صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے 25مئی 2021 تک مرکز سے کووِڈ ویکسین کی اپنی تمام مصنوعات کے لئے معاہدہ نہیں کیا ہے
ریاستی حکومتیں متعین شدہ رعایتی قیمتوں اور تیز رفتار کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کے مطابق ٹیکہ مینوفیکچررس سے کووِڈ ٹیکے کی خوراکیں خریدنے کے لئے آزاد ہیں
Posted On:
22 APR 2021 7:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اپریل 2021: میڈیا کی کچھ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) نے 25 مئی 2021 تک اپنی تمام مصنوعات کے لئے مرکز سے معاہدہ کیا ہے اور اس لیے اس تاریخ تک ریاستی حکومتیں ایس آئی آئی سے ٹیکوں کی خریداری نہیں کر پائیں گی۔
میڈیا میں شائع ہوئیں یہ خبریں غلط حقائق پر مبنی ہیں اور ان کی کوئی بنیاد نہیں ہیں۔
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کی توسیع کرنے اور اسے آسان بنانے کے مقصد سے، مرکزی حکومت نے 19 اپریل 2021 کو قیمتوں میں تخفیف اور قومی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کو رفتار عطا کی جو یکم مئی 2021 سے نافذ ہوگی۔
متعین کی گئی واجبی قیمت اور قومی سطح پر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری حکمت عملی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ’’ٹیکہ مینوفیکچرر ادارے سینٹرل ڈرگس لیباریٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعہ جاری اپنی ماہانہ خوراک کا 50 فیصد حصہ حکومت ہند کو فراہم کریں گے اور بقیہ 50 فیصد خوراکیں ریاستی حکومتوں کو اور حکومت ہند کے علاوہ دیگر چینلوں کو سپلائی کرنے کے لئے آزاد ہوں گے۔‘‘ریاستی حکومتیں ٹیکے تیار کرنے والوں سے ٹیکوں کی خوراکیں خریدنے کے لئے آزاد ہیں۔
اس لیے، یہ بالکل واضح ہے کہ کسی بھی ٹیکہ مینوفیکچرر کے پاس دستیاب سی ڈی ایل کے ذریعہ منظور کردہ مجموعی خوراکوں میں سے 50 فیصد خوراکیں بھارتی حکومت کے علاوہ دیگر چینلوں کے لئے ہر مہینے دستیاب ہوں گی۔
یہ حکمت عملی:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/LiberalisedPricingandAcceleratedNationalCovid19VaccinationStrategy2042021.pdf
پر دستیاب ہے۔
پریس ریلیز
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1712710 (19 اپریل 2021) پر دستیاب ہے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-3900
(Release ID: 1713496)
Visitor Counter : 188