پنچایتی راج کی وزارت

ہندوستان 24 اپریل 2021 کو ورچوئلی طور پر 12 ویں قومی پنچایت راج کا دن منائے گا


پنچایت راج کی وزارت ملک بھر میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی پنچایتوں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈ دے رہی ہے

پہلی مرتبہ وزیر اعظم رئیل ٹائم میں متعلقہ پنچایتوں کے بینک کھاتے میں براہ راست ایوارڈ کی رقم (گرانٹ ان ایڈ کے طور پر) منتقل کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل 2021 کو پورے ملک کو سوامتوا کی اسکیم وقف کریں گے

وزیر اعظم 5002 گاوؤں کے تقریباً 409945 جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت الیکٹرونیکلی جائیداد کے کارڈس، ٹائٹل ڈیڈس (سمپتی پترک) بھی تقسیم کریں گے

Posted On: 23 APR 2021 6:31PM by PIB Delhi

ملک میں کووڈ19 عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے ابھرنے والی غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیا کہ 24 اپریل 2021 (ہفتہ) کو قومی پنچایت راج دن ورچوئلی طور پر منایا جائے۔ عام طور پر پنچایت کا قومی دن بڑے پیمانے پر اور کئی مواقع پر ایک بڑی تقریب کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم اس موقع پر شرکت کرتے ہیں۔ اس سال یہ تجویز کیاگیا ہے کہ نئی دلی کے وگیان بھون میں ایک قومی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

آئین (73ویں ترمیم) قانون 1992 کے ذریعے پنچایت راج کے قیام کے ساتھ 24 اپریل 1993 بنیادی سطح تک اختیارات تفویض کرنے کی تاریخ میں ایک شاندار لمحہ ہے جو اس روز سے لاگو ہوا تھا۔ پنچایت راج کی وزارت ہر سال 24 اپریل کو پنچایت راج کے قومی دن کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس تاریخ سے 73 ویں آئینی ترمیم لاگو ہوئی تھی۔ یہ موقع ملک بھر کے پنچایت نمائندوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں مزید بااختیار بنانے اور ترغیب دینے کے لئے ان کی حصولیابیوں کو تسلیم کرتا ہے۔

ہر سال اس موقع پر پنچایت راج کی وزارت پنچایت کو ترغیب دینے کے تحت ملک بھر میں بہترین کارکردگی کرنے والی پنچایتوں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے اور ان کے اچھے کام کو سراہتے ہوئے ایوارڈ دیتی ہے۔ ایوارڈس مختلف زمروں کے تحت دیے جاتے ہیں جن کے نام حسب ذیل ہیں۔

دین دیال اپادھیائے پنچایت شکتی کرن پرسکار، نانا جی دیشمکھ راشٹریہ گورو گرام سبھا پرسکار، چائلڈ فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ، گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان ایوارڈ اور ای-پنچایت پرسکار (صرف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہی دیا جاتا ہے۔

اس سال رکاوٹوں اور حد بندیوں کے باوجود تمام ملک بھر کی پنچایتوں میں کئی غیر معمولی کاکردگی کرنے والی پنچایتیں ہیں۔ وزیر اعظم 5 لاکھ روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک کی انعامی رقم (گرانٹس ان-ایڈ کے طور پر) منتقل کرنے کے لئے ایک بٹن دبائیں گے اور پھر رقم ریل ٹائم میں براہ راست متعلقہ پنچایتوں کے بینک کھاتے میں منتقل ہوجائے گی۔ یہ پہلی مرتبہ کیا جارہا ہے۔ نیشنل پنچایت ایوارڈ 2021 مختلف زمروں کے تحت عطا کیا جاتا ہے، یہ مختلف زمرے ہیں۔

دین دیال اپادھیائے پنچایت شکتی کرن پرسکار (224 پنچایتوں کے لئے) نانا جی دیشمکھ راشٹریہ گوروگرام سبھا پرسکار (30 گرام پنچایتوں کے لئے) گرام پنچایت ترقیاتی پلان ایوارڈ (29 گرام پنچایتوں کے لئے) چائلد- فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ (30 گرام پنچایتوں کے لئے) اور ای- پنچایت پرسکار (12 ریاستوں کے لئے)

قومی پنچایت ایوارڈس، پنچایتوں کی حصولیابیوں کے بارے میں ملک بھر میں معلومات فراہم کرنے اور بیداری پیدا کرنے کا ایک وسیلہ بن گیا ہے۔ ہمارے ملک کے بااختیار پنچایتی راج ادارے ایک مضبوط ہندوستانی قوم کی تعمیر میں نہ صرف تعاون دیں گے بلکہ دنیا کی اس سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے اہم اور نمایاں رول کی وجہ سے دیگر ملکوں کے لئے ایک منفرد مثال قائم کریں گے۔

