میں دستیاب سی وائی پی کے معیار کے وسائل کو یوگا کی ٹریننگ دینے والوں کے ذریعہ مختلف جدید طریقوں سے استعمال کیا جارہا ہے اور شہری اپنے اپنے گھروں میں سی وائی پی سیکھنے / کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں ، یوگا لوگوں کے لئے ایک اہم معاونت کے طور پر سامنے آسکتا ہے اور ممکنہ طور پر دنیا کے ہر گوشے تک پہنچ سکتا ہے۔ آئی ڈی وائی – 2021 عوام کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ٹائم لائن کی سہولت مہیا کرتا ہے تاکہ وہ یوگا کو دوستانہ اور شرکت کے جذبے سے کر سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض (

 (24.04.2021)

U-3944

 



(Release ID: 1713881) Visitor Counter : 173