کابینہ

کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا  اور  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی

Posted On: 20 APR 2021 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20   اپریل 2021،           وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا   (آئی سی اے آئی) اور  چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ (سی اے۔ اے این زیڈ) کے درمیان ایک تازہ مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔

اثر:

ایم آر اے کی منشا ارکان ، طلبا اور  ان کی تنظیموں  کے بہترین مفاد میں  باہمی طور پر مفید تعلقات  قائم کرنے کی ہے اور س سے توقع ہے کہ یہ  آئی سی اے آئی  کے ارکان  کو  اپنے پروفیشنل  دائرہ کار  کو وسعت دینے اور  دو اکاؤنٹنگ  انسٹی ٹیوٹس  کے درمیان کام کاجی تعلقات کو فروغ  دینے کا ایک موقع فراہم کرائے گا۔ دونوں اکاؤٹینسی  انسٹی ٹیوٹ کو  گلوبلائزڈ   ماحول میں  اس پروفیشن کو درپیش نئے چیلنجوں  کا مقابلہ کرنے میں  قائدانہ رول ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

فائدے:

دونوں انسٹی ٹیوٹس کے درمیان  معاہدے سے  توقع ہے کہ  انڈین چارٹرڈ اکاؤنٹ  کے لئے  روزگار کی زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے بھارت کو  مالی فائدہ بھی  حاصل ہوگا۔

تفصیل:

انسٹی ٹیوٹس آف چارٹرڈ  اکاؤنٹنٹس آف انڈیا  (آئی سی اے آئی) اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ (سی اے۔ اے این زیڈ) کے درمیان مفاہمت نامے سے  دونوں باہمی طور پر  اہلیت کو  تسلیم کریں گے اور  دونوں انسٹی ٹیوٹس کے درمیان ایک بیریجنگ میکانزم  مقرر کرتے ہوئے ارکان کو  داخلہ دیں گے۔آئی سی اے آئی اور سی اے۔ اے این زیڈ کا مقصد   آسٹریلیا ، ینڈ نیوزی لینڈ اور بھارت میں اکاؤنٹنگ کی معلومات  کے فروغ ۔ فروفیشنل اور دانشورانہ ترقی  اپنے متعلقہ  ارکان کے مفاد کو  آگے بڑھانے  اور  اکاؤنٹنگ پروفیشن کی ترقی میں  مثبت طریقے سے تعاون  کے لئے باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔

نفاذ کی حکمت عملی اور نشانے:

مفاہمت نامے میں  دوسرے فریق  کے ایسے  ارکان کی، جنہوں نے امتحان، پروفیشنل پروگرام اور  دونوں فریقوں کے لئے  عملی تجربہ  کی رکنیت کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے رکنیت حاصل کی، اہلیت کو باہمی طور پر تسلیم کرنے کا  التزام ہے۔

پس منظر:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا  (آئی سی اے آئی)  بھارت کی پارلیمنٹ  کے ایک قانون، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایکٹ 1949  کے ذریعہ قائم کیا گیا  ایک قانونی ادارہ ہے، جس کا مقصد   بھارت میں  چارٹرڈ اکاؤنٹسی   کے پروفیشن کی ضابطہ بندی کرنا ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ (سی اے۔ اے این زیڈ) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس   کے  اکتوبر 2014 میں الحاق کے نتیجے میں  قائم ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3845

                          


(Release ID: 1713022) Visitor Counter : 230