چار زمروں، دین دیال اپادھیائے پنچایت شکتی کرن پرسکار، نیشنل دیشمکھ راشٹریہ گورو گرام سبھا پرسکار، گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان ایوارڈ اور چائلڈ فرینڈلی گرام پنچایت ایوارڈ کے تحت ریاستی سرکاروں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے پنچایت راج اداروں کے سبھی تینوں زمروں کے لئے آن لائن نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ یہ نامزدگیاں نیشنل پنچایت ایوارڈس 2021 کے لئے طلب کی گئی ہیں، جس کے لئے اپریزل سال 20-2019 ہے۔ 74 ہزار سے زیادہ پنچایتوں نے ان ایوارڈس کے لئے درخواستیں دی ہیں۔

دیہی عوام کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے مقاصد کے تئیں اور انہیں خود کفیل بنانے کے لئے وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم سوامتوا شروع کی تھی۔ اس اسکیم کا اہم مرحلہ مہاراشٹر، کرناٹک، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ کے کچھ سرحدی گاوؤں میں 21-2020 کے دوران نافذ کیاگیا تھا۔ وزیر اعظم 24 اپریل 2021 کو پورے ملک کو سوامتوا کی اسکیم وقف کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر 4.09 لاکھ جائیداد مالکان کو ای- پراپرٹی کارڈس کی تقسیم کا آغاز بھی کریں گے۔

سوامتوا پنچایت راج کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے جس کا آغاز 24 اپریل 2020 کو پنچایت راج کے قومی دن پر وزیر اعظم نے آغاز کیا تھا۔ اس اسکیم کا مقصد دیہی آبادی والے علاقوں میں گاؤں کے مکان مالکان کے حقوق کے ریکارڈ فراہم کرتا ہے اور پراپرٹی کارڈس کو جاری کرتا ہے۔ اس اسکیم کو پانچ سال کی مدت میں مرحلے وار ڈھنگ سے ملک بھر میں 566.23 کروڑ روپے کے ایک تخمینے پر نفاذ کے لئے منظوری دے دی گئی ہے اور اس سے ملک کے لگ بھگ 6.62 لاکھ گاوؤں کا احاطہ ہوسکے گا۔

آندھرا پردیش، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اترپردیش، اتراکھنڈ ، پنجاب، راجستھان کے کچھ سرحدی ریاستوں میں تقریباً 40 ہزار گاوؤں میں ڈرون کی فلائنگ (پرواز) کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔

پنچایتی راج اداروں کی بہترین کارکردگی کے لئے مختلف قومی ایوارڈس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ 24 اپریل 2021 کو پنچایت راج کے 12 ویں قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم 5002 گاوؤں کے تقریباً 4099.45 جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت الیکٹرونیکلی پراپرٹی کارڈس، ٹائٹل ڈیڈس (سمپتی پترک) بھی تقسیم کریں گے۔ بیشتر پراپرٹی ہولڈرس اپنے اپنے موبائل فون پر ڈلیورڈ کیے گئے ایس ایم ایس لنک کے ذریعے اپنے جائیدار کارڈس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

پراپرٹی کارڈوں کی فزیکل تقسیم ہریانہ کے 1308 گاوؤں پر مشتمل 5002 لوگوں کے لئے کووڈ کے مناسب ضابطوں پر عمل کرنے کے بعد مکمل کرلی جائے گی۔ اسی طرح مہاراشٹر کے 99 گاوؤں، کرناٹک کے 410 گاوؤں، مدھیہ پردیش کے 1349 گاوؤں، راجستھان کے 39، اترپردیش کے 1409 گاوؤں اور اتراکھنڈ کے 338 گاوؤں میں کووڈ کے مناسب ضابطوں پر عمل کے بعد مکمل کرلی جائے گی۔

وزیر اعظم پورے ملک کے لگ بھگ 6.62 کی گاوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 2025-2020کے دوران مرحلے وار ڈھنگ سے ملک بھر میں نفاذ کے لئے سوامتوا اسکیم کی بھی شروعات کریں گے۔ وزیر اعظم سوا متوا پر ایک کوفی ٹیبل بک کا بھی اجرا کریں گے، جس میں اب تک کی کامیابی، چیلنجز اور اسکیم کے سیکھنے کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیاگیا ہے۔

...............................................................

ش ح،ح ا، ع ر

23-04-2021

U-3921



(Release ID: 1713876) Visitor Counter : 208